نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

معروف اداکارہ طاہرہ واسطی کو مداحوں سے بچھڑے اٹھ برس بیت گئے

ٹی وی ڈراموں کی ملکہ طاہرہ واسطی 1944 میں سرگودھا میں پیدا ہوئیں ۔ اور اداکاری کا آغاز 1968 میں پاکستان ٹیلی ویژن سے کیا

پروقار اور شاہانہ انداز سے ٹیلی ویژن ناظرین کے دلوں پر راج کرنے والی معروف اداکارہ طاہرہ واسطی کو مداحوں سے بچھڑے اٹھ برس بیت گئے ۔۔

ٹی وی ڈراموں کی ملکہ طاہرہ واسطی 1944 میں سرگودھا میں پیدا ہوئیں ۔ اور اداکاری کا آغاز 1968 میں پاکستان ٹیلی ویژن سے کیا۔ ان کے مشہور ڈرامہ سیریلز میں غرناطہ، شاہین،

ٹیپو سلطان، جانگلوس، کشکول ،شاہین، شمع، دلدل اور فشار شامل ہیں ۔۔ ڈرامہ سیریل افشاں میں یہودی تاجر کی بیٹی ۔ اور آخری چٹان میں چینگیز خان کی ملکہ ازابیل کا کردار مداحوں کے ذہنوں پر آج بھی نقش ہیں ۔۔

طاہرہ انسان دوست اور نفیس خاتون تھیں ۔۔ ان کا فن یکسانیت کی تنقید سے ہمیشہ آزاد رہا۔

بلیک اینڈ وائٹ اسکرین کو رنگین بنانے میں ورسٹائل فنکارہ طاہرہ واسطی کے حسین چہرے نے اہم کردار ادا کیا ۔۔

طاہرہ واسطی طویل عرصہ عارضہ قلب اور شوگر کے مرض میں مبتلا رہیں۔ وہ کراچی میں 68 سال کی عمر میں 11 مارچ 2012 کو اپنے مداحوں کو اداس چھوڑ کر خالق حقیقی سے جاملیں۔

About The Author