دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بنگلور پولیس نے کمپنیوں سے کشمیری ملازمین کی تفصیلات طلب کر لیں

مقبوضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے افراد کی تفصیلات طلب کرنے کے لئے نوٹس جاری کیا ہے

بنگلورو

کرناٹک میں پولیس کشمیریوں کی پروفائلنگ کررہی ہے ۔بنگلورو پولیس نے کمپنیوں کو مقبوضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے افراد کی تفصیلات طلب کرنے کے لئے نوٹس جاری کیا ہے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے بزنس پارک میں واقع کمپنیوں سے امن و امان برقرار رکھنے کے لئے یہ تفصیلات فراہم کرنے کو کہا ہے۔

کارکنوں اور وکلا نے پولیس کے نوٹس پر تنقید کی اور اسے مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی "غیرضروری پروفائلنگ” قرار دیاہے۔

سمپی گیہلی پولیس اسٹیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق ، "امن و امان کے مقصد کے لئے ، براہ کرم ان ملازمین کی تفصیلات بتائیں جو اصل میں جموں و کشمیر کے ہیں اور ناگوارہ رنگ روڈ کے مانیاٹا ایمبیسی پارک میں مختلف کمپنیوں میں کام کر رہے ہیں۔

” ساوتھ ایشین وائر کے مطابق نوٹس پر ایس ایچ اوکے دستخط ہیں اور انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے ملازمین کے نام ، موبائل نمبر ز، بنگلورو میں موجودہ پتے ،

اور متعلقہ کمپنیوں میں ان کے قیام / کام کی مدت کی تفصیلات طلب کی ہیں۔کارکنوں اور وکلا نے اس نوٹس پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ

کسی مخصوص خطے سے ملازمین کی تفصیلات اکٹھا کرنا اخلاقی طور پر غلط اور غیر قانونی ہے۔

About The Author