دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

9مارچ 2020:آج ڈیرہ اسماعیل خان میں کیا ہوا؟

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

مشہور زمانہ شریفاں بی بی تشدد کیس کے گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت خارج

ڈیرہ اسماعیل خان :ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ محمد یونس خان کی نگرانی میں قائم جینڈر بیسڈ وائلنس کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج ڈیرہ شاکر اللہ خان نے مشہور زمانہ شریفاں بی بی تشدد کیس کے گرفتار 8 ملزمان کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر بحث سننے کے بعد درخواست خارج کرنے کے احکامات جاری کردیئے ،

استغاثہ کی جانب سے ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر عبدالقدوس نے درخواست کی پیروی کی ۔۔ تھانہ چودھوان کی حدود میں گاوں گرہ مٹ میں دوسال قبل خواتین کے تنازعہ پر شریفاں بی بی نامی خاتون کو مبینہ طورپر تشدد کا نشانہ بنایاگیا

چودھوان پولیس نے سانحہ گرہ مٹ کے مقدمہ میں نو ملزمان کو نامزد کرکے ملزمان ناصر ولد فیضو ،شاہجہان ولد احمد ،اسلم ولد فیضو ،گلستان ولد احمد ،رمضان ولد احمد ،ثناء اللہ ولد کالو ، اکرام ولد ساون اور سید محمد سیدو ولد فیضو سمیت آٹھ ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک ملزم سجاول مفرور ہوا ،

مقدمہ کا اہم اور مرکزی ملزم سجاول دو سال تک مسلسل روپوش رہا جسکی گرفتاری کیلئے ڈیرہ پولیس نے ڈیرہ اسماعیل خان،کراچی اور پنجاب میں مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے درجنوں چھاپے مارے تھے۔

مذکورہ کیس پشاور ہائیکورٹ میں بھی زیر سماعت تھا جس میں پشاور ہائیکورٹ نے ڈیرہ پولیس کو ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرکے خود پیش کرنے کاحکم جاری کیا ،

بعدازاں ڈیرہ پولیس کے افسران کی کوششوں سے دو سال سے روپوش اشتہاری مرکزی ملزم سجاول رضاکارانہ طور پر سابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ دلاور خان بنگش کے سامنے اپنی گرفتاری پیش کردی ،۔

مقدمہ میں 354A ت پ کے ساتھ دیگر دفعات 342.148.149 ت پ کو بھی شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق شریفاں بی بی تشدد کیس میں گرفتار دو ملزمان شاہ جہاں اور گلستان

جوڈیشل مجسٹریٹ ڈیرہ کی عدالت میں اپنا اقبال بیان زیر دفعہ 164 ض ف بھی قلمبند کراچکے ہیں جبکہ دیگر ملزمان انکاری ہو ئے ہیں۔
٭٭٭
آل پارٹیز ڈیرہ کی جانب سے گومل یونیورسٹی بچاﺅ تحریک کا نمائندہ اجلاس منعقد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) آل پارٹیز ڈیرہ کی جانب سے گومل یونیورسٹی بچاﺅ تحریک کا نمائندہ اجلاس کیفے ٹیریا ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ میں انعقاد ، دلنواز اصل برائی کی جڑ کو ہٹانے ،

پروفیسرز حضرات کے ساتھ کی جانے والی انتقامی کاروائی کے ذریعے انہیں جبری ریٹائرڈ کرنے اور نام نہاد جنسی ہراسگی کے کیسز میں پھنسانے ،فیسوں میں بے تحاشا اضافہ اور دیگر کرپشن وبے قاعدگیوں کے کیسز کے سلسلے میں وائس چانسلر گومل یونیورسٹی سے ملاقات کے فیصلے کے علاوہ

اے آروائی کے پروگرام میں بے نقاب ہونے والے پروفیسر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کے لئے ڈیرہ پولیس کے ارباب اختیار سے ملنے کا فیصلہ ،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے کیفے ٹیریا میں گومل یونیورسٹی بچاﺅ تحریک کے کنویئر زاہد محب اللہ ایڈوکیٹ کی صدارت میں مختلف سیاسی ،سماجی ،تاجر برداری کے نمائندہ افراد کا اہم اجلاس منعقد ہوا

جس میں سابق ایم این اے عمر فاروق میانخیل ایڈوکیٹ ،سابق ایم این اے داوڑ خان کنڈی ،سابق ایم پی اے شائستہ خان بلوچ ،ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈیرہ کے صدرڈاکٹر فاروق گل بیٹنی ،تاجر رہنما ،کالم نگار سہیل احمد اعظمی ، شعیب گنگوہی ،پروفیسراللہ نواز،سعید اختر ایڈوکیٹ ،

