دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جہلم: ریگستانی جہازوں کی دوڑ کی بجائے وزن اٹھانے کے مقابلوں کا انعقاد

ملک بھر سے ایک سو سے زائد اونٹوں نے مقابلوں میں حصہ لیا ہے سب سے زیادہ وزن گجرات کے اونٹ نے اٹھا کرپہلی پوزیشن حاصل کی

جھلم: جہلم کے علاقہ ڈھوک بدر میں ریگستانی جہازوں کی دوڑ کے بجائے وزن اٹھانے کے مقابلوں کا انعقاد ہوا ۔

ملک بھر سے 100 سے زائد اونٹوں نے حصہ لیا گجرات کے اونٹ نے سب سے زیادہ 32 من وزن اٹھا کر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

ریگستانی جہازوں کو صحراوں اور پہاڑوں میں دشوار گزار راستوں سے گزرتے ہوئے تو دیکھا ہو گا لیکن جہلم ٹلہ جوگیاں کے قریب گائوں بدر میں خطہ پوٹھوہار کے قدیم ثقافتی کھیل اونٹوں کے وزن اٹھانے کے سالانہ مقابلے ہوئے ہیں۔

آزادکشمیر سمیت ملک بھر سے ایک سو سے زائد اونٹوں نے مقابلوں میں حصہ لیا ہے سب سے زیادہ وزن گجرات کے اونٹ نے 32 من وزن اٹھا کر اول پوزیشن حاصل کی ہے۔

اونٹ کے مالک کو سونے کی انگوٹھی 50 ہزار روپے نقد اور اونٹ کی کاٹھی انعام میں دی گئی ہے ۔

دوسرے نمبر پر آنے والے اونٹ نے29 من وزن اٹھایا ہے جبکہ 24 من وزن اٹھانے والا اونٹ نے تیسر ی پوزیشن حاصل کی ۔

30ویں سالانہ مقابلوں کو دیکھنے کےلیے ہر سال کی طرح اس سال بھی دور دراز سے تماشائی آئے اور وزن اٹھانے والے اونٹ کے مالک کو تالیاں بجا کر داد دیتے رہے۔

About The Author