دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

11مارچ2020:آج ضلع بہاولنگر میں کیا ہوا؟

ضلع بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر
صاحبزادہ وحید کھرل

ڈی پی او قدوس بیگ کے حکم پر ڈسٹرکٹ پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک،اے کٹیگری کا اشتہاری مجرم سمیت بھاری مقدار میں شراب معہ چالو بھٹی،اسلحہ،ڈیڑھ کلو سے زائد چرس،جواء پرچی میں ملوث جواری گرفتار،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق جرائم کے سدباب اور مجرمان کی سرکوبی کے لیے ضلع بہاولنگر کے متعدد تھانہ جات میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔

تھانہ مروٹ پولیس نے ایس ایچ او سب انسپکٹر مشتاق باجوہ کی سربراہی میں کاروائی کرتے ہوئے اے کٹیگری کے مجرم اشتہاری شاہد محمود کو گرفتار کرکے وقوعہ بالا سے متعلق تفتیش کا آغاز کردیا،

تھانہ سٹی بی ڈویژن چشتیاں اور میکلوڈ گنج پولیس نے منشیات کے خلاف کاروائی کے دوران ملزمان کامران اور نصیر احمد سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد کرکے پابند سلاسل کردیا،

اسی طرح بخشن خاں،سٹی ہارون آباد، میکلوڈ گنج اور فورٹ عباس پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں ملزمان جہانگیر،عباس،

اجمل اور فیاض کو گرفتار کرکے قبضہ سے 110لیٹر شراب،60لیٹر لہن آلات کشیدگی اور چالو بھٹی بھی برآمد، اسی طرح ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مدرسہ،

ڈونگہ بونگہ اور ڈاہرانوالہ پولیس نے ملزمان امیر،ارسلان اور الطاف کو گرفتار کرکے قبضہ سے 03 عدد پسٹل اور گولیاں برآمد،جواء پر چی کے خلاف کریک ڈاون، سٹی بی ڈویژن چشتیاں، سٹی ہارون آباد پولیس نے ملزمان شہزاد،یونس وغیرہ چار ملزمان کو گرفتار کیا،

اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس اپنے فرائض پوری ایمانداری و جانفشانی سے سرانجام دیں۔

تاکہ ضلع کو کرائم فری زون بنایا جاسکے، اس حوالے سے پولیس آفیسر و ملازمین اہم اور مثالی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ایس ایچ اوز اپنی حدود میں گشت کا دورانیہ بڑھاتے ہوئے جرائم کی روک تھام کے لیے عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں

عوامی تعاون اور آگاہی کے ذریعے پولیس افسران معاشرتی برائیوں کے خاتمے کو بھی یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ

پولیس آفیسرز ایمانداری اور مکمل اہلیت کے ساتھ عوام کو تحفظ اور انصاف فراہم کرکے ایک مقدس فریضہ انجام دیتے ہیں۔

پولیس افسران و اہلکاران جرائم کے خاتمے کے لیے اپنی مکمل استعداد اور تمام وسائل کو بروئے کار لا کر معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔


بہاولنگر

پنجاب بھرکی طرح ضلع بہاولنگر کی پانچوں تحصیلوں بہاولنگر,منچن آباد, ہارون آباد, چشتتاں شریف, فورٹ عباس,

میں رات بھر سے وقفہ وقفہ سے طوفانی بارش کاسلسلہ جاری کچے مکانات کے گرنے کااور موسم ربی کی فصلوں گندم چنے,

سرسوں ودیگرکو شدید نقصان کااندیشہ ہے ,تمام مسلمان بھائیوں کو چاہیے کہ اپنے خداوندکریم سے رحمت اور فضل کی بارش کی دعا کریں .


بہاولنگر

ضلعی ومقامی سرکاری مشنری نے کلین اینڈ گرین کے حکومتی نعرے اور مہم کو کاغذوں تک ہی محدود کررکھاہے,ا ہر ماہ لاکھوں روپے کے فرضی جعلی بل بناکر ہڑپ کرلیئے جاتے ہیں

جبکہ میونسپل کمیٹی کے سٹور رومز میں روڈز کی صفائ کرنیوالی مہنگی ترین مشنری جوکہ سابقہ تحصیل ناظمین ناظم سید ندیم زمان شاہ, سید قلندر حسنین شاہ نے اسوقت کےوزیراعلی چوہدری پرویزالہی سے منظور کرواکرخریدی

کی بعد شہبازشریف کے دور میں سابق چیرمین رانا عاطف رؤف نے بھی بہت ہی اعلیٰ مشنری خریدی جو اِسوقت استعمال نہ ہونے کیوجہ سے کھڑی کھڑی کاٹھ کباڑ ہوتی جارہی ہے

مگر ہرماہ مرمت اور تیل کی مد میں ہزاروں روپے کے بل آفیسران واہلکاران کی جیبوں میں جارہے ہیں, اسوقت اہلکاران اور سیاسی کارندے لُٹو تے پُھٹو پر عمل پیرا ہیں –

بلدیاتی اداروں کے خاتمہ کیبعد,گلی محلوں اور شہر کی صورتحال ابتر ہوچکی ہے, بہاولنگرشہر جوکہ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہونےکااعزازرکھتا مگر اپنی زبوں حالی اور گندگی کےاعتبار سے بھی شاید پنجاب کے دیگر شہروں کی نسبت اپنا ثانی نہیں رکھتا