ابو معظم ترابی ،محمد اصغر چوہدری ،زبیر شاہین ،فضل الرحمٰن ، زبیر بلوچ ، ایم کیو ایم کے عبدالقیوم قریشی ایڈوکیٹ ،عدنان ایڈوکیٹ ،شاہ فہد انصاری ایڈوکیٹ ،ایوان زراعت کے صدر حاجی عبدالرشید دھپ ،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید زعفران شاہ ،شعیب ٹیبوکے علاوہ سول سوسائٹی کے عمائدین نے شرکت کی ۔

اجلاس میں مقررین نے گومل یونیورسٹی کی زبوں حالی ،کرپشن ،اقراباءپروری اور دلنواز تمام برائیوں کی جڑ کو اپنے عہدے سے سبکدرش نہ کرنے پر گورنر خیبر پختونخوا ،صوبائی حکومت ،ضلعی انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ،

انہوںنے کہا کہ گومل یونیورسٹی سے ہمارے ڈیرہ کے نوجوانوں کا مستقبل وابسطہ ہے جسے منظم سازشن کے تحت مذکورہ تمام اداروں کی غفلت اور چشم پوشی کے باعث آج بدنامی کا سامنا دیکھنا پڑرہا ہے ۔

مقررین نے نئے تعینات ہونے والے وائس چانسلر کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کی تعیناتی کو احسن اقدام قرار دیا ،انہوںنے ڈائریکٹر فنانس ،کنٹرولر ،رجسٹرار ،سیکریسی آفیسر ودیگر اہم پوسٹوں پر مستحق ،اہل اور ایماندار افسران کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ۔

انہوںنے کہا کہ جلد ہی اپنے مطالبات کے سلسلے میں موجودہ وائس چانسلر اور ڈیرہ پولیس سے افسران سے فیصلہ کیاگیا ۔
٭٭٭
دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام، پاک فوج کے افسر کرنل مجیب الرحمان شہید ہوگئے، دو دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی ایک بڑی کاروائی کو ناکام بنا دیا۔ سیکیورٹی فورسز نے ٹانک، ڈی آئی خان کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانے پر انٹلیجنس بنیادوں پر آپریشن کیا۔

پاک فوج نے جیسے ہی علاقے کو گھیرے میں لیا تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو انتہائی مطلوب دہشتگرد مارے گئے جبکہ پاک فوج کے کرنل مجیب الرحمن نے جام شہادت نوش کر لیا۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ بھی برآمد ہوا جسے پاک فوج نے قبضہ میں لے لیا۔ اطلاع تھی کہ دہشتگرد ڈی آئی خان میں بڑی کاروائی کرنے والے ہیں۔
٭٭٭
گومل یونیورسٹی کو سیاست اور منشیات سے پاک کرنے میں میرا ساتھ دیں، پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد (تمغہ امتیاز) کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر رجسٹرار گومل یونیورسٹی طارق محمود، نواب اللہ نواز چیئرمین اور گومل یونیورسٹی کی ”ثالثی کا مرکز/تنازعات کا حل“کے سربراہ جسٹس (ر) محمد داﺅد

اور کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر خیر الزمان خان سمیت تمام شعبہ جات کے ڈین ، ڈائریکٹرز، سربراہان اور انتظامی افسران سمیت گومل یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ اور سینٹ کے ممبران بھی موجود تھے۔

تمام ممبران نے نئے تعینات ہونےوالے وائس چانسلر کو خوش آمدید کہا اور اپنا تعارف کرایا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گومل یونیورسٹی میں ڈسپلن پر ،شفافیت پر سختی سے عمل درآمد ہو گا اوراکیڈمک کو بہتر کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوںنے مزید کہا کہ میں گومل یونیورسٹی کے تمام کیمپس کو تمباکو نوشی اور منشیات فری ڈکلیئر کر رہا ہو ں اور اگر کسی بھی طالب علم کوسگریٹ پیتے پکڑا گیا تواس کو پانچ ہزار جرمانہ کیا جائے گااور منشیات کے استعمال پر ایکسپل کیا جائے گا

اگر سگریٹ اور منشیات کے استعمال میں کوئی بھی گومل یونیورسٹی کا ملازم پکڑاگیا تو اس کےخلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی اور اگر یونیورسٹی کی رہائش پزیر ملازمین یا ان کے بچے شامل پائے گئے تو ان کو گومل یونیورسٹی کی کالونی سے فورا نکال دیا جائے گا اور کسی کو بھی معاف نہیں کیا جائے گا۔

میرا خواب اس کیمپس کو مثالی بنانا ہے تاکہ طلباءکے والدین نے ہم پر جواعتماد کیا ہے ہم اس پر پورا اتریں اور بچوں کے والدین گھر سے زیادہ گومل یونیورسٹی کے کیمپس کو محفوظ سمجھیں۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ سیاسی بنیادوں پر کسی طلباءتنظیم کو کام کرنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔

تمام سیاسی اور علاقائی تنظیموں پر فورا پابندی ہے اور سیاسی تنظیموں کے بارے میںسپریم کورٹ کے احکامات کومد نظر رکھتے ہوئے باقاعدہ باقاعدہ نوٹیفیکیشن کیا جائے گا اور اس بارے میں رجسٹرار کو فوری طور پر باقاعدہ نوٹیفیکیشن کرنے کی بھی ہدایت کرتاہوں۔

کوئی بھی علاقائی یا سیاسی تنظیم یونیورسٹی میں نہیں ہو گی۔ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں جو چیز ایکٹ ،سٹیچیوٹس ،سٹوڈنٹس اور ملازمین کے قوانین کے مطابق ہو گا اس پر عملدرآمد ہوگا اور آخر حد تک پہنچایا جائے گا۔ کوئی یہ نہ سمجھے کہ میںکوئی قانون سے بالاترہوں ، سٹیچیوٹس اور ایکٹ سے ہٹ کر کوئی کام نہیں کروں گا۔

میں ڈیرہ اسماعیل خان کے باسیوں کو بھی درخواست کرتا ہوں کہ گومل یونیورسٹی کو سیاست اور منشیات سے پاک کرنے میں میرا ساتھ دیں۔ انہوںنے مزید کہا کہ ہم نالج بیس سٹوڈنٹس سوسائٹی کو بھرپور فوقیت دیں گے اور اگر اس کےلئے فنڈز کی ضرورت ہوئی تو ہم فراہم کرینگے ‘ انشاءاللہ گومل الیومینائی کو جلد فعال کروں گا ۔

انہوں نے کہا کہ طلباءکا کام پڑھنا ہے اور استاد کا کام پڑھانا اور ایڈمنسٹریشن کا طلباءاور اساتذہ دونوں کو سپورٹ کرنا ہے ۔طلباءکو والدین پڑھنے کےلئے بھیجتے ہیں لہٰذا طلباءکو چاہئے وہ حصول علم کےلئے کوشاں رہیں اور کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمیوںمیںشامل نہ ہوں بلکہ تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوںمیں بھی بھرپور حصہ لیں ۔

ڈاکٹر افتخار نے کہا کہ میں گومل یونیورسٹی کو پورے صوبے کا مثالی کیمپس بناﺅں گااور اپنے دور میں گومل یونیورسٹی کے طلباءکی تعداد25سے30ہزار تک پہنچاﺅں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریسرچ کلچر کو فروغ دیا جائے گا اور جلد ہی نئے شعبہ جات کا قیام عمل میں لایا جائے گا

جس کے لئے جلد ہی اکیڈمک کونسل کروانے کا حکم دیتاہوں تاکہ گومل یونیورسٹی میں نئے شعبہ جات کا قیام ہو اور اکیڈمک بہتر ہو۔ریگولر انٹرول کے حساب سے بورڈ آف سٹڈیز کی میٹنگ کا انعقا د کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ وہ طلباءجن کو ایکسپل کر دیا گیا تھا ان کو اپیل کرنا کا حق ہے

مگر قانون کے تحت ان کی اپیلوں کو سنا جائے گا اور اس پر عمل ہو گا۔ میں سب کا وائس چانسلر ہوں اور سب کےساتھ مل کر ادارے کی بہتری کے لئے کام کروں گا۔گومل یونیورسٹی میں کوئی وی آئی پی نہیں سب برابر ہیں ۔ صرف معذور افراد وی آئی پی ہیں ۔ملازمین کی فلاح وبہبود کےلئے ہر ممکن کوشش کروں گا۔

٭٭٭
گلشن بیکری میں نقب زنی کی واردات

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)گلشن بیکری میں نقب زنی کی واردات ،ملزم دکان میں نقب لگا کر نقدی اور موبائل کارڈ چوری کرکے فرار ، ملزم ٹریس کرلیاگیا ،پولیس نے ملزم کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرلیا ،

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود ٹاﺅن ہال کے قریب چور سنیچر اور اتوار کی درمیان شب گلشن بیکری میںنقب لگا کر داخل ہوگیا اور وہاں سے ساٹھ ہزار روپے نقد اور ساٹھ ہزار روپے کے موبائل فون کارڈ چوری کرکے فرارہوگیا ،

