دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ریجنل یونین آف جرنلسٹس ضلع مظفر گڑھ کے نو منتخب عہد ید اران کی تقریب حلف برداری

سر پرست اعلی کیلئے محمداظہرفاروق،صدر کیلئے ڈاکٹر شبیر قریشی،نائب صدر شوکت پرویز،جنرل سیکرٹری عمرفاروق اورچئیرمین مجلس عاملہ کیلئے تیمور اطہر نے حلف اٹھا لیا

کوٹ ادو ( تحصیل رپورٹر )ریجنل یونین آف جرنلسٹس ضلع مظفر گڑھ کے نو منتخب عہد ید اران کی تقریب حلف وفاداری منعقد ہوئی۔

تحصیل کوٹ ادو سے سر پرست اعلی کیلئے محمداظہرفاروق،صدر کیلئے ڈاکٹر شبیر قریشی،نائب صدر شوکت پرویز،جنرل سیکرٹری عمرفاروق اورچئیرمین مجلس عاملہ کیلئے تیمور اطہر نے حلف اٹھا لیا۔

تقریب میں ڈپٹی کمشنر امجد شعیب ترین، مرکزی صد ر ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان سید شفقت حسین گیلانی، سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید خاں دستی، سینئر صحافی شوکت اشفاق،عابد مغل اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق ریجنل یونین آف جرنلسٹس ضلع مظفر گڑھ کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب ضلع کونسل مظفر گڑھ میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید خاں دستی،مرکزی صد ر ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان سید شفقت حسین گیلانی،صدر آر یو جے سینٹرل پنجاب ڈاکٹر محمد ذکریا، صدر آریو جے جنوبی پنجاب سید طاہر شاہ اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سینٹرل پنجاب سید ظفر پیر زادہ نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔

اس موقع پرڈپٹی کمشنر ضلع مظفر گڑھ امجد شعیب ترین،روز نامہ پاکستان کے گروپ ایڈیٹرو سینئر صحافی شوکت اشفاق،مرکزی سیکرٹری جنرل آریو جے پاکستان عابدحسین مغل،سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب سید صفدر شاہ، سینئر رہنما راؤ عمر جاوید،سید احمد ولید بخاری،رائے امداد،چیئر مین پیام مشرق مظفرگڑھ رانا محمد افضل،صدر ادارہ فکرو ثقافت مظفرگڑھ،حافظ اکبر نقاش،عرفان ساغر معروف ٹی وی و فلم آرٹسٹ،مولانہ عبدالمعبود آزادچیئرمین علماء مشائخ امن کمیٹی،مولانہ قاری عبدالغنی ثاقب ممبر امن کمیٹی،ابوہریرہ ضلعی امیر فلاح انسانیت،غلام عباس نیشنل اتھلیٹ و کوچ،محمد یامین راہی نیشنل کوچ،سید گلزار عباس نقوی ڈویژنل ممبر امن کمیٹی،سید غضنفر عباس نقوی سابق ضلعی صدر شعیہ علماء کونسل مظفرگڑھ،سردار اقبال خان پتافی سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل،رانا عمر دراز فاروقی سابق ضلعی امیر جماعت اسلامی،رانا افضل مذہبی سکالر،ام کلثوم سیال چیئر پرسن سائیکوپ،شہانہ عباس شانی صدر شی میل،شیخ عامر سلیم ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پنجاب انجمن تاجران،اکرم خان چانڈیہ سابق چیئرمین بلدیہ،مغیث قریشی رہنما مسلم لیگ ق،زبیر خان سہرانی جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار،علی شاہ آرٹسٹ،مظفر خورشید قریشی صوبائی صدر ایپسا پنجاب،محمد خالد ریاض بھٹہ ضلعی صدر ایپسا مظفرگڑھ، مظہر حسین بھٹہ CEO ویلفئر آرگنائزیشن،رانا شیراز بشیر صدرنیشنل پریس کلب مظفرگڑھ، ڈسٹرکٹ پریس کلب،نیشنل پریس کلب،مظفرگڑھ پریس کلب،پاکستان پریس کلب ملک بھر سے آر یو جے کے عہدیداران و ممبران سمیت صحافیوں،سول سو سائٹی،مذہبی شخصیات نے بڑی تعدا د نے شرکت کی۔

تقریب میں ضلع مظفرگڑھ سمیت چاروں تحصیلوں کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھالیا۔

تحصیل کوٹ ادو سے سر پرست اعلی کیلئے محمداظہرفاروق،صدر کیلئے ڈاکٹر شبیر قریشی،نائب صدر شوکت پرویز،جنرل سیکرٹری عمرفاروق اورچئیرمین مجلس عاملہ کیلئے تیمور اطہر نے حلف اٹھا لیا۔

About The Author