دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

11مارچ2020:آج ضلع مظفر گڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو

( تحصیل رپورٹر )

ریجنل یونین آف جرنلسٹس ضلع مظفر گڑھ کے نو منتخب عہد ید اران کی تقریب حلف وفاداری، تحصیل کوٹ ادو سے سر پرست اعلی کیلئے محمداظہرفاروق،صدر کیلئے ڈاکٹر شبیر قریشی،نائب صدر شوکت پرویز،

جنرل سیکرٹری عمرفاروق اورچئیرمین مجلس عاملہ کیلئے تیمور اطہر نے حلف اٹھا لیا،ڈپٹی کمشنر امجد شعیب ترین، مرکزی صد ر ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان سید شفقت حسین گیلانی، سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید خاں دستی، سینئر صحافی شوکت اشفاق،عابد مغل اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق ریجنل یونین آف جرنلسٹس ضلع مظفر گڑھ کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب ضلع کونسل مظفر گڑھ میں منعقد ہوئی تقریب میں سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید خاں دستی،مرکزی صد ر ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان سید شفقت حسین گیلانی،

صدر آر یو جے سینٹرل پنجاب ڈاکٹر محمد ذکریا، صدر آریو جے جنوبی پنجاب سید طاہر شاہ اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سینٹرل پنجاب سید ظفر پیر زادہ نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔

اس موقع پرڈپٹی کمشنر ضلع مظفر گڑھ امجد شعیب ترین،روز نامہ پاکستان کے گروپ ایڈیٹرو سینئر صحافی شوکت اشفاق،مرکزی سیکرٹری جنرل آریو جے پاکستان عابدحسین مغل،سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب سید صفدر شاہ، سینئر رہنما راؤ عمر جاوید،سید احمد ولید بخاری،رائے امداد،چیئر مین پیام مشرق مظفرگڑھ رانا محمد افضل،

صدر ادارہ فکرو ثقافت مظفرگڑھ،حافظ اکبر نقاش،عرفان ساغر معروف ٹی وی و فلم آرٹسٹ،مولانہ عبدالمعبود آزادچیئرمین علماء مشائخ امن کمیٹی،مولانہ قاری عبدالغنی ثاقب ممبر امن کمیٹی،ابوہریرہ ضلعی امیر فلاح انسانیت،غلام عباس نیشنل اتھلیٹ و کوچ،محمد یامین راہی نیشنل کوچ،سید گلزار عباس نقوی ڈویژنل ممبر امن کمیٹی،

سید غضنفر عباس نقوی سابق ضلعی صدر شعیہ علماء کونسل مظفرگڑھ،سردار اقبال خان پتافی سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل،رانا عمر دراز فاروقی سابق ضلعی امیر جماعت اسلامی،رانا افضل مذہبی سکالر،ام کلثوم سیال چیئر پرسن سائیکوپ،شہانہ عباس شانی صدر شی میل،شیخ عامر سلیم ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پنجاب انجمن تاجران،

اکرم خان چانڈیہ سابق چیئرمین بلدیہ،مغیث قریشی رہنما مسلم لیگ ق،زبیر خان سہرانی جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار،علی شاہ آرٹسٹ،مظفر خورشید قریشی صوبائی صدر ایپسا پنجاب،محمد خالد ریاض بھٹہ ضلعی صدر ایپسا مظفرگڑھ،مظہر حسین بھٹہ CEO ویلفئر آرگنائزیشن،

رانا شیراز بشیر صدرنیشنل پریس کلب مظفرگڑھ، ڈسٹرکٹ پریس کلب،نیشنل پریس کلب،مظفرگڑھ پریس کلب،پاکستان پریس کلب ملک بھر سے آر یو جے کے عہدیداران و ممبران سمیت صحافیوں،سول سو سائٹی،مذہبی شخصیات نے بڑی تعدا د نے شرکت کی۔

تقریب میں ضلع مظفرگڑھ سمیت چاروں تحصیلوں کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھالیا تحصیل کوٹ ادو سے سر پرست اعلی کیلئے محمداظہرفاروق،صدر کیلئے ڈاکٹر شبیر قریشی،

نائب صدر شوکت پرویز،جنرل سیکرٹری عمرفاروق اورچئیرمین مجلس عاملہ کیلئے تیمور اطہر نے حلف اٹھا لیا.