کینٹ پولیس نے دوران تفتیش ملزم ندیم ولد میر ولی قوم خٹک سکنہ طارق آباد کو ٹریس کے اس کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرلیاہے۔
٭٭٭
مفروراشتہاری ملزم کے قبضہ سے چرس اور تین لاکھ روپے نقدی برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)یونیورسٹی پولیس نے منشیات کے مقدمہ میں مطلوب مفروراشتہاری ملزم کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے ایک کلو گرام سے زائد چرس اور تین لاکھ روپے نقدی برآمد کرلی ،یارک پولیس نے دو کلو گرام سے زائد چرس برآمد ہونے پر ملزم کو گرفتارکرلیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق یونیورسٹی پولیس نے ٹی غفارے والی پر کاروائی کے دوران یونیورسٹی پولیس کو منشیات کے مقدمہ میں مطلوب مفرور اشتہاری ملزم سلیم خان ولد عبدالکریم خان سکنہ ٹی غفارے والی کو گرفتار کرلیا ،

پولیس نے ملزم کی تلاشی کے دوران اس کے قبضہ سے ایک کلو دوسو گرام چرس اور تین لاکھ روپے برآمد کرلیے ،یارک پولیس نے علاقہ وانڈہ عمر خان میں ملزم شریف اللہ ولد برکت اللہ سکنہ وانڈہ عمر خان کے قبضہ سے دو کلو تیس گرام چرس برآمد ہونے پر اسے گرفتارکرلیا،پولیس نے دونوں منشیات فروشوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں ۔
٭٭٭
یونیورسٹی پولیس بند دھپانوالہ پر تیتر وں کی لڑائی پر جوائے کی محفل الٹ دی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)یونیورسٹی پولیس بند دھپانوالہ پر تیتر وں کی لڑائی پر جوائے کی محفل الٹ دی ،پانچ ملزمان کو رنگے ہاتھوں موقع سے گرفتارکرلیاگیا ،ملزمان کے قبضہ سے نقدی برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

یونیورسٹی پولیس نے بنددھپانوالہ پر واقع بچوں کی دنیا پارک کے قریب تیتروں کی لڑائی پر جواءہونے کی اطلاع پر وہاں چھاپہ مارا ،دوران چھاپہ زنی پولیس نے موقع پر پانچ جواریوں سراج سکنہ درابن کلاں ،عزیز اللہ سکنہ بستی استرانہ شمالی ،

یعقوب سکنہ چاہ پیپل والا ،عبدالعزیز سکنہ بستی استرانہ شمالی اور محمد یٰسین سکنہ تھہیم آباد کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ،پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے بھاری نقدی برآمد کرکے ان کے خلاف قمار بازی ایکٹ مقدمہ درج کرلیا۔
٭٭٭
توصیف آباد ڈیرہ میں چوری کی انوکھی واردات،بجلی کا میٹر چوری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)توصیف آباد ڈیرہ میں چوری کی انوکھی واردات ،نامعلوم چور رات کی تاریکی میں معروف نیوز ایجنٹ وسماجی کارکن محمد اسماعیل کے گھر کے باہر نصب بجلی کا میٹر لے اڑے ،چوروں کی تلاش شروع کردی گئی ،

ڈیرہ کے معروف نیوز ایجنٹ اور سماجی کارکن محمد اسماعیل نے بتایا کہ نامعلوم چور رات کی تاریکی میں ان کے گھر کے باہرنصب بجلی کا میٹر چوری کرکے لے گئے ہیں ، اس نے بتایا کہ وہ رات کو بارہ بجے گھر پہنچا تو اس وقت بجلی موجودتھی

لیکن صبح پانچ جب وہ اخبار کے کام پر جانے کے لئے گھر روانہ ہوا تو بجلی نہ ہونے پر اسے معمول کی لوڈشیڈنگ سمجھ کر کام پر چلا گیا ،دوپہر کو جب گھر پہنچا تو بچوں نے بتایا کہ ان کا تو میٹر ہی غائب ہے ،چی

ک کرنے پر معلوم ہوا کہ نامعلوم چور رات کی تاریکی میں بجلی کی مین تاریں کاٹ کر ان کا میٹر ہی چوری کرکے لے گئے ہیں ،

اس سلسلے میں انہوں واپڈا دفتر اور پولیس سے رابطہ کرکے انہیں میٹر چوری کی درخواست دے دی ہے۔تاہم میٹر چور کا تاحال کچھ سراغ نہیں مل سکا ۔
٭٭٭
اظہار تعزیت

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سابق تحصیل ناظم سردار عمر امین خان گنڈہ پور ڈیرہ تھلہ متولیان ڈیرہ کے صدر سید قتیل اظہر شاہ بخاری کی خالہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے ان کی رہائش گاہ محلہ حیدر شاہ شیرازی ڈیرہ تشریف لے گئے ،

جہاں پر انہوںنے غمزدہ خاندان وپسماندگان سے مرحومہ کی وفات پر گہرے رنج وغم کااظہار کیا ۔انہوںنے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان اور پسماندگان کے غم میں برابر شریک ہیں ،

