دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

09مارچ2020:بوقت 07بجےشام کی خبریں

ضلع بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر

صاحبزادہ وحید کھرل

تھانہ صدر بہاولنگر پولیس نےایس ایچ او عظمت شاہین میں کی سربراہی میں سب انسپکٹر شاہدحمید نے کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم اے کٹیگری سمیت دو شراب فروشوں کو 70 لیٹر شراب برآمد کرکےپابند سلاسل کردیا ،

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر قدوس بیگ کے احکامات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،ایس ایچ او عظمت شاہین کی سربراہی میں سب انسپکٹر شاہد حمید نے دبنگ کاروائی کرتے ہوئے

اے کٹیگری کے مجرم اشتہاری فیاض احمد کو ناجائز اسلحہ پسٹل 30بور برآمد کرکے پابند سلاسل کردیا، جبکہ دوسری کاروائی میں دو شراب فروشوں اقبال اور سلطان کے قبضہ سے شراب 70 لیٹر برآمد کرکے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ،

اس موقع پر ایس ایچ او عظمت شاہین نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس کا ڈی پی او قدوس بیگ کے حکم پر اشتہاری و عدالتی اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن تیزی سے جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈی پی او کے ویژن کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس فورس اشتہاری و عدالتی مفروران کے خلاف مستعدی و دلجمعی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے،

کرائم فری بہاولنگر ہمارا عزم ہے۔پولیس اپنے پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں پوری ذمہ داری سےکاربند ہیں۔


بہاولنگر

پولیس سرکل منچن آبادکےتھانہ میکلوڈ گنج پولیس کا ڈی پی او قدوس بیگ کے حکم پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن،بلئیرڈ گیم پر جواء کھیلتے ہوئے پانچ ملزمان ،جبکہ گیس ری فلنگ کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج ،ملزمان پابند سلاسل، مزید تفتیش جاری،

تفصیلات کے مطابق تھانہ میکلوڈ گنج پولیس کا ڈی پی او قدوس بیگ کی خصوصی ہدایات پر خطرناک اشتہاریوں، منشیات فروشوں، معاشرتی برائیوں، جواء پرچی،شراب فروشوں اور نیشنل ایکشن پلان کے قوانین کی خلاف ورزی پر موثر کاروائیاں جاری ہیں ۔

پانچ ملزمان مطلوب احمد وغیرہ کو کھٹیکاں والا چوک سے بلئیرڈ جواء کھیلنے مصروف تھے،گرفتار کرکے جواء کا سامان قبضہ پولیس میں لے لیا، گیس ریفلنگ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزمان امیر حمزہ،اعظم اور علی حیدر کو گرفتار کرکے قبضہ سے آلات گیس ریفلنگ برآمد،

ایس ایچ او انسپیکٹر افتخار نذیر سوہل نے کہا ہےکہ گیس ریفلنگ کا عمل انتہائی خطرناک ہے ،گیس ریفلنگ کرنے والا شخص اپنی جان کے ساتھ ساتھ دوسروں کی جانوں کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں،

انہوں نے مزید کہا کہ ڈی پی او قدوس بیگ کے ویثرن پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، علاقہ تھانہ کو کرائم فری بنانے کے لئے عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے نئی سانٹیفک تکنیکی اپروچ کو استعمال کرتے ہوئے ایک ٹیم ورک کی طرح کام کر رہے ہیں

میرٹ کی پالیسی کو مقدم اور شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنا،پو لیس کے سوفٹ امیج کو بحال کرنے کے لئے عوام دوست پالیسی پر عمل پہرہ ہیں۔

دوسری جانب ڈی پی او بہاولنگر کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ہر جمعہ ادائیگی کے بعد مسجد میں شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد بھی جاری ہے تاکہ سائلین کو انصاف ان کی دہلیز پر پہنچایا جاسکے۔

سائلین کو اس بات کی یقین دہانی کروائی جارہی ہے کہ پولیس ہمیشہ کی طرح عوام کی جان ومال کی حفاظت کے لیے دن رات اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔تھانہ میں آئے ہوئے ہرسائل کی دادرسی کرنا اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہمارا اخلاقی اور قانونی فرض ہے.

About The Author