دسمبر 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

11مارچ2020:آج جموں اینڈ کشمیر میں کیا ہوا؟

جموں اینڈ کشمیر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

مقبوضہ کشمیر میں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت 396 افراد حراست میں لئے گئے:بھارتی حکومت

دہلی

بھارتی حکومت نے بدھ کے روز پارلیمنٹ میں کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں حراست میں لئے گئے 4511 افراد میں سے پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) کے تحت 396 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ وزیر مملکت برائے امور داخلہ جی کشن ریڈی نے راجیہ سبھا میں شرومنی اکالی دل کے ممبر پارلیمنٹ سردار سکھدیو سنگھ دھندسا کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ انکشاف کیا۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق جن لوگوں پرپی ایس اے عائد کیا گیا ،ان میں تین سابق وزرائے اعلی ، محبوبہ مفتی ، عمر عبداللہ اور فاروق عبداللہ شامل ہیں۔

حکومت نے کہا کہ 7357افراد جن میں پتھراوکے ملزم، شرپسند ، زیرزمین کارکن، علیحدگی پسند،شامل ہیں ، کو اگست ، 2019 سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا۔

کشمیر میں PSA کے تحت کل 8 مرکزی رہنماوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق 16 ستمبر ، 2019 کو ، رکن پارلیمنٹ اور تین بار سابق وزیر اعلی اور عمر عبد اللہ کے والد فاروق عبداللہ پر پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

عمر ، محبوبہ اور فاروق ان درجنوں کشمیری سیاستدانوں میں شامل تھے جن کو آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔


مقبوضہ کشمیر میں جموں و کشمیرہائی کورٹ نے کشمیر میں پیلٹ گن کے استعمال پر پابندی سے انکار کردیا

جموں

مقبوضہ جموں وکشمیر اور لداخ کے وسطی علاقوں میں مصروف عمل سیکیورٹی فورسز کے لئے مقبوضہ جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے خطے میں مظاہروں کے دوران پیلٹ گن کے استعمال پر پابندی لگانے سے انکار کردیا ہے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق جسٹس علی محمد ماگرے اور جسٹس دھیرج سنگھ ٹھاکر پر مشتمل ڈویژن بنچ نے پیلٹ گن پر پابندی عائد کرنے کے لئے ایک درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جب تک بے ہنگم مظاہروں میں تشدد کے واقعات پیش آرہے ہیں ،

طاقت کا استعمال ناگزیر ہے۔بینچ نے کہا کہ متعلقہ وقت یا کسی مخصوص صورتحال اور جگہ میں کس قسم کی طاقت کا استعمال کرنا ہے،

ذمہ دار افراد کو اس کا فیصلہ کرنا ہوگا ۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ہائی کورٹ نے پی آئی ایل کو خارج کرتے ہوئے کہاکہ وزارت داخلہ امور ، حکومت ہند نے پیلٹ گنوں کے متبادل کی تلاش کے لئے 26 جولائی ، 2016 کو اپنے میمورنڈم کے ذریعے ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔

ماہر کمیٹی کی طرف سے رپورٹ درج کرنے اور حکومتی سطح پر کیے جانے والے فیصلے سے پہلے ، ہم پیلٹ گن کے استعمال پر پابندی عائد کرنے پر راضی نہیں ہیں ۔

یہ درخواست 2016 میں کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے حزب کمانڈر برہان وانی کی شہادت اور اس کے نتیجے میں ہونے والے مظاہروں میں سیکڑوں افراد کو گولی لگنے کے

زخمی ہونے کے بعد ہونے والے عوامی احتجاج کے تناظر میں دائر کی گئی تھی۔


سوپور: تیز رفتار بس نے نوجوان کو رونددیا

سرینگر

شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور علاقے میں بدھ کے روز تیز رفتار بس نے ایک 18 سالہ لڑکے کو کچل ڈالا۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق 18 سالہ لڑکا جس کی شناخت رضوان احمد ڈار ولد فاروق احمد ڈار ، ساکن مسلم پیر سوپور کے نام سے ہوئی ہے ۔