انہوںنے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہہ اور غمزدہ خاندان وپسماندگا کو صبر وجمیل عطافر مائے ،اس موقع پر وہاں موجود مسلم لیگ ق کے جنرل سیکرٹری وواپڈا فوکل پرسن ہیبت اللہ صدیقی نے سابق تحصیل ناظم عمرامین گنڈہ کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ صحت کار ڈ ،احساس پروگرام ،انکم واحساس راشن پروگرام سے ڈیرہ شہر کے مستحقین تاحال محروم ہیں

لہذا غیر جانبدارانہ اور برابری کی سطح پرتمام مستحقین کو امداد دی جائے ۔سابق ناظم نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی وقومی حکومت سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہوکر غریب اور پسے ہوئے طبقات کی فلاح بہبود کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے ہم خود غریب طبقے کا بہت زیادہ احساس ہے ،

مذکورہ پروگرام ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں شروع ہونے پر مستحقین کی منصفانہ حوصلہ افزائی کی جائے گی اور کسی کے ساتھ زیادتی نہیں برتی جائے گی ،اس موقع پر شاہد الیاس مروت ،سید برہان علی شاہ ،مولانا عصمت اللہ ،مولانا فلک شیر صدیقی ،عمران راجپوت اور دیگر موجود تھے ۔
٭٭٭
درازندہ کے مقام پر خیبر پختونخواہ کا پہلا”کورنٹین فیسلیٹی سنٹر“ مکمل

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کی نگرانی میںکورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے ضم شدہ قبائلی سب ڈویژن درازندہ کے مقام پر خیبر پختونخواہ کا پہلا”کورنٹین فیسلیٹی سنٹر“ تکمیل کے مراحل میں پہنچ گیا،

مفتی محمودمیموریل ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ میں 20بستروں پر مشتمل آئیسولیشن وارڈ اور ہائی ڈپنڈنسی یونٹ بھی قائم۔تفصیلات کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ڈیرہ اسماعیل خان کی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے حکام کرونا وائرس سے بچاﺅ کی تدابیر کیلئے متحرک ہیں۔

اس سلسلے میں ضم شدہ قبائلی سب ڈویژن درازندہ کے مقام پرخیبر پختونخواہ کا پہلا مرکز اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ چکا ہے، جہاں ”محفوظ اور علیحدہ“ اصولوں کے تحت متعلقہ طبی امداد اور کرونا وائرس سے بچاﺅ کی تدابیر میسر ہو سکیں گی جبکہ اس سے قبل درازندہ ہی کے ٹائپ ڈی ہسپتال میں اس مد میں سکریننگ کی عارضی سہولیات کا مرکز قائم ہے۔

تا حال ٹائپ ڈی ہسپتال عام عوام کیلئے کھلا ہے تاہم باضابطہ اطلاق کے بعد عارضی طور پر پرانا سول ہسپتال صرف عام عوام درازندہ کے لیے کھلا رہے گا۔ضم شدہ قبائلی تحصیل درازندہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم کردہ ان مراکز کی نگرانی ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر خود کر رہے ہیں جبکہ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈیرہ اور ان کا عملہ بھی اس ضمن میں متحرک ہیں۔
٭٭٭
انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ضلع بھر کی سیکیورٹی ہائی الرٹ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ کیپٹن (ر) حافظ واحد محمود کی نگرانی میں شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ضلع بھر کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ،

ڈیرہ پولیس کی انب سے جرائم پیشہ ، سماج دشمن عناصر کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ سرچ اینڈسٹرائیک آپریشنز کے دوران 21مشکوک افراد کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے 2بندوق ،1رائفل ،6پستول اور 117کارتوس برآمد کئے ۔

ان آپریشنز کے دوران 336مکانات چیک کیے گئے۔ جن میں مقیم 3غیر رجسٹر کرایہ داروں کیخلاف مقدمات درج کیے گئے ۔81افراد کو زیر دفعہ 107/151 اور 84افراد کو ضابطہ فوجداری کے دفعہ 55/109کے تحت حراست میں لیکر چالان عدالت کیا گیا۔

اسی طرح منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاﺅن میں 8منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے 7کلو 595گرام چرس ، 121گرام آئس اور 70گرام ہیروئن برآمد کر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کر کے پابند سلاسل کر دیا گیا ہے۔
٭٭٭
خیبر پختوخوا حکومت کی جانب سے 425ملین کی پہلی ریلیز مل چکی ہے ،محمد عمیر

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر نے کہا ہے کہ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے ترقیاتی فنڈز کے حوالے سے خیبر پختوخوا حکومت کی جانب سے 425ملین کی پہلی ریلیز مل چکی ہے،

ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے نکاسی آب ،آبنوشی، روڈز وغیرہ کے ترقیاتی منصوبوں کی ہم نے ڈی ڈی سی کے اجلاس میںمنظوری بھی دیدی ہیں، ہمیں امید ہے کہ ان ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے لوگوں کے بنیادی مسائل حل ہونگے، شوگر سیس فنڈز کی فراہمی کیلئے بھی متعدد اجلاس ہوچکے ہیں،

