دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

12مارچ2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان :

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے سیوریج لائن کی بندش کا موجب بننے والی کھال مارکیٹ بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ کو چوک چورہٹہ پر موجود دکانیں فوری خالی کرانے کے احکامات جاری کیے

جس پر انہوں نے کارروائی کرتے ہوئے دکانیں خالی کرالیں کمشنر نے کہا کہ مویشیوں کی کھال کی صفائی کے وقت فضلہ ڈرین اور پائپ لائن میں ڈالنے سے سیوریج بند ہونے کے مسائل سامنے آ رہے تھے

جس پر کارروائی کی گئی. علاوہ ازیں کمشنر نسیم صادق نے اپنے آفس میں معمول کے مطابق سائلین کے مسائل سنے زیادہ تر درخواستیں ہاوسنگ کالونیو ں میں پلاٹس کے قبضہ، سڑکوں،

مسجد او رپارک کیلئے مختص رقبہ کی فروخت، کالونیوں میں راستوں کی بندش سے متعلق تھیں جس پر کمشنر نے کارروائی کے احکامات جاری کیے کمشنر نے کہاکہ

ریونیو معاملات کو وہ خود دیکھیں گے ضرورت پڑنے پر وہ موقع کا معائنہ کر کے فیصلے کریں گے دریں اثنا کمشنرنے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبو ں کا جائزہ لیا.


ڈیرہ غازیخان :

ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پولیس پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے ڈیرہ غازی خان ریجن کا دورہ کیا ریجنل دفتر میں ایڈیشنل آئی جی کو گارڈ آف آنر اور سلامی پیش کی گئی. ایڈیشنل آئی جی ظفر اقبال اعوان نے افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ

عنقریب پٹرولنگ پولیس کو50نئی گاڑیاں فراہم کی جا رہی ہیں اور پٹرولنگ پولیس ہمہ وقت احساس تحفظ دینے کے جذبہ سے سرشار آن روڈ رہے انہوں نے کہاکہ

پٹرولنگ پولیس کے جوان اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور احسن طریقے سے سر انجام دیں انہوں نے کہاکہ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے اور سیف ہائی ویز سلو گن پر عمل پیرا فورس پنجاب میں شاہراوں پر عوام الناس کو کرائم کنٹرول اور ہیلپ مہیا کرنے میں 24 گھنٹے اپنا کردار ادا کر رہی ہے.

شاہرائیں محفوظ ہیں کوئی بھی شخص اپنا محفوظ سفر کہیں بھی کر سکتا ہے اور فرائض کی انجام دیہی کے دوران پٹرولنگ پولیس کے 20 جوان جام شہادت نوش کر چکے ہیں.

ایڈیشنل آئی جی نے کہاکہ پٹرولنگ پولیس کو عوام اپنا دوست اور مدد گار سمجھیں.توجہ، تحفظ اور پیار پنجاب ہائی وے پیٹرول کے شعار کے مطابق پٹرولنگ پولیس کے جوان اپنے مشن کو جاری رکھیں

دوران خطاب ایڈیشنل آئی جی نے کہا ہے کہ سٹیپ وائز پیٹرولنگ پولیس کو نئی گاڑیاں فراہم کی جائیں گی انہو ں نے کہا کہ پولیس جاب ایک مشن ہے یہ ایک خدمت خلق ہے اور دعائیں لینے کا ذریعہ ہے

بعد ازاں ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ نے پٹرولنگ پوسٹ ہیڈ تونسہ اور دیگر پوسٹس کا دورہ بھی کیا تکمیل ریکارڈ اچھی صفائی، انتظامات پر ملازمین کو شاباش بھی دی

اس موقع ایڈیشنل آئی جی پیٹرولنگ ظفر اقبال اعوان نے ڈسٹرکٹ مظفرگڑھ اور لیہ کا وزٹ بھی کیا.ایس پی ملک طاہر مصطفی ان کے ہمراہ تھے

اس موقع پر ایس پی پٹرولنگ نے ریجن کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی.اس دوران ریورائن پوسٹس کو بھی چیک کیا گیاانہوں نے کہاکہ

وزٹ کا مقصد جوانوں کے مسائل سے آگاہی اور ان کا حل کرنا ہے ریڈر عاصم بھٹہ محمد رفیق ایم ٹی او محمد خالد او ایس آئی نور الدین درانی ضیغم مہدی عامر محمود پی آر او ٹو ایس پی پٹرولنگ اور دیگر اس موقع پر موجود تھے.