کوٹ ادو

کوٹ ادو وگردونواح میں بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری، بارش سے سردی دوبارہ لوٹ آئی،بارش سے نشیبئی علاقے زیرآب، بجلی وٹیلی فون کا نظام بھی معطل ہوگیا،

دیہی علاقوں میں کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہی،بارش کا سلسلہ رات گئے جاری رہا،اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو وگردونواح میں گزشتہ2 روز سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ تا حال وقفے وقفے سے جاری ہے

جسکی وجہ سے سردی دوبارہ لوٹ آئی ہے،بارش سے نشیبئی علاقے زیرآب آگئے جبکہ بجلی وٹیلی فون کا نظام بھی کئی علاقوں میں معطل ہوگیا

جبکہ گلیوں اور سڑکات پر پانی بھر جانے سے بارش کا پانی لوگوں کے گھروں اور دوکانوں میں داخل ہو گیا جسکی وجہ سے لوگوں کو آنے جانے میں شدید دشواری کا سامنا رہا،

بارش کا سلسلہ تاحال وقفے وقفے سے جاری ہے،


کوٹ ادو

میونسپل کمیٹی کے پنشنرزملازمین 8ماہ کی پنشن سے محروم، گھروں میں فاقے ادویات کے لئے بھی پیسے نہ رہے، گھی چینی سبزی دالیں اوردودھ وغیرہ دینے والے دکانداروں نے بھی ادھاردینا بندکردیا،بھیک مانگنا گناہ ہے،

ہاتھ پاؤں صحیح سلامت ہونے پربھیک نہیں مانگ سکتے، موت کوترجیح دیں گے،اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادومیونسپل کمیٹی کے185ریٹائرڈملازمین کو8ماہ سے پنشن نہیں ملی جس کی وجہ سے پنشنرملازمین انتہائی پریشان ہیں،

کھانے پینے کی اشیاء دینے والے دکانداروں نے ہزاروں روپے ادھارہونے پرمزیدسامان دینے سے انکارکردیا،جس کی وجہ سے پنشنروں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت تک پہنچ چکی ہے،

بیمارپنشنراپنے اوراپنی بیوی بچوں کے علاج و معالجہ کے لئے دوائی کا انتظام بھی نہیں کرسکتے، اس بارے پنشنرز نے الزام عائد کیاکہ ایڈمنسٹریٹراورچیف آفیسرمیونسپل کمیٹی ہرماہ نئے حیلے بہانے بناکرٹرخا دیتی ہے،

جبکہ ٹھیکیداروں کو ادائیگیاں کی جارہی ہیں، کوٹ ادوشہرمیں ایک روپے کا بھی کوئی ترقیاتی کام نہ ہوا،لوٹ مارکابازاردھڑلے سے جاری ہے

جبکہ غریب ریٹائرڈپنشنرزپنشن نہ ملنے پر کمپرسی کی زندگی گزارنے پرمجبورہیں، 185ریٹائرڈملازمین نے وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزداراورصوبائی وزیربلدیات،

سیکرٹری بلدیات سے فوری نوٹس لے کرپنشنروں کوپنشن کی ادائیگی کامطالبہ کیا ہے،


کوٹ ادو

معمولی توں تکرار پر مسلح افراد کا دوکان پر دھاوا،ڈنڈوں سوٹوں سے شوکیس توڑ دیا،لیپ ٹاپ اٹھاکر فرار ہوگئے،

اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ کے رہائشی پرویز اختر آرائیں نے اسد شوز کی دکان بسم اللہ مارکیٹ میں بنائی ہوئی تھی جس کی رضا خان پٹھان سے معمولی توں تکرار ہوئی تھی

گزشتہ روز پرویز اختر اپنے اسد علی اور وقاص کے ہمراہ موجودتھا کہ اسی اثناء میں رضا خان پٹھان اپنے دیگر ساتھیوں اقبال پٹھان،

عبداللہ پٹھان عامر پٹھان12نامعلوم کے ہمراہ مسلح ڈنڈے سوٹے دکان پر دھاوا بول دیا ڈنڈوں سوٹوں سے پرویز آرائیں سمیت ان کے بیٹوں کو شدید زخمی کردیا،

دکان میں رکھا شوکیس بھی توڑ دیا جبکہ ان کے موبائل فون بھی توڑ دیے،نزدیکی دکان دار وقاص نے چھڑانے کی کوشش کی تو ملزمان نے اس کے جنرل سٹور میں بھی دھاوا بول دیا