امید ہے کہ شوگر سیس فنڈ بھی جلد ریلیز ہوجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر نے کہا کہ چشمہ روڈ کے 11خطرناک موڑوں کو موڑوں کو درست کرنے کے حوالے سے ADP خیبر پختونخوا ہائی وے اتھارٹی کو بھجوادی گئی ہے جس پر جلد کام شروع ہوجائے گا جس سے آئے روز کے حادثات کے واقعات پر کافی حد تک قابو پالیا جائے گا۔

ڈیرہ جات میلہ کی 21مارچ سے23مارچ تک تین روزہ تقریبات کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جس میں ڈیرہ کی ثقافت کو اجاگر کیا جائے گا،

ڈیرہ جات میں پی ٹی شو، جمناسٹک، بینڈ شو، گھوڑا ڈانس، نیزہ بازی، ڈاگ شو، بوری و پتھر وزن اٹھانے کے مقابلے، کتا ریس، کبڈی اور دیگر علاقائی کھیلوں کے مقابلوں کے علاوہ مختلف سرکاری و نجی اداروں کی جانب سے سٹالز بھی لگائے جائیں گے۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان ہونگے جبکہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا بھی شرکت کرینگے، مقابلوں میں کامیاب ٹاپ10 ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔
٭٭٭
ڈیرہ پولیس کی غیر قانونی ڈیزل سمگلنگ کیخلاف کاروائی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ پولیس کی غیر قانونی ڈیزل سمگلنگ کیخلاف کاروائی ،1280لیٹر ڈیزل قبضہ میں لیکر کسٹم حکام کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن(ر) حافظ واحد محمود کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں امن و امان کے قیام ، انسداد جرائم اور سمگلنگ کی روک تھام کیلئے موثر گشت اور ناکہ بندیاں قائم کر کے سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔

اسی چیکنگ کے تسلسل میںایس ایچ اویارک خانزادہ نے 1ہزارلیٹر ایرانی ڈیزل ، انچارج چیک پوسٹ رمک شاہجہان نے 280لیٹر ایرانی ڈیزل قبضہ کر کے کسٹم حکام کے حوالے کیا۔
٭٭٭
سنٹرل جیل ڈیرہ میں منشیات سپلائی کرنے کی کوشش ناکام

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈسٹرکٹ سنٹرل جیل ڈیرہ میں منشیات سپلائی کرنے کی کوشش ناکام ،تھانہ درابن سے جیل منتقل ہونے کے دوران ملز م کے پوشیدہ حصوں میں چھپائی گئی منشیات برآمدکرلی گئی ،ملزم کے خلاف کے خلا ف مقدمہ درج کرلیاگیا ،

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ درابن سے منشیات کیس میں گرفتار ملزم رمضان ولد قادر بخش سکنہ گنڈی عاشق کو دیگر ملزمان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سنٹرل جیل ڈیرہ منتقل کیا جارہا تھا

کہ اس دوران ڈسٹرکٹ سنٹرل جیل ڈیرہ میں منتقل ہونے کے دوران ملزم کی تلاشی کے دوران اس کے جسم کے پوشیدہ حصوں سے 11.15گرام چرس برآمد کرلی گئی۔

کینٹ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
٭٭٭
شہر روز بروز مسائل کی آماج گاہ میں تبدیل ہوتا جارہا ہے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)شہر روز بروز مسائل کی آماج گاہ میں تبدیل ہوتا جارہا ہے ،ٹوٹی پھوٹی سڑکیں،سیوریج سسٹم فلاپ ،ترقیاتی کاموں کا فقدان ،منتخب عوامی نمائندے شہریوں کے مسائل سے بے خبر لمبی تان کر سورہے ہیں ،

شہریوںنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اندوران شہرسمیت مضافاتی علاقوں کی سڑکیں گلیاں ،سیورج سمیت واٹر سپلائی کا نظام بھی بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکا ہے جس سے شہریوں کو جسمانی بیماریوں سمیت آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،شہر کی بیشتر سڑکیں اپنی خستہ حالی کے سبب گڑھوں میں تبدیل ہوکر حادثات کا باعث بن رہی ہیں ،

شہرمیں سیوریج نظام سمیت واٹر سپلائی کا نظام بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکا ہے ،شہر کی پچاس فیصد گلیاں محلے سڑکیں پختہ سیوریج سسٹم کی عدم فراہمی سے موسم برسات میں ندی نالوں کا منظر پیش کرتی ہیں ،