یہ حادثہ اس وقت ماڈل ٹان سوپور کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار سواری بس جو کپوارہ سے سوپور کی طرف آرہی تھی نے

ایک سکوٹر سوار کو زوردار ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑا بیٹھا ۔پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش کے بعد کیس درج کیا۔

بعد ازاں لاش کو آخری رسومات کے لئے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔


جموں: تین سالہ بچی کی عصمت دری

جموں

مقبوضہ کشمیر میں جموں جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ سے ایک بار پھر عصمت دری کا ایک دلخراش واقعہ سامنے آیا ہے۔

کٹھوعہ کے ایس ایس پی ، ڈاکٹر شیلندر مشرا نے بدھ کے روز بتایا کہ منگل کے روز ، ہولی کے دن ، ایک شرابی نے تین سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ایس ایس پی نے بتایاکہ ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا ہے۔


سرینگر میں فوجی جوان کی موت

سرینگر

مقبوضہ جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں حرکتِ قلب بند ہونے سے ایک فوجی جوان کی موت ہوگئی ہے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق سرینگر کے رنگریٹ علاقے میں تعنیات ایک فوجی جوان کی حرکت قلب بند ہونے سے موت ہوئی ہے

پولیس ذرائع نے بتایا کہ 127 ریجمنٹ کے ایم پرم ایشورن اولڈ ایئرپورٹ پر تعنیات تھے اور آج صبح وہ اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے۔

انہیں فوری نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ وہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ

حرکت قلب بند ہونے سے ہی فوجی جوان کی موت ہوئی ہے۔


مدھیہ پردیش: کانگریس اور بی جے پی اراکین اسمبلی کو سنبھالنے میں مصروف
اراکین اسمبلی ہوٹلز میں مقید

بھوپال

مدھیہ پردیش میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری سیاسی ہلچل کے درمیان اب ریاست میں حکمراں جماعت کانگریس کے علاوہ بھارتیہ جنتا پارٹی بھی اپنے اراکین اسمبلی کو سنبھالنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

منگل دیر رات بھوپال سے بی جے پی کے سو سے زائد اراکین اسمبلی کو خصوصی طیارے سے دہلی منتقل کر دیا گیا۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ان تمام اراکین اسمبلی کو سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان دہلی کے پاس گروگرام کے ایک بڑے ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ہے۔

اس دوران حکمراں جماعت کانگریس کے 90 سے زائد اراکین اسمبلی کو بھی یہاں جمع کیا جا رہا ہے۔ اب کانگریس کے جیوترادتیہ سندھیا کے حامی چھ وزرا اور 13 اراکین اسمبلی کو بنگلور کے ایک ہوٹل میں مبینہ طور پر بی جے پی کے تحفظ میں رکھا گیا ہے۔

منگل کی شام کانگریس قانون ساز پارٹی اور بی جے پی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ بھی ہو ئی۔کانگریس قانون ساز پارٹی کی میٹنگ کے بعد وزیراعلی نے دعوی کیا کہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور بنگلور کے اراکین اسمبلی بھی ان کے رابطے میں ہیں۔

کمل ناتھ نے کہا کہ حکومت ایوان میں اکثریت ثابت کر دے گی۔ کانگریس پارٹی سے استعفی دینے کے بعد مدھیہ پردیش کے بھوپال واقع پارٹی دفتر سے ان کے نام کی تختی (نیم پلیٹ) ہٹا دی گئی ہے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اس سے قبل بنگلور میں موجود 19 اراکین اسمبلی کے استعفے بی جے پی کے ایک وفد نے اسپیکر این پی پرجاپتی کو ان کی رہائش گاہ پر گزشتہ شام حوالے کئے۔دوسری طرف سابق وزیر بساہولال سنگھ، کانگریس رکن اسمبلی ایدل سنگھ اور منوج چوہدری بھی اپنا اپنا استعفی کل ہی دے چکے ہیں۔

