دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

11مارچ2020:آج ضلع راجن پورمیں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔


راجن پور

کوہ سلیمان پر ہونے والی حالیہ بارشوں کی وجہ سے سیلابی ریلوں اور ان کے بہاﺅ کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی نے ہڑند پل کا دورہ کیا اور وہاں پر درہ کاہا سلطان سے آنے والے پانی کے بہاﺅ کا جائزہ لیا۔

اس دوران انہوں نے ایکسین رودکوہی کو ہدایت کی کہ درہ کاہا سلطان سمیت پورے کوہ سلیمان سلسلہ سے آنے والے رود کوہی کے تمام سیلابی ریلوں کی مانیٹرنگ کی جائے

اور پانی کے بہاو¿ کی رپورٹ باقاعدگی سے پیش کی جائے۔انہوں نے محکمہ صحت ،انہار ،1122،سول ڈیفنس ،زراعت،مال اور لائیو اسٹاک کے افسران کو ہدایت کی کہ

ان کی ٹیمیں ہر وقت فیلڈ میں موجود رہیں اور کسی بھی ایمر جنسی سے نمٹنے کے لئے خود کو ہر وقت تیار رکھیں کیونکہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہماری بنیادی ذمہ داری اور اولین ترجیح ہے۔

بعد ازاں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر جام پور سیف الرحمان ،چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم ثناءاللہ سہرانی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ فہد بلوچ کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول لنڈی سیدان کا دورہ کیا۔

اس موقع پر مقامی لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بارش اور سیلابی ریلوں سے خوف ذدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔

ضلعی انتظامیہ آپ سب کی ہمہ وقت حفاظت اور نقصان سے بچاﺅ کے لئے توئی کسر اٹھا نہ رکھے گی ۔


راجن پور

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راجن پور کی جانب سے ضلع بھر میں جشن بہاراں سپورٹس فیسٹیول 2020جاری ہے ۔

اسی سلسلے میں گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین جام پور میں والی بال کے میچ کا مقابلہ منعقد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق

جشن بہاراں سپورٹس فیسٹیول میں ضلع بھر سے کالجز حصہ لے رہے ہیں۔


حاجی پورشریف

کوہ سلیمان پر ہونیوالی حالیہ بارشوں کے سبب سیلابی ریلوں اور انکے بہاؤ کاجائزہ لینے کے لیئے ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے ہڑند پل کا دورہ کیا اور وہاں پر درہ کاہا سلطان سے آنیوالے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا

اس دوران انہوں نے ایکسیئن رودکوہی کو ہدایت کی کہ درہ کاہا سلطان سمیت پورے کوہ سلیمان سلسلہ سے آنیوالے رودکوہی کے تمام سیلابی ریلوں کی مانیٹرنگ کیجائے اور پانی کے بہائو کی رپورٹ باقاعدگی سے پیش کیجائے۔

انہوں نے محکمہ صحت،انہار،ریسکیو1122،سول ڈیفنس،زراعت،مال اور لائیو سٹاک کے افسران کو ہدایت کی کہ انکی ٹیمیں ہر وقت فیلڈ میں موجود رہیں

اورکسی بھی ایمرجنسی کیصورت میں نمٹنے کےلئے خود کو ہر وقت تیار رکھیں،کیونکہ لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کرناہماری بنیادی ذمہ داری اور اولین ترجیح ہے۔


حاجی پورشریف

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کھرل ،اسسٹنٹ کمشنر جامپور سیف الرحمن بلوانی،

چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ثناء اللّٰہ سہرانی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ فہد بلوچ نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول لنڈی سیدان کادورہ کیا

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ بارش اور سیلابی ریلوں سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ضلعی انتظامیہ

آپ سب کی ہمہ وقت حفاظت اور نقصان سے بچائو کے لیئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔


حاجی پورشریف

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راجن پور کی جانب سے ضلع بھر میں جشن بہاراں فیسٹیول 2020جاری ہے۔

اس سلسلے میں گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین جام پور میں والی بال کے میچ کا مقابلہ منعقد ہوا

جسمیں جشن بہاراں سپورٹس فیسٹیول میں ضلع بھر سے کالجز حصہ لے رہے ہیں۔

About The Author