ڈیرہ غازیخان :

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع کونسل ہال ڈیرہ غازیخان میں خواتین کوملازمت کی جگہ پر ہراساں کرنے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیاگیا

جس میں اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ، ضلعی آفیسر بہبود آبادی ہما مہدی لغاری، صوبائی محتسب کے نمائندہ محمد اسلم، انچارج فیملی ہیلتھ کلینک ڈاکٹر انیلہ عقیل، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر زوہیب حسن،

انچارج ویمن کرائسز سنٹر ثریا مجید رانا اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب نے خواتین کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی ہے

جس کے تحت خواتین کو ملازمت کی جگہ پر ہراساں کرنے والوں کو ملازمت سے برخاست کرنے سمیت دیگر سزائیں دی جاسکتی ہیں.

خواتین ہراس منٹ پر محتسب آفس سے رجوع کر سکتی ہیں.ملٹی سیکٹرل پروگرام کے تحت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ہما مہدی لغاری نے کہا کہ

آج کے سیمینا رکا مقصد خواتین کو قانون سازی کے بارے میں آگاہی دینے کے ساتھ ملازمت پیشہ خواتین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے

.درخواست کے ساتھ ساتھ مفت قانونی معاونت بھی متعلقہ محکمو ں کی طرف سے فراہم کی جاتی ہے.


ڈیرہ غازیخان :

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان میں جشن بہاراں سپورٹس فیسٹیول کے تحت گرلز کالج ماڈل ٹاون نے سنٹرل ماڈل سکول کو بیڈ منٹن کے فائنل مقابلے میں شکست دے دی.

مقابلوں میں چھ ٹیموں نے حصہ لیا.مہمان خصوصی پرنسپل گرلز کالج ماڈل ٹاون شاہدہ آفتاب اور ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا الرحمن نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے.

ڈویژنل سپورٹس آفیسر نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر خواتین کھلاڑیو ں کو بھی مقابلوں کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں.

جشن بہاراں سپورٹس فیسٹیول میں خواتین کے والی بال، بیڈ منٹن او رکرکٹ سمیت پندرہ مقابلے کرائے جائیں گے.


ڈیرہ غازیخان :

دوران فرائض منصبی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمان محکمہ کا فخر ہیں جبکہ سستی اور لاپرواہی برتنے والے سزا کے حقدار ہیں

دوران اردل روم ڈی پی او اختر فاروق نے معطل شدہ تمام پولیس ملازمین کو وارننگ دیتے ہوئے بحال کر دیاڈی پی او اختر فاروق کا کہنا تھا کہ

اپنے فرائض منصبی ایمانداری سے ادا کریں جبکہ محکمہ میں ناقص تفتیش اور اپنے فرائض منصبی میں سستی اور لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی

فورس کے مورال میں اضافے اور نظم و ضبط میں بہتری کے لئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے انہوں نے کہا کار سرکار میں سستی لاپرواہی، عدم دلچسپی اور کرپشن کرنے والے پولیس ملازمان کو نشان عبرت بنایا جائے گا

ایسی کالی بھیڑیں جو محکمہ کے لئے بدنامی کا باعث بن رہی ہیں کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کر کے محکمہ کا وقار بلند کیا جائے

گاڈی پی او اختر فاروق نے مزید کہا کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو محکمہ پولیس میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کا روز مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کا عمل جاری ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کی ایک اور کاروائی قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 سال سے مفرور مجرم اشتہاری گرفتار۔

مجرم اشتہاری صابر حسین تھانہ کوٹ چھٹہ پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔مجرم اشتہاری نے سال 2018 میں گھریلو جھگڑا پر آسیہ نامی عورت کو قتل کر دیا تھا۔

ایس ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ رانا اقبال کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی انکی اولین ترجیح ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

پولیس تھانہ سخی سرور کی کاروائی، چالو بٹھی پر ریڈ کر کے 60 لیٹر شراب جبکہ 3 مٹکے لہن برآمد، معاشرے کو شراب فروشوں سے پاک کرنے کے لیے شراب فروشوں کے کرد گھیرا تنگ

ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر معاشرے کے ناسوروں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی جاری پولیس تھانہ سخی سرور نے بدنام زمانہ شراب کشید کار فدا حسین ولد خدا بخش کمہار کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لاتے ہوئے

کامیاب ریڈ کر کے چالو بٹھی پر 60 لیٹر شراب اور 3 مٹکے معہ کشید کاری کا سامان بھی قبضہ پولیس میں لے لیاملزم کے خلاف زیر دفعہ 3/4/4/79 کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی

ایس ایچ او تھانہ سخی سرور سجاد حسین نے کہا ہے کہ ڈی پی او اختر فاروق کی خصوصی ہدایت پر علاقہ کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر ہمارے معاشرے کے ناسور ہیں اور ان کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈی جی خان پولیس کی طرف سے گمشدہ بچوں کو اپنوں سے ملانے کا سلسلہ جاری