ریاستی اسمبلی میں فی الحال 228 ارکان اسمبلی ہیں۔ ان میں سے کانگریس کے 114، بی جے پی کے 107، بی ایس پی کے دو، ایس پی کا ایک اور چار آزاد امیدوار ہیں۔کانگریس کے 22 اراکین اسمبلی گزشتہ روز اپنے استعفے دے چکے ہیں۔

وزیر اعلی نے سندھیا کے حامی مانے جانے والے چھ وزرا کو برطرف کرنے کے لیے خط پہلے ہی گورنر کو لکھ دیا۔ بقیہ وزیر اپنے استعفی وزیراعلی کو یہ کہتے ہوئے دے چکے ہیں

کوہ اپنے حساب سے کابینہ کی تشکیل نو کر لیں۔ان تمام حالات کے درمیان اب سب کی نگاہیں سینئر لیڈر جیوترادتیہ سندھیا کے اگلے قدم پر مرکوز ہیں، جو اس وقت دہلی میں موجودہیں۔

کانگریس ہائی کمان نے مدھیہ پردیش کے سیاسی بحران پر قابو پانے کے لئے اپنے ‘سنکٹ موچک’ کو ایک بار پھر کمان سونپی ہے۔ راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کانگریس کو اس مصیبت سے باہر نکالنے کی ایک بار پھر ذمہ داری نبھائیں گے۔

گہلوت نے اس سے قبل مہاراشٹر کے لئے ‘سنکٹ موچک’ بن کر پارٹی کو مشکل سے پہلے بھی نکال چکے ہیں۔مدھیہ پردیش کے رکن اسمبلی کے لئے ہوٹل بیونا وسٹا کے 50 کمرے بک کرائے گئے ہیں۔راجستھان میں اس پوری مشق کے پیچھے ایک اہم وجہ یہ ہے کہ

ایک راجستھان میں کانگریس کی حکومت ہے اور وزیر اعلی اشوک گہلوت کو سیاسی بازیگر سمجھا جاتا ہے۔ گہلوت کانگریس ہائی کمان کے سب سے قابل اعتماد رہنما ہیں۔ ایسی صورتحال میں، مہاراشٹر میں سیاسی ہنگامہ آرائی کے دوران جے پور کانگریس کے ایم ایل اے کے لئے ایک سیاسی مرکز تھا۔

کیونکہ راجستھان میں کانگریس کی حکومت ہے اور ریاست کے سربراہ اشوک گہلوت کو سب سے زیادہ قابل اعتماد سمجھا جاتا ہے۔ ایسی صورتحال میں یہ ایم ایل اے کے لئے زیادہ محفوظ سمجھا جاتا ہے۔

کانگریس کے سابق قومی صدر راہل گاندھی نے مدھیہ پردیش کے سیاسی بحران پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا۔راہل گاندھی نے اپنے ٹوئیٹر اکانٹ پر پی ایم او بھارت کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ

آپ کانگریس کی منتخب حکومت کو عدم استحکام کرنے میں بے حد مصروف ہیں اس لیے شاید آپ نے یہ نظرانداز کردیا کہ تیل کی عالمی قیمت میں 35 فیصد کی کمی آئی ہے۔

کیا آپ پیٹرول کی قیمتوں کو 60 روپے فی لیٹر تک کم کرکے بھارتیوں کو اس کا فائدہ پہنچا سکتے ہیں؟ یہ ملک کی معاشی مندی کے شکار معیشت کو فروغ دینے میں مدد کرے گی۔


پلوامہ میں رات کے دوران درجنوں نوجوان گرفتار

سرینگر

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے مختلف دیہاتوں میں پولیس نے دورانِ شب چھاپے مارے اور ایک درجن سے زائد نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پلوامہ کے سرنو، منگہما اور کریم آباد گاں میں رات کے دوران چھاپہ مارا اور کم از کم 13 نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا۔

