دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکپتن: غربت اور گھریلو ناچاقی سے تنگ ماں نے تین بچوں کا گلا دبانے کے بعد خودکشی کر لی

ایک بیٹا جاں بحق جبکہ بیٹی سمیت دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے

9 مارچ 2020

پاکپتن میں غربت اور گھریلو ناچاقی سے تنگ ماں نے تین بچوں کا گلا دبانے کے بعد خودکشی کر لی،متاثرہ بچوں میں سے ایک بیٹا جاں بحق جبکہ بیٹی سمیت دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔

افسوسناک واقعہ پاکپتن کے نواحی گائوں سدو پپلی میں پیش آیا جہاں پر غربت اور گھریلو ناچاقی سے تنگ خاتون شاہین بی بی زوجہ طارق شاہ نے اپنے تین بچوں کا گلا دبانے کے بعد خودکشی کر لی۔

متاثرہ بچوں میں ایک بچہ جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت چار سالہ فہد علی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ایک بیٹی سمیت دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے جن کی شناخت بتول فاطمہ اور احتشام علی کے نام سے ہوئی ہے۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ کر جاں بحق ماں اور بیٹے کی لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کےلیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ دو زخمی بچوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

About The Author