دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 24 نئے مریضوں کی تصدیق

نئے مریضوں کے انکشاف کے بعد سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 45 ہوگئی ہے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 24 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ کرونا وائرس سے متاثرہ نئےمریضوں میں 21 مصری تارک وطن شامل ہیں جبکہ ایک 12 سالہ لڑکی کا تیسٹ بھی پازیٹوآیا ہے۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق 21 مصری تارکین کو وائرس اپنےایک ہم وطن سے میل جول رکھنے پر منتقل ہوا ہے۔

سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’نئے مریضوں کے انکشاف کے بعد سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 45 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’نئے مریضوں میں سے ایک مرد اور ایک خاتون شہری ہیں جو عراق سے واپس آئے ہیں۔

وزارت نے بتایا ہے کہ ’تیسری مریضہ ایک 12 سالہ سعودی لڑکی ہے جسے قطیف میں اپنے دادا سے میل جول رکھنے سے وائرس منتقل ہواہے۔ وہ ان مریضوں میں سے ہیں جو ایران سے آئے ہیں۔

About The Author