ترجمان پولیس کے مطابق فیصل آباد سے سخی سرور دربار پر زیارت کے لئے آنے والا 5/6 سالہ بچہ احمد جوکہ اپنے والدین سے بچھڑ کر گم ہو گیا

ڈیرہ غازیخان پولیس نے احمد کے والدین کو ڈھونڈ کر اپنوں سے ملا دیا بچے کے ملنے پر ورثا نے ڈیرہ غازیخان پولیس کی کوشش کو سہراتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔


ڈیرہ غازیخان :

پنجاب بارکونسل کی کال پر بھلوال میں جوائنٹ سیکرٹری بار رانا مدثر ایڈووکیٹ کے بیہمانہ قتل، ڈیرہ میں ہائی کورٹ بنچ اور جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کے سلسلہ میں گزشتہ روز مکمل دن ہڑتال کی گئی

اور کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہ ہوا دوردراز سے پیشیوں کے لئے آئے ہوئے سائلین اور ملزمان کو عدالتی اہلکار تاریخیں دیتے رہے

اس موقع پر جنرل سیکرٹری بارملک بلال احمد بوہڑ نے کہا کہ بھلوا ل بارکے جوائنٹ سیکرٹری رانا مدثر ایڈووکیٹ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں

حکومت فوری قاتلوں کو گرفتار کر کے سزا دے انہوں نے مزید کہا کہ ڈیرہ سمیت دیگر شہروں میں فوری ہائی کورٹ بنچ کا قیام عمل میں لایا جائے

اور جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا وعدہ بھی پورا کیاجائے۔


ڈیرہ غازیخان :

سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب طارق حمید بھٹی کا اچانک گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج بلاک نمبر17اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس کا اچانک دورہ

سٹاف وقت کی پابندی کو یقینی بنائے، صفائی ستھرائی پر اطمینان کا اظہار تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ہائر ایجوکیشن حکومت پنجاب طارق حمید بھٹی نے گذشتہ دنوں

اچانک ڈائریکٹر کالجز پروفیسر وسیم اختر کے ہمراہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس اور گورنمنٹ بوائز کالج بلاک نمبر 17 کا دورہ کیا

جہاں پر اکثر اساتذہ کی حاضری وقت پر نہ ہونے کی وجہ سے اظہار برہمی کرتے ہوئے انہوں نے پرنسپل پروفیسر عزیز اللہ غوری اور پرنسپل بوائز کالج بلاک نمبر17 کو ہدایت کی کہ

وہ سٹاف کو وقت کی پابندی اور حاضری کو یقینی بنائیں نیز پلانٹیشن اور صفائی کے حوالے سے انہوں نے کلاس رومز میں جاکر طلبہ سے انکے مسائل دریافت کیا

اور ان مسائل کے حل کے لیے پرنسپل اداہ کو ہدایات جاری کر دی کہ وہ طلبہ کو تعلیمی حوالے سے ہمہ قسمی سہولیات فراہم کریں تاکہ

طلبہ کو بہتر اور معیاری تعلیم سے آراستہ کیا جا سکے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز پروفیسر وسیم اختر،پروفیسر سید ممتاز حسین شاہ و دیگر سٹاف ممبران انکے ہمراہ موجود تھے۔


ڈیرہ غازیخان :

محکمہ تعلقات عامہ ڈیرہ غازیخان کے انفارمیشن آفیسر محمد جنید جتوئی کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ڈیرہ غازی خان تعینات کردیا گیاہے

محمد جنید جتوئی کی ترقی اور تعیناتی پر سابق سیکرٹری انفارمیشن راجہ جہانگیر انور،ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز ڈاکٹر محمد اسلم ڈوگر،ڈائریکٹر ز ریاض الحق بھٹی ،

محمد سجاد جہانیہ ،ڈپٹی ڈائریکٹرفرقان عباس حیدر ، انفارمیشن آفیسرمحمد اسد شہزاداور ریجنل و ڈسٹرکٹ دفاتر کے سٹاف سمیت سابق ڈائریکٹرجنرل عطا بلوچ ،

سابق ڈائریکٹرز اعجاز احمد غوری ، واحد بخش جتوئی کے علاوہ کمشنر ڈیرہ غازیخان نسیم صادق ، ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق ، مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی ،

چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک ، صحافتی و سماجی حلقوں اور دوست احباب نے مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے واضح رہے کہ

انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے دس انفارمیشن افیسر کوڈپٹی ڈائریکٹر پروموٹ کیاہے اور ڈی جی خان سے محمد جنید جتوئی ،

مظفرگڑھ سے محمد شہزاد ملتان سے ارم سلیمی اور وسیم یوسف کو گریڈ 18میں ترقی دی گئی ہے۔

About The Author