سرنو کے ایک مقامی شہری نے بتایا کہ گاوں میں چھاپے کے دوران فورسز نے کم از کم چھ نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ کہ نوجوانوں کو پتھراوکے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔


مقبوضہ کشمیر، سرینگر اور پلوامہ میں گرینیڈ حملے

سرینگر

شہر سرینگر کے کے علاقے باربرشاہ میں سی آر پی ایف بنکر کے نزدیک نامعلوم افراد نے دستی بم پھینک دیا ۔ لیکن دستی بم نہ پھٹنے کے باعث کوئی نقصان نہیں ہوا۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پولیس نے فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکوارڈ کو اطلاع دی۔بم ڈسپوزل اسکوارڈ نے گرینیڈ کو رامباغ علاقے میں لے جا کر ناکارہ بنا دیا

اور اس دوران کسی طرح کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اس حملے کے بعد سیکورٹی فوسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کی۔

گزشتہ روز ضلع پلوامہ کے کاکا پورہ علاقے میں مشتبہ افراد نے پولیس اسٹیشن پر گرینیڈ حملہ کیا۔ گرینیڈ پولیس اسٹیشن کی دیوار سے لگ کر پھٹ گیا

جس میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)کا ایک جوان زخمی ہوا تھا۔


کورونا وائرس: مقبوضہ کشمیر میں ووکیشنل سنٹر بند

سرینگر

کورونا وائرس کے پیش نظر کشمیر میں انتطامیہ نے آنگن واڑی سنٹرز کو بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق کشمیر کے صوبائی کمشنر بصیر احمد خان نے بتایا کہ وادی میں تمام آنگن واڑی سینٹرز کو اگلے فیصلے تک بند رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خدشات کو نظر میں رکھتے ہوئے یہ ایک احتیاطی تدبیر ہے۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں انتظامیہ کی معلومات کے مطابق 705 افراد کو کورونا وائرس کے خدشات لاحق

ہونے کے بعد ڈاکٹروں کی زیر نگرانی میں رکھا گیا ہے۔قبل ازیں انتظامیہ نے جموں و کشمیر میں چھ اضلاع میں پرائمری اسکول 31 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں انتظامیہ کی معلومات کے مطابق ایک شخص کو کورونا وائرس کا مریض پایا گیا ہے اور وہ زیر علاج ہے۔


پریس کونسل آف انڈیا کی تین رکنی کمیٹی کشمیر کا چار روزہ دورہ کرے گی

سرینگر

پریس کونسل آف انڈیا کی تین رکنی کمیٹی ہفتے سے کشمیر کا چار روزہ دورہ کرے گی ۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پریس کونسل آف انڈیا (پی سی آئی)کی تین رکنی ٹیم ہفتے کو سرینگر پہنچے گی

جہاں وہ وادی کے صحافیوں، کے ساتھ ملاقات کرے گی۔جموں و کشمیر اطلاعات و رابطہ عامہ کی ڈائریکٹر سحرش اصغر نے ساوتھ ایشین وائر کو بتایا کہ

پی سی آئی نے انہیں مطلع کیا ہے کہ رواں ماہ کی 14 تاریخ سے ان کی ٹیم کے دورے کے لیے تیاریاں کی جائیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ

مذکورہ ٹیم ہفتے کو کشمیر پہنچے گی اور 17 مارچ کے بعد واپس دہلی روانہ ہوگی۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پانچ اگست کے بعد جموں و کشمیر میں مواصلاتی نظام خاص کر انٹرنیٹ پر عائد پابندی سے صحافیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا

پڑا لیکن پی سی آئی کی طرف سے اس پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا۔پی سی آئی نے انتظامیہ کی جانب سے قدغنوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ

‘ملک کی سالمیت اور حفاظت کے لیے مواصلاتی نظام اور انٹرنیٹ پر پابندی عائد کرنا جائز تھا۔’پی سی آئی کے اس بیان پر بھارت میں صحافیوں کی

انجمنوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس پر شدید نکتہ چینی کی تھی۔


مسرت عالم کوٹاڈا کورٹ میں پیش کیا گیا
25 برس میں ان پر پی ایس اے کے تحت 37 بار مقدمہ درج کیا گیا ہے
اگلی سماعت 9 اپریل کو ہوگی

جموں

مقبوضہ جموں وکشمیر کے سینئر علیحدگی پسند رہنما اور صدر جموں کشمیر مسلم لیگ ، مسرت عالم بھٹ کو منگل کے روز جموں و کشمیر پولیس نے ان کے خلاف 2012 میں دائر ایک مقدمے میں ٹاڈا عدالت میں پیش کیا ۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق حریت پسند رہنما ، جو2010 سے جیل میں ہیں ، کو پولیس نے ٹاڈا عدالت میں پیش کیا۔

سرکاری وکیل اور عالم کی نمائندگی کرنے والے وکیل کے دلائل سننے کے بعد ، عدالت نے کیس کواگلی سماعت 9 اپریل تک ملتوی کردیا۔

مسرت عالم کو 37 ویں پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) کے تحت نظربند رکھا گیا ہے۔ جسے گذشتہ سال مئی میں ان پر عائد کیا گیا تھا۔

مسرت عالم بھٹ سید علی گیلانی کی زیرقیادت کل جماعتی حریت کانفرنس کا حصہ ہیں ۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے

اپنی زندگی کا بیشتر حصہ جیل میں گزارا ہے۔ گذشتہ 25 برس میں ان پر پی ایس اے کے تحت 37 بار مقدمہ درج کیا گیا ہے۔


مقبوضہ جموں و کشمیر :سری نگر میں کرونا وائرس کے لئے چوبیس گھنٹے کنٹرول روم
کنٹرول روم میں 400 کالیں کی گئیں

سرینگر

مقبوضہ جموں و کشمیر کے دار الحکومت سری نگر میں کرونا وائرس کے لئے چوبیس گھنٹے کنٹرول روم کا اہتمام کیا گیا ہے

جس کے تحت کوروناوائرس کے پھیلا وکو روکنے کے لئے انتظامات کے تحت پیر کو سہ پہر سے اس کے فعال ہونے کے بعد تقریبا 400 فون کال موصول ہوئیں۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق کنٹرول روم کو کال کی گئی کالوں میں ہندوستان سے باہر مقیم سرینگر کے شہریوں نے کالز کیں

کنٹرول روم نے دو ڈاکٹروں کی ٹیکنیکل سہولیات حاصل کی ہیں۔ گذشتہ رات نائٹ شفٹ کے ڈاکٹر زنے درجنوں فون کالز پرطبی اور تکنیکی مشورے دئے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انتظامیہ نے جموں و کشمیر میں یا اس سے باہر مقیم معلومات یا امداد کی تلاش کرنے والے افراد کو کہا ہے کہ

وہ کنٹرول روم سے رابطہ کریں اور پیدا ہونے والے خدشات کے فوری جواب حاصل کریں۔


مقبوضہ جموں و کشمیر میں حکومت ہٹس میں نئے سکول اورکالج چلائے گی

سرینگر

مقبوضہ کشمیر میں نئے اعلان کردہ ڈگری کالج، پرائمری اور ہائر سیکنڈری اسکول ، تیارشدہ ہٹس میں چلائے جائیں گے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ایک عہدیدار نے بتایا کہ ان "کالجوں” میں کام اگلے ماہ سے شروع ہوگا۔ ان کالجوں کو فعال بنانے کا فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے

جب ایک دہائی سے بھی زیادہ عرصہ قبل قائم ہونے والے ، تقریبا چھ کالجوں کے لئے محکمہ اعلی تعلیم نے مستقل کیمپس قائم کرنا تھے۔

