نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسلام آباد میں تباہ ہونے والے طیارے کے پائیلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید

ائرفورس کے ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کا طیارہ 23مارچ کی پریڈ کے لئے ریہرسل کررہا تھا کہ شکر پڑیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

اسلام آباد میں تباہ ہونے والے طیارے کے پائیلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید ہوگئے ہیں ۔

ترجمان پاک فضائیہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ پاک فضائیہ کا طیارہ 23مارچ کی پریڈ کے لئے ریہرسل کررہا تھا کہ شکر پڑیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

طیارہ حادثہ کی تحقیقات کے لئے اعلی سطح کا انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا گیاہے۔

خیال رہے کہ ونگ کمانڈر نعمان اکرم کو گزشتہ برس 30اکتوبر کو اعلی کارکردگی کی بنیاد پر شیر افگن ٹرافی سے بھی نوازا گیا تھا۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر مارشل مجاہد انور خان نے ونگ کمانڈر نعمان اکرمی کو ٹرافی دی تھی ۔

ادھر قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایف 16 طیارے میں شہید پائلٹ کیلئے دعائے مغفرت کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد:یوم پاکستان کی پریڈ کی ریہرسل کے دوران طیارہ گر کر تباہ
اسپیکر اسد قیصر نے واقعے میں پائلٹ کی شہادت بارے ایوان کو آگاہ کیا

مولانا عبدالاکبر چترالی نے دعائے مغفرت کرائی

About The Author