دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

09مارچ2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

حاجی پور شریف

شہرحضرت نارووالہ ؒ شہنشاہ ہر دور میں ترقیاتی منصوبوں میں نظر انداز،اصلا ح و احوال کا مطالبہ
حاجی پور شریف جسے اب ٹاؤن کمیٹی کا درجہ حاصل ہے

مگر ٹاؤن کمیٹی بھی شاید نوٹیفیکیشن تک محدود ہےاوربدقسمتی سے ہر دور میں ترقیاتی منصوبوں میں نظر انداز کیا جاتا رہا ہے

تحریک انصاف کے دور میں بھی کوئی پیش رفت نہ ہوسکی.لوگ آ ج بھی بنیادی روزمرہ زندگی کے مسائل کے حل کے لیئے شدید پریشانیوں کا شکار ہیں.

کلین اینڈ گرین مہم جوکہ پورے ضلع بھر میں جاری ہے اس میں بھی نظر انداز کیا جارہا ہے.اور شہر بھر میں صحت و صفائی کا فقدان ہے.

اس سلسلے میں صاحبزادہ میاں یوسف فرید،جام محمد عاشق، جام وزیر احمد برڑ ہ شاہد عدیل مٹھا،ملک ربنواز واسنی،عرفان کریم زنگیزہ،

جام محمد اسماعیل، عوامی، سماجی، سیاسی،مذہبی، کاروباری،صحافتی حلقوں اور اہلیان حاجی پور شریف نے متعلقہ حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے.


حاجی پور شریف

نادرا آفس کا قیام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے
60 ہزار سے زائد نفوس پر مشتمل آبادی،درجنوں مواضعات،قصبے اور ملحقہ گاؤں اوردیہات ہونے کے باوجود حاجی پور شریف نادرا آفس سے محروم ہے

جس سے یہاں کے مکینوں کو شدید پریشانی اور دشواری کا سامنا ہے.ب فارم، شناختی کارڈ اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ کے لیئے درجنوں کلومیٹر کا سفر طے کر کے فاضل پور، راجنپور، جامپور کے دھکے کھانے کے بعد یہاں کے علاقہ مکینوں کو یہ سہولت میسرہو تی ہے.

اور تصدیق کے لئے بھی مسائل کا سا منا کرنا پڑتا ہے.اور ٹرانسپورٹ کے اضافی اخراجا ت کیساتھ ساتھ وقت کا ضیاع بھی ایک المیہ ہے اس سلسلے میں سابق وائس چیئر مین ملک مرید حسین منہاس، سابق نائب ناظم جام محمد اکمل برڑہ،

غلام حیدر ہانبھی،حا جی عطا ء رسول خان سدوزئی،حافظ محمد عیسیٰ،صاحبزادہ میاں یوسف فرید، میاں خباب فرید،جام وزیر احمد برڑہ، شاہد عدیل مٹھا،جام محمد عاشق،

ملک ربنواز واسنی،عرفان کریم زنگیزہ، جام محمد اسماعیل،محمد رمضان جھانگڑ، چوہدری عین الحق، ملک حبیب الرحمن واسنی،حافظ نذیر احمد منہاس،عوامی، سماجی، سیاسی،مذہبی،

کاروباری،صحافتی حلقوں اور اہلیان حاجی پور شریف نے متعلقہ حکام
سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے


حاجی پورشریف

نیاتعلیمی سال شروع ہوگیا مگر گرلز ہائی سکول حاجی پورشریف کو ہائیر سکینڈری کادرجہ مکمل سٹاف سہولیات فراہم نہ ہوسکی۔اہلیان حاجی پورشریف
حاجی پورشریف جس کی شہری آبادی 60ہزار سے زائد نفوس پر مشتمل ہے

جس میں کثیر تعداد بچوں اور بچیوں کی ہے اور موجودہ حکومت نوجوانوں کی تعمیروترقی اور بہتری کے لیئے بلند بانگ دعوے تو کررہی ہے مگر عملی طور پر ایسا کچھ دیکھائی نہیں دے رہا

