9 مارچ 2020
بھارتی پنجاب کے وزیر اعلی کی اہلیہ پرمیت کور کرتار پور پہنچیں ۔
پرمیت کور کے ہمراہ 150 سے زائد خواتین کا جتھہ بھی کرتارپور پہنچا۔
گورو دوارہ پربندھ کمیٹی کے رکن سردار سندرجیت سنگھ نے ساتھیوں کے ہمراہ ان کا استقبال کیا اور انہیں دربار کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا۔
انہوں نے پاکستانی حکومت کا راہداری کھولنے پر شکریہ ادا کیاانہوں نے کہا کہ کھلے عام آزادی سے گردوارہ کرتارپور میں پہنچ کر درشن کرنے کی اجازت پاکستان کا بڑا کارنامہ ہے۔
پرمیت کور اورجتھہ نے دربار میں متھہ ٹیکہ اور دیگرمزہبی رسومات اداکیں۔
انہوں نے لنگر خانے میں دیگر یاتریوں کے ہمراہ لنگر کھایا۔
بھارتی پنجاب کی خاتون اول اور وفد کوپربندھک کمیٹی کی جانب سے تحائف دئے گئے۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
محبوب تابش دی درگھی نظم، پاݨی ست کھوئیں دا ||سعدیہ شکیل انجم لاشاری