مکینوں کا گھروں سے نکلنا دو بھر ہوجاتاہے ،شہریوںنے وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ صورت حال کی بہتری کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں ،
٭٭٭
ٹریفک پولیس کی جانب سے بلند وبانگ اعلانات ددعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ٹریفک پولیس کی جانب سے بلند وبانگ اعلانات ددعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ،کم عمر موٹرسائیکل سواروں ،رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف قانون پر عمل درآمد نہ ہوسکا ،شہریوں کا صورتحال پر تشویش کا اظہار ،

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر سمیت ضلع بھر میں کم عمر اور ناتجربہ کار ڈرائیوروں کے خلاف مستقل بنیادوں پر چیک اینڈ بیلنس کے نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز حادثات رونما ہونے لگے ہیں جس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے ،ذ

رائع کے مطابق بالخصو ص کم عمر رکشہ ڈرائیوروں ،موٹرسائیکل سواروں کی بھر مار کے باعث حادثات میں اضافہ اور جاری قواعد وضوابط پر عمل درآمد کے حوالے سے گھمبیر صورت اختیار کرتی جارہی ہے ،

ٹریفک پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اجلاس بلا کر اعلانات اور دعوے کرنے کے بعد خاموشی اختیار کررکھی ہے اور اس ضمن میں جاری ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا جاسکا۔

شہریوں نے ڈی پی او اور ڈی ایس پی ٹریفک پولیس ڈیرہ کو مربوط حکمت عملی اختیار کروانے کا مطالبہ کیاہے۔
٭٭٭
رائے ونڈ کا تبیلغی اجتماع(جوڑ) دس مارچ سے شروع ہوگا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)رائے ونڈ کا تبیلغی اجتماع(جوڑ) دس مارچ سے شروع ہوگا ، ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے بھر اور قبائلی اضلاع سے پانچ روزہ جاری رہنے والے اجتماع میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے ،

اجتماع انتظامیہ نے شرکاءکو شیڈول سے آگاہ کردیاہے اس اجتماع میں وہ تمام لوگ شامل ہوں گے جنہوںنے جماعت کے ساتھ چار ماہ دین کی تبلیغ میں لگائے ہیں ،اس ضمن میں وائرس سے بچاﺅ کے لئے مسنون دعاﺅں کا ورد جاری رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ،

اس اجتماع میں دو سے پانچ لاکھ تک افراد شرکت کریں گے ،اس سلسلے میں گاڑیوں اور سیٹوں کی بکنگ شروع کردی گئی ،مختلف مساجد میں جوڑ کے لئے شرکاءکی فہرستیں مرتب کی جارہی ہیں،
٭٭٭
ایرانی وچینی اشیاء کی خرید وفروخت میں کمی ہوگئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کرونا وائرس کے خوف کے باعث ایرانی وچینی کھلونوں ،میک اپ مصنوعات ،ڈرائی فروٹ ،شہد ،کپڑوں کی خرید وفروخت میں کمی ہوگئی ہے ،

کرونا وائرس سے خوفزدہ والدین نے بچوں کے لئے چینی کھلونوں کو خریدنا بھی کم کردیاہے جس سے تجارتی سرگرمیاں بری طور پر متاثر ہورہی ہیں ،چائنہ سے کھلونوں کے علاوہ چائنہ کپڑا ،چائنہ اخروٹ کی سپلائی ہوتی ہے

تاہم چائنہ کپڑے ،چائنہ کھلونے ،چائنہ کے اخروٹ اور چائنہ سے آنے والے میک اپ کی مصنوعات کی خریدوفروخت میں نمایا ں کمی آگئی ہے ،ا

یران سے آنے والے ایرانی میوہ ،ایرانی چنا ،ایرانی شہد ،ایرانی ایسٹ کی سپلائی بھی کم ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی خریدوفروخت میں کمی آئی ہے جس کے باعث تاجروں کو کروڑوں روپے کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کرونا وائرس کے خوف کے باعث تجارتی مراکز بھی سنسان پڑگئے ہیں ،

شہریوںکی جانب سے چائنہ اور ایرانی اشیاءکی خریدوفروخت کم کردی گئی ہے ،تاجروں کے مطابق ایرانی شہد ،میوہ کی سپلائی بھی کم ہوگئی اور شہریوں کی جانب سے اس کا استعمال کم ہورہاہے چائنہ کپڑے کی سپلائی بھی کم ہوگئی ہے۔
٭٭٭
خیبر پختونخوا ریسکیو1122سروس نے کورونا وائرس سے متعلق ضابطہ کار کو حتمی شکل دے دی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) خیبر پختونخوا ریسکیو1122سروس نے کورونا وائرس سے متعلق ضابطہ کار کو حتمی شکل دے دی ہے۔

ضابطہ کار میں اہلکاروں کے حفاظتی سامان کے استعمال، کسی بھی مشتبہ یا متاثرہ مریض کو ہسپتال منتقل کرنے کے دوران سہولیات فراہم کرنے کے طریقے،