جسکی واضح ترین مثال برسوں سے گرلز ہائی سکول کی ہائیر سکینڈری میں اپ گریڈیشن،مکمل سٹاف وسہولیات کمپیوٹرلیب،سائنس لیبارٹری،لائبریری،کھیل کے میدان اور خستہ حال عمارت کی تعمیر جن کی بارہا نشاندہی بھی کرائی گئی

مگر تاحال اس پر کوئی ایکشن نہیں لیاگیا اور معاملات صرف فزیبلیٹی رپورٹ تک ہی محدود ہوکر رہ چکے ہیں اس سلسلے میں اہلیان حاجی پورشریف،صاحبزادہ میاں یوسف فرید،صاحبزادہ میاں خباب فرید،

سابق وائس چیئرمین ملک مرید حسین منہاس،سابق نائب ناظم جام محمد اکمل برڑہ،ملک محمد ارشد سولنگی،جند وڈہ سومرو،ملک رب نواز واسنی،ملک ثقلین،ارسلان آفتاب،جام محمد اسماعیل برڑہ،

محمد علیم بھٹی،امتیاز شیخ،جام محمد عاشق،عرفان کریم زنگیزہ،حافظ محمد عیسیٰ ،مخدوم مجاہد عباس کاظمی،رضون اجمل شیدائی،عطاء رسول سدوزئی،

جام محمد امجد برڑہ تنویرسومرو،و دیگر نے متعلقہ محکمہ تعلیم کے افسران،سی ای او ایجوکیشن ثناء اللّٰہ سہرانی،

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کھرل سے فوری پر سکول کی اپ گریڈیشن مکمل سٹاف سہولیات کی فراہمی اور فرسٹ ایئر کی کلاسز کے اجراء کا مطالبہ کیا ہے۔


حاجی پور شریف

قاتل خونی روڈ دورویہ نہ ہوسکا حادثات روزکا معمول،حکومت وقت طفل تسلیوں میں مصروف
پاکستان پیپلز پارٹی کسان ونگ حاجی پور شریف کے سینئر ترین راہنما ملک غلام یٰسین ہمشیرہ نے” سویل ” سے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ

حکومت وقت طفل تسلیوں میں مصروف ہے اور غریب عوام کا جینا دو بھر ہو چکا ہے.اور ضلع راجن پور سے تحریک انصاف نے کلین سوئیپ کرنے کے باوجود یہاں کی تعمیرو ترقی بارے نہیں سوچا جس کی واضح ترین مثال ڈی جی خان تا کشمور قاتل خونی روڈ ہے جوکہ

برسوں سے یہاں کی عوام کی قتل گاہ بنا ہوا ہے اور کوئی دن خالی نہیں جب یہاں سے لوگوں نے اپنے پیاروں کے لاشے نہ اٹھائے ہوں اور یہاں کے عوام اپنے پیاروں کے لا شے اٹھا اٹھا کر تھک چکے ہیں

لیکن اسکے برعکس حکومت وقت طفل تسلیوں اور جھوٹے وعدوں اور دعووں تک محدود ہے.متعلقہ حکام اور حکومت وقت سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ

ڈی جی خان تا کشمور قاتل خونی روڈ کو ون وے اور دو رویہ کیا جائے اسکی تعمیرو مرمت اور پنکچرکے پر نام لولی پاپ بالکل قبول نہیں ہے.

ملک غلام یاسین ہمشیرہ راہنما پاکستان پیپلز پارٹی حاجی پورشریف


روجھان

گزشتہ روز  امروز چیف آفیسر میونسپل کمیٹی روجھان رائے ظفر اقبال کا شہر کے محلوں گلیوں کا وزٹ وزٹ کے دوران ان محلوں اور گلیوں کا جائزہ لیا گیا

جن کی گزشتہ روز تحصیل رپورٹر نیاکل کی نشاندہی کی گئی تھی اس سلسلے میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی روجھان نے عملہ صفائی کو مین ہولز کی صفائی کرنے اور سیوریج کے بدبودار پانی کو سکر مشینوں کی مدد سے نکالنے کی ہدایات کی انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ

میں ان محلوں اور ان گلیوں کا وزٹ کیا اور وہاں پر نشاندہی والی مزکورہ محلوں میں صفائی کی صورت حال کا جائزہ لیا اور ان جملہ محلوں میں صفائی ستھرائی کی شروع کر دی اور مرحلہ وار محلوں کی صفائی کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ

تقریبا” 600 مین ہولز کور اور تقریبا” 500 سلیپس کی منظوری کے لیے ٹینڈرز منظور ہو گئے ہیں اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار مین ہولز کی مرمتی کی بھی منظوری ہو چکی ہے جس پر جلد کام شروع ہوگا اور ڈپٹی کمشنر کے حکم پر سیور مین ہولز کی صفائی اور ڈی سیٹنگ کی جائے گی

اور شہر میں صفائی کے نظام کو موثر بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہا عیدگاہ کے نشیب سے نکاسی آب سکر مشین کے ذریعے نکالا جائے گا علاوہ ازیں ڈاکخانہ کے شمال کی جانب ہائی ایس اڈا کے متصل محلے زرعی بنک کے آگے سیوریج کے پانی نکاسی آب کا انتظام کر رہے ہیں انہوں کہا کہ

ہم شکرگزار ہیں رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری کے جنہوں نے اپنےفنڈز روجھان کی صفائی سیوریج اور واٹر سپلائی کے منصوبے پر خرچ کرنے کی ہدایت کی ۔چیف آفیسر نے یہ بھی کہا کہ

شہریوں کو بھی عملہ صفائی کے ساتھ تعاون کرنا بہت ہی ضروری ہے اپنے گھروں کے اندر جالیاں لگانے کی تجویز دی جس سے سیوریج کا پانی باہر اورو ہونے کا خدشہ کم ہو گا

جس سے گلیوں محلوں اور عوامی آمدورفت گزرگاہوں پر پانی نہیں پھیلے گا اسٹریٹ لائٹس کو بھی ایک ہفتے کے اندر چالو کی جائے گی جس کے ٹینڈر کی منظور دی جا چکی ہے ۔

واضح رہے کہ 2010 کے سیلاب کی وجہ سے شہر بھر کی سیوریج لائنیں ڈایمیج (زیر زمیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی تھیں) جس کے باعث آج تک سیوریج کی لائنوں میں خرابی پیدا ہوئی

جس کی وجہ سے عملہ صفائی کو آئے روز شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں یہ بھی کہا کہ بہت جلد غازی پارک کی تزین و آرائش اور وہاں پر پھول پودے لگائے جائیں گے اور اس پارک کو شہر کا مثالی پارک بنائیں گے۔


روجھان

روجھان میں امام بارگاہ حسینیہ میں ولادت علی ع س کا جشن نہایت ہی عقیدت و احترام سے منایا گیا جس میں سعادات اور مومنین کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
13 رجب المرجب کی مناسبت سے امام بارگاہ حسینیہ سید کالو شاہ شمسی روجھان میں جشن مولود کعبہ مزہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا

مجلس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ص سے شروع ہوا علی مرتضی کے جشن ولادت میں روجھان کے گرد و نواح سے سعادات عظام اور مومنین نے بڑی تعداد میں شرکت کی علماء اور ذاکرین نے ولادت با سعادت کے موضوع پر خطاب کیا جس میں ۔ نعت خواں بشیراحمد بھٹی مولانا علی حسن قمی
مولانا وزیر حسین روجھان

ذاکر آل محمد غلام رسول آف فاضل پور ۔
ذاکرسید ریاض حسین آف رحیم یار خان۔
ذاکر گل محمد گلفاد آف فاضل پور۔

ذاکر مہندی حسن نے فضائل ولادت و ولایت علی بیان کیا اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل روجھان ثناء اللہ خان مستوئی کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ روجھان اسحاق جان خان کی طرف سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے گئے تھے

جشن میں شرکت کرنے والوں کی امام بادگاہ کے خارجی اور داخلی راستوں پر تعینات پولیس اہلکاروں نے تلاشی کا عمل بھی جاری رہا جشن کے اختتام پر بانی مجلس سید محمد رضا شاہ شمسی نے