اور پرویز کی دکان میں رکھا لیپ ٹاپ اٹھاکر فرار ہوگئے،پولیس چوک سرور شہید نے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر110/20زیر دفعہ149-148-379-427-342درج

کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے،


کوٹ ادو

سسر کے کمرہ کے سامنے بارش کا پانی گزارنے پر سسر کا بہو پر دھاوا،ڈنڈوں سوٹوں سے لہولہان کردیا،بالوں سے پکڑ کر صحن حویلی میں گھسیٹتا بھی رہا۔

اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ بستی رہیلہ قصبہ گجرات میں پرویز اختر رہیلہ اپنے والد حاجی عزیز کے ساتھ شادی کے بعد ایک ہی گھر میں رہتے تھے

گزشتہ روز بارش ہونے پر پرویز کی بیوی راجو بی بی بارش کا پانی نکال رہی تھی جوکہ اس کے سسر حاجی عزیز کے کمرہ کے آگے سے گزر رہا تھا کہ

حاجی عزیز نے اسے برا بھلا کہا،جواب دینے پر حاجی عزیز طیش میں آگیا اور راجو بی بی کو بالوں سے پکڑ کر صحن حویلہ میں گھسیٹتا رہا

جس سے اس کی قمیض پھٹ گئی بعدازاں اسے ڈنڈوں سوٹوں سے لہولہان کردیا،

پولیس محمود کوٹ نے راجو بی بی کی مدعیت میں سسر عزیز احمد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،


کوٹ ادو

دربار پر زیارت کیلئے آئی شادی شدہ خاتون کو اوباشوں نے اٹھا لیا،نشہ آور بوتل پلا کر رات بھر اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرتے رہے حالت غیر ہونے پر علی الصبح چھوڑ کر فرار،

اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع پکا سندیلہ کی رہائشی صابرحسین تھہیم کی بیوی رمشاء بی بی دربار رحم علی شاہ پر زیارت کیلئے آئی،

زیارت کے بعد واپس گھر جانے کیلئے روڈ پر کھڑی تھی کہ اسی اثناء میں کارسوار لطیف وراہ اپنے دیگر ساتھیوں غلام فرید جٹ،ماہیوال جٹ،

ریاض جٹ نے گن پوائنٹ پر قابوکرلیا اور کار میں ڈال کر اسے سنانواں لے گئے جہاں اسے نشہ آور بوتل پلائی اور ایک مقام پر لے گئے

جہاں رات بھر لطیف اور فرید اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرتے رہے حالت غیر ہونے پر اسے گھر کے سامنے پھینک کر فرار ہوگئے،

پولیس سنانواں نے تمام اوباشوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے،


کوٹ ادو

بیوپاری سے ڈکیتی کرکے جانے والے ایک ڈاکو کو اہل علاقہ نے قابوکرلیا،گھر کے باہر سے شہری کا موٹر سائیکل چوری،سرکاری لکڑی چور لاکھوں کی سرکاری لکڑی کاٹ کر فرار،

پولیس کے چھاپہ پر لکڑی چھوڑ گئے،شادی کی تقریب میں ساؤنڈ چلا کر ڈانس پارٹی کرنے والے دولہا کے خلاف مقدمہ درج،پولیس نے4سماج دشمن عناصر بھی دھر لئے،

بھاری مقدار میں دیسی شراب وپسٹل برآمد، پولیس نے تمام مقدمات درج کرلئے،اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ سنانواں کے علاقہ میں موضع بھری ہوگ کا رہائشی جانوروں کا بیوپاری نذر حسین پتافی جانوروں کی خریداری کیلئے آیا ہوا تھا کہ

اسی اثناء میں موٹر سائیکل 125پر سوار قلندر خان سہرانی نے اپنے دیگر ساتھی ڈاکو اکرم چانڈیہ کے ہمراہ گن پوائنٹ پر اسے وک کر اس سے ایک لاکھ نقدی چھین کر فرار ہوگئے

مشور پر اہل علاقہ نے تعاقب شروع کردیا جس پر ایک ڈاکو قلندر کو قابرکرلیا جبکہ دوسرا ساتھی اکرم نقدی لیکر فرار ہوگیا،

تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ وارڈنمبر14ایف کے رہائشی عدنان عمیر نے اپنی موٹر سائیکل نمبری321ایم ایچ کے گھر کے باہر کھڑی کرکے گھر گیا کچھ دیر بعد واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھی جسے نامعلوم اٹھاکر لے گئے،

تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع بھری ہوک سے سجاد درکھان اپنے دیگر ساتھیوں ذیشان عرف شانی،عمران عرف مانی،فر قصائی 2نامعلوم سرکاری درخت مالیتی ڈیڑھ لاکھ چوری کرکے جا رہے تھے کہ پولیس کے چھاپہ پر 2درخت چھوڑ کر باقی درخت لیکر فرارہوگئے

تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ چک نمبر522ٹی ڈی اے میں ابراہیم کھوسہ کے بیٹے تنویر کھوسہ کی شادی کی تقریب ہو رہی تھی کہ دولہا تنویر نے گھر کے باہر تیز آواز میں میوزک چلا کر دوستوں کے ساتھ ڈانس پارٹی کر رہا تھا کہ

15کی کال پر پولیس نے چھاپہ مارا پولیس دیکھتے ہی تمام تماشائی اور دولہا موقع سے فرارہوگیا پولیس نے ڈیک قبضہ میں لیکر دولہا تنویر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،پولیس محمود کوٹ نے دوران گشت گجرات کے منشیات فروش سلیم کھوکھر کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے30بوتلیں ولائتی شراب برآمد کرلیں،

پولیس سنانواں نے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اظہر گشکوری کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بور دوران گشت ٹھٹھی حمزہ کے اعجاز احمد سندھی سے پسٹل30بور،

آڑا اکبر شاہ کے بلال جتوئی سے پسٹل30بور برآمد کرلئے،پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے،


کوٹ ادو

گندم کی فصل پر فنگس بیماری کا حملہ، پتے پیلے ہونے لگے،اوسط پیداوار میں کمی کا خدشہ، بیماری کو کنٹرول کرنے والی دوائی بلیک میں فروخت،کاشکاروں کا احتجاج،

اس بارے تفصیل کے مطابق گند م کی فصل جو کہ اس وقت اہم مرحلے میں داخل ہوچکی ہے اور سٹوں کے اندر دانہ بننے کا عمل شروع ہے،

تحصیل کوٹ ادو کے مختلف مواضعات میں مختلف جگہوں پر فنگس (رتی) کی بیماری کا حملہ دیکھا جارہاہے جس سے گند م کے پودے کے پتے پیلے ہونا شروع ہوگئے ہیں،

جس سے پودے کی طاقت کمزور ہونے سے سٹے کے اندر دانہ چھوٹا رہ جاتاہے، اور اوسط پید وار میں کمی کا خدشہ ہے، زمینداروں شیخ محمد نواز محمدشریف ریاض احمد محمدیونس محمد قاسم اللہ بخش احمد بخش شیخ ظفر ببلونے بتا یا کہ

گزشتہ سال بھی فنگس(رتی) گندم سبزیات چارہ جات کی فصل بیمار ی کی وجہ سے اوسط پید اوار کم ہوئی تھی، جس کی وجہ سے زمینداروں کو خسارہ برداشت کرنا پڑاتھا،

دوسری جانب زمینداروں کو بیماری کنٹرول کرنے کے لئے نیا سویرا کی دوائی ٹیلنٹ بلیک میں فروخت کی جارہی ہے اور ٹیلٹ نیا سویرا کی250ایم ایل پیک کی قیمت 6 سو روپے ہے

جبکہ بلیک میں 1000 میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ ایک لیٹرپیک کی قیمت 27سوروپے ہے اور بلیک میں 32سوروپے میں فروخت کی جا رہی ہے،

اس بارے چاہ ہمنڑوالادائرہ دین پناہ کے کاشتکاروں شیخ محمد نواز، محمدشریف،ریاض احمد، محمدیونس، محمد قاسم ،اللہ بخش، احمد بخش،شیخ ظفر ببلو ودیگر نے بتایا کہ وہ پہلے ہی بیماری کی وجہ سے پریشان ہیں

جبکہ زرعی ادویات کے ڈیلر مذکورہ دوائی بلیک میں فروخت کرکے ان کی پریشانی میں مزید اضافہ کررہے ہیں،

انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار سمیت صوبائی وزیر زراعت ودیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ

زرعی ادویات بلیک میں فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے بصورت دیگر کاشتکار احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے.

About The Author