مقبوضة جموں و کشمیر حکومت نے ستمبر 2018 میں لداخ میں 52 کالج قائم کرنے کی منظوری دی تھی۔ان کالجوں میں سے ، 23 کو پہلے ہی جموں میں فنکشنل بنا دیا گیا ہے

جبکہ اس اپریل میں وادی میں 23 کالج کھلیں گے ، موسم گرما کے دارالحکومت سری نگر میں حیدر پورہ ، الوچی باغ اور عیدگاہ میں تین کالج بھی شامل ہیں۔عہدیدار نے بتایا کہ اگرچہ الوچی باغ کالج کے لئے اراضی کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ،

لیکن یہ کرائے کی عمارت سے کام چلایا جائے گا۔عیدگاہ کالج کو ہائر سیکنڈری اسکول کے تین کمروں میں رکھا جائے گا۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق عہدیدار نے بتایا کہ تمام کالجوں کی تعمیر کا کام اگلے سال شروع کردیا جائے گا اور جب تک ڈھانچے مکمل نہیں ہوجاتے کالج عارضی جگہوں سے کام کرتا رہے گا

جو طلبا جو سائنس کا انتخاب کریں گے انہیں عملی کلاسوں کے لئے امر سنگھ کالج جانا پڑے گا۔ ڈین تعلیمی امور ، کلسٹر یونیورسٹی ، ایم وائی پیرزادہ نے کہا کہ

امر سنگھ کالج کے حکام نے ہائیڈر پورہ یا الوچی باغ کالجوں کے طلبا کو وہاں عملی کلاسوں کے انعقاد کے لئے جگہ فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

کمشنر سکریٹری ایچ ای ڈی ، طلعت پرویز نے کہا کہ کالجوں کو "رجسٹریشن کے مقصد” کے لئے پرائمری یا مڈل اسکولوں میں فعال بنایا گیا تھا

اور کلاس کا کام پہلے سے تیارہ شدہ کمروں میں کیا جائے گا۔


‘ایس کے آئی سی سی کا نام بدلنا کشمیر کی تاریخ پر ایک حملہ’

سرینگر

مقبوضہ جموں کشمیر یونین ٹریٹری انتظامیہ کی طرف سے شیر کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر کا نام کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس کمپلیکس میں بدلنے کو جموں و کشمیر کی تاریخ پر حملہ قرار دیتے ہوئے سی پی آئی(ایم)کے سینئر لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ

یہ مرحوم شیخ محمد عبداللہ کی قیادت کے کارناموں کو نظر انداز کرنے کی ایک کوشش ہے۔لیڈر نے کہا کہ شیر کشمیر صرف ایک لقب نہیں ہے بلکہ جموں و کشمیر کی تاریخ کا ایک شاندار باب ہے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے کہاکہ شیر کشمیر صرف ایک لقب نہیں ہے بلکہ جموں و کشمیر کی تاریخ کا ایک تابناک باب ہے،

اختلافات سے قطع نظر مرحوم شیخ محمد عبداللہ کے بڑے کردار، جو انہوں نے یہاں کے سیاسی منظر نامے پر ادا کیا، کو بھولا نہیں جاسکتا۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق تاریگامی نے کہا کہ مرحوم شیخ عبداللہ کی سربراہی میں شروع ہوئی ‘کشمیر چھوڑو تحریک’ کے باعث ہی ‘نیا کشمیر’ کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکا جو بد قسمتی سے بی جے پی کے نشانے پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی اس تحریک کے خلاف بغض و عناد رکھنے میں مشہور ہے اور ایک نئی تاریخ رقم کرنا چاہتی ہے لیکن ہمارے لیڈروں کے کارناموں کو مٹانا آسان نہیں ہے۔

یوسف تاریگامی نے کہا کہ 13 جولائی کی یوم شہدا کی مناسبت سے چھٹی کی منسوخی اور شیخ محمد عبداللہ کے یوم پیدائش کی چھٹی کی منسوخی کے بعد شیر کشمیرسٹیٹ ایوارڈ سے شیر کشمیر حذف کرنے اور اب شیر کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر کا نام بدلنے سے بی جے پی کے مذموم ارادوں کا پردہ فاش ہوجاتا ہے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو جب کسی کی ضرورت ہوتی ہے تو اس کو اپنا لیتی ہے