عالم اسلام کے مسلمانوں کی یکجہتی کشمیر کی آذادی اور پاک فوج کی کامیابی و کامرانی پاکستان کی سلامتی ترقی خوشحالی اور امن و امان کے لیے دعا کی گئی

سٹیج سیکرٹری کے فرائض زوار غلام مصطفی حیدری نے سرانجام دیئے ۔


وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی ہدایت پرپولیس میں بھرتی کیلئے اہلیت کے تعین کا نوٹیفکیشن جاری

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے حکم پر راجن پور اور ڈیرہ غازی خان کے قبائلی مکینوں
کیلئے پولیس بھرتی کیلئے اہلیت کے معیار میں خصوصی رعایت

٭ عمر کی حد کم از کم 18سال اورزیادہ سے زیادہ 22سال،ڈرائیور کانسٹیبل کیلئے عمر کی حد کم از کم 21سال اورزیادہ سے زیادہ 30۔
٭ جنرل کیڈر کیلئے جسمانی اہلیت برائے مرد امیدوار 5فٹ 7انچ اورخواتین کیلئے 5فٹ 2انچ قد،میٹر ک کم از کم 50فیصد نمبروں کے ساتھ۔
٭ ڈولفن اورپی آر یو میں مرد امیدواروں کیلئے 5فٹ 9اورخواتین کیلئے 5فٹ4انچ قد،انٹرمیڈیٹ کم از کم 50فیصد نمبروں کے ساتھ۔
٭ اینٹی ریوٹ یونٹ میں مرد امیدواروں کیلئے 5فٹ7انچ اورخواتین کیلئے 5فٹ 2انچ قد،تعلیمی قابلیت میٹرک کم از کم 50فیصد نمبروں کے ساتھ۔
٭ ٹیلی یونٹ میں مرد امیدواروں کیلئے 5فٹ7انچ اورخواتین کیلئے 5فٹ 2انچ قد،انٹرمیڈیٹ یاایسوسی ایٹ انجینئرنگ، الیکٹرانک اورمکینکل ڈپلومہ کم از کم 50فیصد نمبروں کے ساتھ۔
٭ ڈرائیور میں مرد امیداروں کیلئے 5فٹ 7انچ اورخواتین امیدواروں کیلئے 5فٹ 2انچ قد،تعلیمی اہلیت میٹرک50فیصد نمبروں کے ساتھ۔
راجن پور اور ڈیرہ غازی خان کے قبائلی مکینوں کیلئے اہلیت کے معیار میں رعایت
٭ جنرل کیڈر میں قبائلی افراد کی بھرتی کیلئے عمر کی حد18سے 25سال مقرر،جسمانی اہلیت ساڑھے 5فٹ قداورتعلیمی اہلیت میٹرک 50فیصد نمبروں کے ساتھ۔
٭ آئی جی پولیس کے نوٹیفکیشن کے مطابق عام مرد امیداروں کے لئے چھاتی33انچ جبکہ قبائلی علاقے کے امیداروں کے لئے چھاتی 31انچ۔
٭ ڈرائیور کانسٹیبل کیلئے ایل ٹی وی لائسنس اور دو سال کا تجربہ،میٹرک کے سٹریفکیٹ پر لکھی ہوئی تاریخ پیدائش کو حتمی تصور کیا جائے گا۔


روجھان

روجھان میں امام بارگاہ حسینیہ میں ولادت علی ع س کا جشن نہایت ہی عقیدت و احترام سے منایا گیا جس میں سعادات اور مومنین کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

13 رجب المرجب کی مناسبت سے امام بارگاہ حسینیہ سید کالو شاہ شمسی روجھان میں جشن مولود کعبہ مزہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا مجلس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ص سے شروع ہوا علی مرتضی کے جشن ولادت میں روجھان کے گرد و نواح سے سعادات عظام اور مومنین نے بڑی تعداد میں شرکت کی

