نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں کرونا کے مشتبہ مریض کہاں جائیں؟

جن اسپتالوں میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ کی سہولیات موجود ہیں ان میں  اسلام آباد میں قومی ادارہ صحت اور پمز ہسپتال شامل ہیں۔

اسلام آباد: وزارت صحت کےذرائع کے مطابق جن اسپتالوں میں کرونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کے لئے تشخیص  کی سہولیات موجود ہیں ان میں  اسلام آباد میں قومی ادارہ صحت اور پمز ہسپتال شامل ہیں۔

سندھ میں یہ سہولت سول اسپتال کراچی ، ڈاؤ اسپتال کراچی ، جے پی ایم سی کراچی اور لمز حیدر آباد میں موجود ہے۔

پنجاب کے لیے لاہور میں سروسز اسپتال ،ملتان میں نشتر، رحیم یار خان میں شیخ زید اسپتال، علامہ اقبال اسپتال سیالکوٹ ، بینظیر بھٹو اسپتال راولپنڈی میں یہ سہولت موجود ہے۔

بلوچستان میں فاطمہ جناح ٹرسٹ اسپتال کوئٹہ ، گوادر اسپتال، تفتان بارڈر پر  قومی ادارہ صحت کی موبائل ٹیسٹنگ لیب موجود ہے۔

اسی طرح خیبر پختونخواہ میں اس مقصد کے لیے جو ہسپتال مختص ہیں ان میں خیبر ٹیچنگ اسپتال، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس ، لیڈی ریڈنگ اسپتال ، ایوب میڈیکل کالج ، باچا خان میڈیکل کمپلکس مردان اور صوابی شامل ہیں۔

گلگت اور سکردو ڈی ایچ کیو ، آزاد کشمیر میں عباسی شہید ، ڈی ایچ کیو میر پور میں بھی  یہ سہولت موجود ہے ۔

About The Author