حاجی پورشریف
ملک خلیل الرحمٰن واسنی
ڈویژن ڈی جی خان اور اسکے اضلاع کی بہتر تعمیروترقی کے لیئے ہر ممکن کوشش جاری ہے۔
امن و امان پر کوئی کمپرو مائز نہیں پنجاب پولیس اپنی پیشہ ورانہ خدمات کی بجاآوری میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرےگی۔
ضلع راجن پور کے ہرگائوں،قصبےاور دیہات میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیئے اپنے دائرہ اختیار کی حد تک جدوجہد جاری ہے۔
ضلع راجن پور کی پولیس کی کوششوں سےامن و امان کی صورتحال ماضی سے اب بہت بہتر ہے ۔
ضلع راجن پور کے تمن گورچانی اور کوہ سلیمان کے دامن میں ٹھنڈک سے بھر پور ،قدرتی حسن سے مالا مال اور صحت افزاء مقام کوہ ماڑی جوکہ اسلام آباد کے مری اور ڈی جی خان کے فورٹ منرو سے کسی صورت کم نہیں
کمشنر ڈی جی خان محمد نسیم صادق ریجنل پولیس آفیسر ڈی جی خان عمران احمر،ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کھرل،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور احسن سیف اللّٰہ،پولٹیکل ایجنٹ منصور احمد،ڈی ایس پی سرکل داجل امجد جاوید،ودیگر ڈویژنل اور ضلعی افسران اور محکمہ صحت کے افسران نے دورہ کیا
اور دورے کے دوران مرکز صحت،لائیو سٹاک ڈسپنسری،بارڈر ملٹری پولیس کے تھانہ اور سکولز کا دورہ بھی کیا اس دوران تھانہ حاجی پور،تھانہ لعل گڑھ اور لنڈی سیدان کے گرلز سکول کادورہ بھی کیا گیا
اور اس موقع پر کوہ ماڑی کے سکول کے طلباء میں کمشنرنےٹافیاں بھی تقسیم کیں زرائع کیمطابق یہ دورہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے متوقع دورہ ماڑی کے انتظامات کے حوالے سے تھاجوکہ تحصیل قبائلی علاقہ کے قیام کی ایک کڑی ہے
کیونکہ چند دن پہلے ڈپٹی کمشنر راجن پور نے بھی دورہ کیا اور ہیلی پیڈ کی تعمیر کا بھی معائنہ کیاتھا۔اس موقع پر کمشنر ڈی جی خان محمد نسیم صادق کا کہنا تھا کہ دیہی اور پسماندہ علاقوں کی ترقی وقت کی ضرورت ہے اور ڈویژن ڈی جی خان اور اسکےاضلاع کی تعمیروترقی جاری ہے۔
اور حقیقی معنوں میں دیرہ پھلاں دا سہرہ بنانے کے خواب کی تعبیر بہت جلد ملے گی۔ ریجنل پولیس آفیسرڈی جی خان عمران احمر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان پر کوئی کمپرو مائز نہیں پنجاب پولیس اپنی پیشہ ورانہ خدمات کی بجاآوری میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کر گی۔
ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کھرل نے کہا کہ ضلع راجن پور کے ہر گائوں،قصبےاور دیہات میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیئے اپنے دائرہ اختیار کی حد تک جدوجہد جاری ہے اور اس کے لیئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور احسن سیف اللہ کا کہنا تھا ضلع راجن پور کی پولیس کی کوششوں سےامن و امان کی صورتحال ماضی سے اب بہت بہتر ہے اور مزید بہتر کرنے میں ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔
اس حوالے سے اہل علاقہ اور ضلع راجن پور کی مقتدر حلقوں اور شخصیات نے اس دورہ کو بہت اہم اور خوش آئند قرار دیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے بہت جلد
ان شاء اللّٰہ یہاں تعمیروترقی کے دور کا آغاز ہوگا اور فورٹ منرو اور مری کی طرز پر یہاں تمام تر بنیادی سہولیات اور وسائل کی فراہمی اور رابطہ سڑکوں کی بہتر تعمیرومرمت کو ممکن بنایا جائے گا ۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