علماء اور ذاکرین نے ولادت با سعادت کے موضوع پر خطاب کیا جس میں ۔ نعت خواں بشیراحمد بھٹی روجھان

مولانا علامہ اعجاز حسین زیدی آف کراچی
مولانا علی حسن قمی
مولانا وزیر حسین روجھان
ذاکر آل محمد غلام رسول آف فاضل پور ۔
ذاکرسید ریاض حسین آف رحیم یار خان۔
ذاکر گل محمد گلفاد آف فاضل پور۔

ذاکر مہندی حسن نے فضائل ولادت و ولایت علی بیان کیا اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل روجھان ثناء اللہ خان مستوئی کی ہدایت پر

ایس ایچ او تھانہ روجھان اسحاق جان خان کی طرف سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے گئے تھے جشن میں شرکت کرنے والوں کی امام بادگاہ کے خارجی اور داخلی راستوں پر تعینات پولیس اہلکاروں نے تلاشی کا عمل بھی جاری رہا

جشن کے اختتام پر بانی مجلس سید محمد رضا شاہ شمسی نے عالم اسلام کے مسلمانوں کی یکجہتی کشمیر کی آذادی اور پاک فوج کی کامیابی و کامرانی

پاکستان کی سلامتی ترقی خوشحالی اور امن و امان کے لیے دعا کی گئی
سٹیج سیکرٹری کے فرائض زوار غلام مصطفی حیدری نے سرانجام دیئے ۔


حاجی پورشریف

واپڈا میپکو سب ڈویژن فاضل پور کا حاجی پورشریف فیڈر میں بجلی چوری کیخلاف آپریشن دس لاکھ کے قریب مالیتی نصف درجن سے زائد بجلی چور گرفتار کئی فرار

اس موقع پرایکسیئن میپکو راجن پور عزیز الرحمٰن اورایس ڈی او میپکو فاضل پورمحمد یاسر جمیل کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کیخلاف کوئی کمپرومائز نہیں کیاجائے گا اور تمام تر کاروائی میرٹ پر ہوگی۔

گذشتہ دنوں میپکوراجن پور کے ایکسیئن عزیز الرحمٰن اور سب ڈویژن آفیسر فاضل پورمحمد یاسر جمیل نے غلام اصغر،یاسین حسن ،روح اللّٰہ، ودیگر عملہ کے ہمراہ انٹیلیجنس بنیاد پر بجلی چوری کیخلاف

آپریشن کرتے ہوئے نصف درج سے زائد بجلی چوروں کو آر جے پی۔ایچ جے پی۔ 000574 کے تحت ایس ڈی او میپکو فاضل پور کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے متن کیمطابق رنگے ہاتھوں پکڑ کر حوالہ پولیس کیا،

اور درجنوں بجلی چور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔میپکو افسران کیمطابق ماہانہ لاکھوں روپے کی چوری کی جارہی ہے،اس موقع پر درجنوں میٹر تار ہزاروں روپے مالیتی بھی قبضہ میں لی گئی

اور محمد شاہد،محمد اجمل،کریم نواز،محمد نواز،ذوالفقار،محمد جہانگیر،ذوہیب انورکو گرفتار کرکے حوالات میں بند کرادیاگیا جبکہ فرار ہونیوالوں میں محمد مجاہد،محمد ظفر،عبدالغفور،محمد آصف،ثنا ء

اللّٰہ،کرامت علی،شاہ نواز،محمد خالد،بابر تیمور،عبدالجبار ودیگر شامل ہیں۔اس سے قبل بھی بارہا بجلی چوری کیخلاف آپریشن کیئے گئے

اور درجنوں ایف آئی آرز درج کی گئیں۔اور مبینہ طور پر اب بھی بااثراور ٹیکنیکل تجربہ کار بجلی چور موجود ہیں جن کیخلاف کاروائی عمل میں نہیں لائی جاتی ہے

کیونکہ کسی بھی ممکنہ آپریشن سے پہلے انہیں مطلع کردیا جاتا ہے۔اس سلسلے میں عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کے بہتر سدباب کے لیئے فیڈر حاجی پورشریف کا مکمل سروے کیاجائے