شہر کی آبادیاں,ماڈل ٹاؤن, سادات کالونی, فاروق آباد, نظام پورہ شرقی وغربی, مدنی کالونی, گئوشالہ, گلبرگ کالونی, اسلام نگر, ضلع کونسل کالونی, قریش کالونی و نئ آبادی,

دین پور شریف ودیگربستیاں عرصہ ایک سال سے ابتری کی جانب گامزن ہیں سردیوں کے آغاز سے ابتک تاحال حالات بہت ہی زیادہ خراب ہوچکے ہیں گندگی اور کوڑاکرکٹ کاڈھیر بنی ہوئ ہیں,

سیوریج نکاسی کی,پیٹر انجن, موٹریں کئ کئ روز بند کرکے تیل اور مرمت کے فرضی بل ہڑپ کرلیئے جاتے ہیں, جبکہ بالٹی سے صفائ کرنیوالی مشینیں جو پیٹر انجن سے چلتی ہیں ایک ایک گلی میں دس دس روز کھڑی بند کرکے عملہ صفائ چلا جاتا ہے

وہ بھی کاغذوں میں چل رہی ہوتی ہیں جسکے مرمت اور تیل کے جعلی بل ہزاروں روپے انتظامیہ ہڑپ کرجاتی ہے, جس سےجگہ جگہ سیوریج اور نالیوں کاگندہ پانی کھڑا جوہڑوں کی شکل اختیار کرجاتا ہے,

جس سے مچھروں ودیگر خطرناک حشرات کی افزائش ہورہی اور لوگ موذی امراض میں مبتلا ہوتے جارہے ہیں,لوگوں کے گھروں میں کئ کئ روز گندہ پانی جمع رہتا ہے,

بچے گندے پانی سے گذر کر تعلیم حاصل کرنے سکولوں کوجاتے ہیں نمازی مساجد میں نمازکی آدائیگی کی بجائے گھروں میں ہی نمازپڑھنے پر اکتفاء کرتےہیں خواتین تو بیچاری گھروں میں ہی مقید ہوکررہ جاتی ہیں,

بعض اوقات انسانی اموات کیصورت میں جنازے بھی گندے پانی سے گزرکر لوگ دفنانے لیجاتے ہیں متاثرہ علاقہ مکینوں نے متعدد بارمیونسپل کمیٹی انتظامیہ کو شکایات بھی درج کرائیں کے

علاوہ ڈپٹی کمشنر کوبھی وفود کی شکل میں لوگوں نے جاکر شکایات بذریعہ درخواست سنائیں حتٰی کہ سیٹزن پورٹل پر بھی اعلیٰ حکام کو باور کرایا مگر نہ مقامی انتظامیہ اس سنگین معاملے کو حل کرتی ہے

بلکہ اعلیٰ حکام بھی عوام کی نہیں سنتے لوگوں کاکہنا ہے کہ ہم جائیں تو جائیں کس کے پاس کون کریگا عوامی مسائل حل, دوسری جانب حکمران جماعت PTIراہنماءوزیر مشیر اور انکے کارندوں نے آنکھیں بند کی ہوئ ہیں,

اہم شاہراہوں کی صفائ ستھرائ تو اس لیئے رکھی جاتی ہے کہ اِن راہوں پر سے تو ظل مہتاب ڈپٹی کمشنر,ودیگرآفیسران , وزراء مشیران, واہم شخصیات کا گذرہونا ہوتا ہے

مگر اصل معاملہ توگلی محلوں کا اور ان میں بسنے والےبھیڑ بکریوں کی مانند مظلوم عوام کاہے, بہاولنگر شہر سمیت پورے ضلع کے عوامی مسائل پر توجہ نہ دی گئ

تو حالات کی خرابی کو کوئ روک نہیں پائے گا اس لیئے اعلیٰ حکومتی ذمہ دران کو چاھیئے کہ یہ خالص عوامی مسائل فوراً حل کیئے جائیں اور کرپٹ آفیسراون اہلکاران کو ضلع بدر کیا جائے..


بہاول نگر

ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ کلین اینڈ گرین مہم کے تحت سٹریٹ آرٹ کے فروغ اور چوراہوں و اہم شاہراہوں کو

خوبصورت بنانے اور علاقائی ثقافتی رنگوں سے مزین کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ بھرپور کاوشیں کر رہی ہے

اور جمالیاتی ذوق کے اظہار اور بہار کے رنگوں کو دیواروں پر آرٹسٹک انداز میں بکھیرنے اور ٹیلنٹ کو موقع دینے کے لیے سٹریٹ آرٹ کے مقابلے بھی منعقد کروائے جارہے ہیں

جس کے لیے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر میں رجسٹریشن 20 مارچ تک کروائی جاسکتی ہے۔

یہ بات انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد کے ہمراہ ڈی سی آفس کی بیرونی دیوار پر آرٹ اور پینٹگ ورک کے جائزہ کے دوران کہی۔

انہوں نے پینٹرز کے کام کو سراہا اور سٹریٹ آرٹ کو مزید جاذب نظر بنانے کے لیے ہدایات بھی جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے شہریوں سے اپیل کی کہ

وہ کلین اینڈ گرین مہم میں حکومت کا ساتھ دیں اور شجرکاری کے فروغ ، ماحول کی خوبصورتی اور گردو نواح کو صاف رکھنے میں انتظامیہ کی معاونت کریں۔

About The Author