دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسلام آبادہائیکورٹ نے پریس کونسل آف پاکستان کے برطرف 11 ملازمین کو بحال کردیا

درخواست گزاروں کے وکیل جی ایم چودھری نے عدالت سے استدعا کی کہ چھ مارچ کے برطرفی نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے،

اسلام آبادہائیکورٹ نے پریس کونسل آف پاکستان کے برطرف 11 ملازمین کو بحال کردیاہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ملازمین کی درخواست پر حکم امتناع جاری کردیا

عدالت عالیہ نے سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے

درخواست گزاروں کے وکیل جی ایم چودھری نے عدالت سے استدعا کی کہ چھ مارچ کے برطرفی نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے،

اپنے دلائل میں انہوں نے کہا کہ سیکرٹری اطلاعات کے پاس ملازمین کو برطرف کرنے کا اختیار نہیں،ملازمین کو برطرف کرنے کا اختیار چئیرمین کونسل کے پاس ہے۔

پریس کونسل آف پاکستان کے گیارہ ملازمین نے اپنی برطرفی کے حکم کو چیلنج کررکھا تھا

About The Author