اور جس گھر اور دوکان پر بجلی کامیٹر موجود نہیں ہے صاف ظاہر ہے وہ بجلی کسی نہ کسی ذریعے سے استعمال توکر رہے ہیں یاو ہ کوئی متبادل ذریعہ ہے یا پھر بجلی چوری ہورہی ہے اور جس کی سزا لائن لاسز کو پورا کرنے کے لیئے بل ادا کرنے والے عام صارفین کو دیجاتی ہے

اسوجہ سے بھی لوگ بجلی کے کنکشن سے کتراتے ہیں۔اس بات کا اندازہ گرڈ اسٹیشن سے آنیوالی اور اس فیڈر میں استعمال ہونیوالی بجلی کے یونٹس کے فرق سے بھی لگا یا جاسکتا ہے

اور اگر ون ونڈو آپریشن کے تحت آسان اقساط میں باآسانی بجلی کے کنکشن اور میٹر مہیاء کیئے جائیں تو بجلی چوری کے خاتمے میں خاطر خواہ کمی لائی جاسکتی ہے۔

مزیداس موقع پر موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ چادر اور چار دیواری کا تقدس بھی پامال کیا گیا لیکن میپکو اہلکاروں کے بقول کئی کئی میٹرفاصلے پر لگائی گئی

تاروں کی نشاندہی کے لیئے مجبوراً یہ عمل کیا گیا جس کے بغیر بجلی چور پکڑنا اور انکی نشاندہی کرنا ممکن نہیں تھا۔

لیکن عوامی حلقوں کیمطابق مبینہ طور پر اب بھی بجلی چور موجود ہیں جنہوں نے اپنے منی گرڈ اسٹیشن قائم کر رکھے ہیں

اور ماہانہ بنیادوں پر منتھلی لے لیکر بجلی کی سپلائی دی جارہی ہے۔شہر بھر کے عوامی سماجی،حلقوں نے بجلی چوری کیخلاف مہم کو خوش آئند قرار دیا ہے

اور توقع ظاہر کی ہے بہت جلد کسی بھی مصلحت کا شکار ہوئے بغیر مکمل طور پر بجلی چوری پر قابو پالیا جائے گا۔


حاجی پورشریف

رپورٹ ساؤتھ پنجاب میڈیا سیل راجن پور

راجن پور ڈپٹی کمشنر راجن پور اور ڈی پی او راجن پور کی کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری لوگوں کے مسائل موقع پر حل کرنے کے احکامات ۔

قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا ڈپٹی کمشنر راجن پور اور ڈی پی او راجن پور سے قبائلی علاقوں میں کھلی کچہری لگانے کے مطالبے سفری مسافت طے کر کے کھلی کچہری میں نہیں پہنچ پاتے۔


روجھان

ڈیرہ غازی خان سے کشمور (شکار پور سندھ) انڈس ہائی وے کو دو (رویہ) ون وے کیا جائے کیونکہ یہاں پر بھی انسان بستے ہیں اور جینا ان کا بھی حق ہے یہ تھا راجن پور ڈسڑکٹ کے عوامی حلقوں کی طرف سے حکومت پنجاب سے مطالبہ ۔

راجن پور میں گزشتہ روز ہونے والا کفن پوش احتحاج کرتے ہوئے ضلع راجن پور کے عوامی و سماجی حلقوں کی طرف مطالبہ کیا گیا کہ آئے روز انڈس ہائی وے پر حادثات رونما ہوتے ہیں

جس کے نتیجے سیکڑوں مسافر جن میں مرد و خواتین بچے بچیاں شہید ہوئے بلکہ ہزاروں کی تعداد میں مسافر معزور ہوئے یہ کہنا تھا

احتجاج میں شریک لوگوں کا اس احتجاج میں ضلع بھر سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی احتجاج کرنے والوں نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے

جن پر مختلف نعرے درج تھے احتجاج میں شریک لوگوں نے وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر انڈس ہائی وے کو ون وے کیا جائے تاکہ آئے روز حادثات سے قیمتی معصوم جانوں کے ضیاع کو کسی حد تک روکا جا سکے ۔ بلکل ان کا مطالبہ جائز ہے