اور وقت آنے پر اس کو باہر بھی کردیتی ہے یہی حال محبوس سابق تین وزرائے اعلی کا بھی ہے ان کو بی جے پی نے کبھی اپنا لیا بھی اور وقت آنے پر ان پر پی ایس اے بھی عائد کیا۔


جموں میں 31 مارچ تک سنیما ہالز بند

جموں

جموں و کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں کورونا وائرس کے علامات و امکانات پائے جانے کے پیش نظر انتظامیہ نے سنیما ہالز کو رواں ماہ کی 31 تاریخ تک بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

جموں میں مہلک کورونا وائرس نے دستک دی ہے جہاں ایک 63 سالہ خاتون کا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا۔ خاتون نے ایران کا سفر کیا تھاور اس وقت گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں میں زیرعلاج ہے

جموں و کشمیر میں اب تک مشتبہ معاملات سے وابستہ 705 افراد کو قرنطینہ (علاج و معالجہ کے لیے متاثرہ اشخاص کو الگ تھلگ )میں رکھا گیا ہے۔

وہیں 56 سیمپلز جانچ کے لیے بھیجے گئے ہیں ان میں سے 26 منفی ہیں، جبکہ ایک ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور دیگر 29 رپورٹس ابھی تک نہیںآئیں۔اسپیشل سیکرٹری سنجیوا کمار نے بتایا ملک بھر میں ابھی تک کورونا وائرس کے مثبت واقعات کی مجموعی تعداد 50 تک پہنچ گئی ہے

اور ان میں سے 34 بھارتی شہری اور 16 کا تعلق اٹلی سے ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک ملک میں کوئی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جموں سانبہ اضلاع کے تمام سرکاری وغیر سرکاری پرائمری اسکولوں کو ماہ رواں کی 31 تاریخ تک بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

انتظامیہ نے جموں و کشمیر میں بائیو میٹرک حاضری نظام کو بھی 31 مارچ تک معطل کر دیا ہے۔ادھر وادی میں صوبائی انتظامیہ نے احتیاط کے طور پر چار اضلاع سرینگر، بڈگام، بارہمولہ اور بانڈی پورہ میں پرائمری سطح تک کے تمام سرکاری ونجی تعلیمی ادارے اگلے احکامات تک بند رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔

وادی کے باقی اضلاع میں انتظامیہ نے اسکولوں میں دعائے صبح کے اجتماعات اگلے احکامات تک معطل رکھنے کے احکامات جاری کرنا شروع کردیے ہیں۔


سرینگر میں آگ کی ہولناک واردات
سرینگر: آتشزدگی میں متعدد مکان کو نقصان

جموں

سرینگر کے عالمگیری بازار جڈی بل میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں 6 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق آگ لگنے سے دکانوں میں موجود ہر قسم کا ساز وسامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔

مقامی لوگوں نے ساوتھ ایشین وائر کو بتایا پیر اور منگل کی درمیانی رات جڈی بل سرینگر کے عالمگیری بازار میں موجود ایک شاپنگ کمپلیکس سے اچانک آگ ظاہر ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کمپلیکس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اس موقع پر نوجوانوں نے آگ پر قابو پانے کیلئے کارروائی شروع کی۔اس کے فورا بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کو مطلع کیا گیا

جس کے بعد کئی گھنٹوں کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ تاہم اس سے پہلے بڑے پیمانے پر تباہی مچ گئی تھی

اور کروڑوں روپے کی املاک خاکستر ہو چکی تھی۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق آگ کی اس تباہ کن واردات میں 6 دکانیں مکمل طور پر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی

