ایچ بی ایل پی ایس یل فائیو کا میلہ ایک بار پھر کراچی میں سجے گا۔ پی ایس ایل فائیو کا 26 واں میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا جہاں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز لیگ میں دوسری مرتبہ آمنے سامنے ہوں گے۔ اس سے قبل قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے پہلے ٹاکرے میں لاہور نے کراچی کو شکست دی تھی۔
کراچی کنگز اور لاہور قلندرز اب تک 9 بار مدمقابل آئیں ہیں، جس میں کراچی کنگز نے5 اورلاہور قلندرز نے 3 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ایک میچ میں ٹائی ہوا جس میں کراچی کنگز نے سپر اوور میں کامیابی حاصل کی تھی۔
لاہور قلندرز کے بین ڈنگ257 رنز کے ساتھ ٹاپ ٹو بلے بازوں میں شامل ہیں جبکہ کراچی کنگز کے ایلکس ہیلز239 رنز کے سے چھٹے نمبر پر ہیں۔
نیشنل اسٹیڈیم میں میچ کے لیےتیاریاں مکمل اور سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔
رات گئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں فیومیگیشن کی گئی، تمام انکلوژر میں اسپرے کیا گیا۔
سندھ حکومت کی جانب سے شائقین کو ہدایات دی گئی کہ نزلہ اوربخارمیں مبتلا افراد اسٹیڈیم کا رخ نہ کریں
جبکہ کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی جانب سے بھی تماشائیوں کے لئے کرونا وائرس سے بچاﺅ کے لئے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں کمشنر کراچی نے میچز دیکھنے کے لیے آنے والے تماشائیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،