کیونکہ انڈس ہائی وے کی روڈ تین صوبوں کے سنگم پر واقع ہے جہاں سے خیبر پختونخواہ، پنجاب، سندھ، اور بلوچستان کی ٹریفک بے ہنگم بے تحاشہ وزن سے لدی ٹرالروں، ٹرکوں، کوچوں اور چھوٹی موٹی کثیر تعداد میں گاڑیوں کی گزر گاہ ہے

جس سے روڈ کی حالت مخدوش اور جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے باعث حادثات معمول بن گئے یہاں پر بھاری بھرکم اوزان کے ساتھ گاڑیوں کی آمدورفت رہتی ہے

جس کے سبب آئے روز بلاناغہ حادثات ہوتے ہیں اور سیکڑوں کی تعداد میں مسافر ناگہانی موت کا شکار ہوئے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں مسافر معزوری کا شکار ہوئے ہیں

جن میں وہ لوگ (مسافر) بھی شامل ہیں جو اپنے اہل عیال اور گھر کے واحد کفیل تھے آج حادثات کے شکار ہونے والے معزوروں کی اولاد قسم پرسی کی حالت میں زندگی بسر کر رہے ہیں

مگر کسی ارباب اختیار کو اس کا احساس کیونکہ نہیں یہ لمحہ فکر کی بات ہے یہ انڈس ہائی وے تقریبا تین اضلاع جن میں ضلع ڈیرہ غازی خان، ضلع راجن پور، ضلع کشمور شامل ہیں

اور اس 250 کلو میٹرز کے ایریا میں بہت سارے حادثات میں لوگ شہید ہوئے اور متعدد مرتبہ ہر سہہ اضلاع کی عوام نے میڈیا کی توسط سے اپنی سیاسی قیادت اور اعلی حکام سے اس روڈ کے متعلق ون وے بنانے کا مطالبہ کیا ہے

مگر ارباب اختیار کے کان پر جوں نہ رینگی اور یہ اہم مسئلہ جوں کا توں ہے تاہم ان ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز راجن پور میں ہونے والے احتجاج کے دور رس نتائج اور مسئلے کے حل کے قوی امکان ہیں

اور گزشتہ روز وزیر اعلی پنجاب سے ارکان اسمبلی قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کی ملاقات اس کی ایک کڑی ہے

وزیراعلی پنجاب کو ارکان اسمبلی ڈیرہ غازی خان، راجن پور مظفر گڑھ، لیہ کی سیاست قیادت نے اپنے اپنے علاقوں کے درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا

جس کے جواب میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے جملہ مسائل کے حل کی ترجیحی بنیادوں پر ارکان اسمبلی کو یقین دہانی کرائی ۔

ہر سہ اضلاع کی عوام کو توقع اور وزیراعلی پنجاب بشمول اپنی سیاسی قیادت سے امید رکھتے ہیں کہ علاقائی عوام کے مسائل حل کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں ۔


روجھان

روجھان اسٹریٹ لائٹس روشن نہ ہونے کے باعث روجھان میں اندھیری کا راج روجھان کے عوامی حلقوں کا ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری سے روجھان سٹی میں اسٹریٹ لائٹس روشن کرنے کا مطالبہ ۔

عوامی حلقے

عرصہ دراز سے روجھان اندھیریوں میں ڈوبا ہوا ہے متعدد مرتبہ میڈیا کی توسط سے روجھان کی عوام نے اسٹریٹ لائٹس روشن کرنے کا مطالبہ کیا تاہم یہ مسئلہ آج تک جوں کا توں رہا اور کسی کی کان تک جوں نہ رینگی اس کے متعلق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کو میڈیا نے بھی گوش گزار کیا ہے

جس پر دپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی کو روجھان کے اس مسئلے کے حل کرنے کے لئے ہدایت جاری کیں