اور ان میں موجود ہر قسم کے سامان جل کر خاکستر ہو گئے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے مطابق آگ لگنے کی وجہ فوری طور معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آگ بجھانے کے دوران فائر سروس عملے کو سخت ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور تقریبا تین گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔


نواز شریف کی امریکی، برطانوی اسٹیبلشمنٹ سے ملاقاتیں

اسلام آباد

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے پارٹی کے قائد نواز شریف کی لندن میں امریکی اور برطانوی اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات کی تصدیق کردی ہے۔رانا ثنا اللہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

شہباز شریف کا مارچ میں وطن واپسی کا ارادہ ہے، نوازشریف کے دل کے آپریشن کے بعد فوری وطن واپس آجائیں گے، نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کے لیے بھی قانونی ٹیم کی مشاورت جاری ہے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے کسی قومی حکومت کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے،

ہم قومی حکومت کی بجائے قبل از وقت انتخابات چاہتے ہیں اور احتجاج کے لیے ہر فورم کا انتخاب کریں گے۔صحافی نے رانا ثنا اللہ سے سوال کیا کہ چار مارچ کو نواز شریف کی امریکی اور برطانوی اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات سے متعلق کیا کہتے ہیں۔

اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ان ملاقاتوں کی تردید نہیں کروں گا، میں اس پر تبصرہ کرنے کی پوزیشن میں اس لیے نہیں کہ پارٹی کی طرف سے اجازت نہیں۔علاوہ ازیں علاوہ ازیںپاکستان مسلم لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں متعدد ارکان نے شہباز شریف کی وطن واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں متعدد ارکان نے سینئر رہنماوں سے شہباز شریف کی وطن واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ

سینئر قیادت شہباز شریف کو وطن واپس آنے کا کہیں۔پاکستان مسلم لیگ کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں سینیٹر پیر صابر شاہ نے پارٹی کی پالیسیوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ

تحریک انصاف کی ناقص کارکردگی پر مسلم لیگ کو فائدہ اٹھانا چاہیے تھا تاہم قائد کے بیانیہ کو پس پشت ڈال کر نقصان اٹھایا ہے،

ہماری پارلیمان میں کارکردگی پر عوام افسوس کررہے، ہمیں نواز شریف کے بیانیہ پر چلنا ہوگا ورنہ عوام بھی ساتھ چھوڑ جائیں گے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق دوران اجلاس جاوید لطیف نے کہا کہ 4 لوگ عقل کل نہیں، پارٹی میں مشاورتی دائرہ کار کو بڑھایا جائے، ایک غلطی کرچکے ہیں جس کا آنے والے وقت میں ادراک ہوگا،

لیڈرشپ کے بعد آپ لوگوں کو تلخ باتیں سننا پڑیں گی، کڑوی باتیں سن کر فیصلے کریں گے تو جماعت کے لیے اچھا ہوگا، ہم نے آگے بڑھنا ہے، احتجاج کے لیے جماعت کو تیار کریں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ جوانی میں ہم بھی بڑی بڑھکیں مارتے رہے ہیں، کوئی فیصلہ اپنی مرضی سے نہیں کیا، سب پارٹی قیادت کی ہدایت پر کیا جاتا ہے۔


امریکی وزیر دفاع کا پاکستان اور بھارت کا دورہ ملتوی

اسلام آباد

بھارت اور پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلا واور حفاظتی اقدامات کے باعث امریکی وزیر دفاع مارک اسپر کا دورہ پاکستان اور بھارت ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے بتایا کہ وزیر دفاع مارک ایسپر کا اگلے ہفتے شروع ہونے والا جنوبی اور وسطی ایشیا کا دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔

پیٹاگون نے مزید کہا کہ امریکی وزیردفاع کا دورہ کورونا وائرس کے پھیلا کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق امریکی وزیر دفاع مارک اسپر کو 16 سے 20 مارچ تک پاکستان، بھارت اور ازبکستان کا دورہ کرنا تھا۔

About The Author