دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پریس کونسل آف انڈیا کی تین رکنی کمیٹی کشمیر کا چار روزہ دورہ کرے گی

پی سی آئی کے اس بیان پر بھارت میں صحافیوں کی انجمنوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس پر شدید نکتہ چینی کی تھی۔

پریس کونسل آف انڈیا کی تین رکنی کمیٹی کشمیر کا چار روزہ دورہ کرے گی

پریس کونسل آف انڈیا کی تین رکنی کمیٹی کشمیر کا چار روزہ دورہ کرے گی اور یہ کمیٹی سنیچر سے دورے کا آغاز کرے گی۔

ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق پریس کونسل آف انڈیا (پی سی آئی) کی تین رکنی ٹیم ہفتے کو سرینگر پہنچے گی جہاں وہ وادی کے صحافیوں، کے ساتھ ملاقات کرے گی۔

جموں و کشمیر اطلاعات و رابطہ عامہ کی ڈائریکٹر سحرش اصغر نے بتایا کہ ‘پی سی آئی نے انہیں مطلع کیا ہے کہ رواں ماہ کی 14 تاریخ سے ان کی ٹیم کے دورے کے لیے تیاریاں کی جائیں۔’

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ ٹیم ہفتے کو کشمیر پہنچے گئی اور 17 مارچ کے بعد واپس دہلی روانہ ہوگی۔

پانچ اگست کے بعد جموں و کشمیر میں مواصلاتی نظام خاص کر انٹرنیٹ پر عائد پابندی سے صحافیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن پی سی آئی کی طرف سے اس پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا۔

پی سی آئی نے انتظامیہ کی جانب سے قدغنوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘ملک کی سالمیت اور حفاظت کے لیے مواصلاتی نظام اور انٹرنیٹ پر پابندی عائد کرنا جائز تھا۔’

پی سی آئی کے اس بیان پر بھارت میں صحافیوں کی انجمنوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس پر شدید نکتہ چینی کی تھی۔

About The Author