مگر تاحال روجھان سٹی اب بھی تاریکوں میں ڈوبا ہوا ہے اسٹریٹ لائٹس روشن نہ ہونے کے باعث نماز عشاء اور نماز فجر کے لئے مسجد جانے والے بزوگ نمازیوں کو گلیوں میں اندھیرا ہونے کی وجہ سےشدید پریشانی و مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے

علاوہ ازیں رات کو ایمرجنسی مریضوں کو ہسپتال ھانے پر بھی شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے روجھان کے عوامی حلقوں نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری سے اپیل کی ہے کہ

روجھان میں اسٹریٹ لائٹس روشن کی جائیں تاکہ بزوگ نمازیوں کو مسجد جانے اور ایمرجنسی مریضوں کو ہسپتال جانے میں کسی قسم کی دشواری اور پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

دوسری جانب ہر ماہ اسٹریٹ لائٹس کی بجلی کا بل بھی بنایا جاتا ہے مگر عرصہ دراز سے روجھان میں اندھیریوں کا راج ہے ۔


روجھان

روجھان میں برقی پولز پر بے تحاشہ بے ترتیب میٹروں کو فریم میں لگائے جائیں کیونکہ حالیہ ممکنہ ہونے والی بارشوں میں کسی بھی وقت غیر معمولی واقعہ کا سبب بننے کا اندیشہ ہے

ایکسین واپڈا راجن پور سے برقی میٹروں کو فریم میں لگانے کی اپیل کی ہے تاکہ بارشوں کے دوران ناگہانی طور پر غیر معمولی واقعات سے ممکنہ طور پر بچا جا سکے ۔

روجھان کے عوامی حلقوں نے ایکسین واپڈا راجن پور سے مطالبہ کیا ہے کہ بازار میں برقی پولز پر لٹکائے ہوئے برقی میٹرز کو فریم میں ترتیب کے ساتھ لگائے جائیں تاکہ

آنے والی ممکنہ بارشوں کے خدشات کے پیش نظر بجلی کے میٹروں کو ترتیب کے ساتھ نصب کرنے کے انتظامات کیے جائیں تاکہ

بجلی سپارک ہونے کے باعث غیر معمولی واقعہ کا سبب بن سکتے ہیں اور بہت بڑے نقصان کے اندیشہ ہے بجلی صارفین اور عوامی حلقوں نے ایکسین واپڈا راجن پور اور ایس ڈی او واپڈا روجھان سے

برقی میٹروں کو فریم میں لگانے کا مطالبہ کیا تاکہ آنے والی بارشوں کے پیش نظر غیر معمولی واقعہ اور نقصان سے بچا جا سکے ۔


عمرکوٹ

تھانہ عمرکوٹ پولیس کی 2020,جنوری,فروری کی کارکردگی کی رپورٹ
یہ کارکردگی رپورٹ ایس ایچ او عمرکوٹ ابرار احمد خان برمانی کی تعیناتی کی ہے
چوری کی رپورٹ.

2020 جنوری, فروری میں 6لاکھ 74ہزار کی چوری ہوئی.
2020 جنوری, فروری میں 6لاکھ 30ہزار کی ریکوری کرا کے رقم مالکان کو دی گئی.
ریکوری کا تناسب 95% رہا.

سابقہ 2019 کی جنوری فروری میں 6لاکھ 10ہزار کی چوری ہوئی اور 3لاکھ کی ریکوری کرائی گئی تھی.
اسلحہ کی رپورٹ .

1 کلاشنکوف 3. پسٹل 1. 12بور اور 32 کارتوس برآمد کیے گئے.
جبکہ سابقہ سال میں. 1. پسٹل 1. بندوق 1. 12بور اور 2کارتوس برآمد کیے گئے.
منشیات کی رپورٹ.

فروری 2020 میں 30لیٹر شراب,
ساڈھے 4کلو چرس پکڑی گئی سابقہ سال میں 20لیٹر شراب پکڑی گئی تھی.
اشتہاریوں کی رپورٹ

2 قتل کے اشتہاری اور 12 دیگر جرائم کے اشتہاری پکڑے گئے.
رپورٹ تھانہ عمرکوٹ .

About The Author