ہسپتال منتقلی کے بعد ایمبولینسز اور آلات کی صفائی کا طریقہ اور متاثرہ مریض کے ریکارڈ کو ترتیب دینے سے متعلق ہدایات دی گئی ہیں۔

ایس او پیز صوبہ بھر میں ریسکیو1122سروس کے لئے قابل عمل ہوگا۔
٭٭٭
لیموں کینسر سمیت کئی بیماریوں سے بچاﺅمیں مددگار ثابت ہوتاہے ،ماہرین طب

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)لیموں کینسر سمیت کئی بیماریوں سے بچاﺅمیں مددگار ثابت ہوتاہے

‘لیموں کے چھلکوں کا استعمال انسانی جسم کو کینسر سمیت کئی بیماریوں سے بچاتاہے جس کے باعث کئی ادویات میں لیموں کے چھلکے کا استعمال بھی کیاجاتاہے۔

ان خیالات کااظہار ماہر طب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا۔انہوں نے بتایا کہ لیموں کولیسٹرول کم کرنے اور مدافعتی نظام کو بہتربنانے میں انتہائی مفیدہے ‘

لیموں کے چھلکے میں موجود لیمونائڈزاورفلونائڈزکے باعث کینسر کے خلیات کی نشوونما ر±ک جاتی ہے جبکہ پرانا کینسر بھی کم ہونے لگتاہے۔

انہوں نے بتایا کہ لیموں کے چھلکے سے دل کے دورے سے بچاﺅممکن ہے۔
٭٭٭
شہر میں ریڑی بانوں کی بھر مار جگہ جگہ ریڑھیاں کھڑی ہونے سے ٹریفک کا نظام مفلوج

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ شہر میں ریڑی بانوں کی بھر مار جگہ جگہ ریڑھیاں کھڑی ہونے سے ٹریفک کا نظام مفلوج لوگوں کا پیدل چلنا بھی محال ہوگیا شہریوں نے ریڑی بانوں کے لیے جگہ مختص کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہرپوندہ بازار ،کمشنری بازار ، مسلم بازار ، کلاں بازار ، بس اڈاہ اور سرکلرروڈ پر ریڑھی بانوں کی بھرمار ہونے کے باعث ٹریفک کا نظام مفلوج ہو کررہ گیا اور شہریوں کا پیدل چلنا بھی محال ہوگیا

شہریوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ریڑھی بانوں کے لیے مخصوص جگہ کا اہتمام کریں تاکہ ٹریفک جام ہونے اور شہریوں کے پیدل چلنے کا معاملہ حل ہوسکے۔
٭٭٭
ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اشیائے خور و نوش کی مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی نہ بنا سکی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اشیائے خور و نوش کی مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی نہ بنا سکی ،دودھ ،دہی ،گوشت و روٹی سمیت دیگر اشیاءکی من مانی قیمتوں کی وصولی کاسلسلہ جاری ہے۔ضلع

ی انتظامیہ نے حال ہی میں روزمرہ اشیائے ضروریہ کی نئی قیمتیں مقرر کی ہیں جن کے مطابق تندوری روٹی ، نان 150گرام 10روپے ، ،دہی 85روپے فی کلو گرام ،دودھ کھلا فی لیٹر80روپے ،بڑا گوشت 400روپے فی کلو گرام اور چھوٹا گوشت 775روپے فی کلو گرام مقرر کیا گیا۔

دستیاب معلومات کے مطابق ڈیرہ شہر و گردونواح میں کھلا دودھ 100روپے فی لٹر جبکہ دہی 120روپے فی کلو گرام فروخت کیاجارہاہے۔اسی طرح 100 گرام سے بھی کم وزن نان اور تندوری روٹی 10روپے میں فروخت کی جارہی ہے جبکہ بڑا گوشت 500روپے فی کلو گرام اور چھوٹا گوشت 1100روپے فی کلو گرام میں فروخت کیاجا رہاہے

تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گراں فروشی میں ملوث دکانداروں کے خلاف تاحال موثر کارروائی نہیں کی جاسکی جس کے باعث عوام زائد قیمتیں ادا کرنے پر مجبور ہو گئے۔

شہریوں نے صحافیوںکو بتایاکہ گراں فروشوں کے خلاف بے رحم آپریشن کیاجانا چاہیے بصورت دیگر عوام لٹتے رہیں گے۔د

وسری جانب دودھ فروشوں اور نانبائیوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے زمینی حقائق کو مدنظر رکھے بغیر اشیائے خور و نوش کی قیمتیں مقرر کی ہیں اس لیے مقررہ نرخوں پر روٹی نان اور دودھ فروخت کرنا ممکن نہیں۔
٭٭٭٭

About The Author