نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

07مارچ2020:آج ضلع بہاولنگر میں کیا ہوا؟

ضلع بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاول نگر

صاحبزادہ وحید کھرل

۔ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے ہدایت کی ہے کہ اسسٹنٹ کمشنرز ذخیرہ اندوزی کرنےوالوں کے خلاف کریک ڈاون کو جاری رکھیں

اور عام آدمی کو پرائس کنٹرول میں ریلیف فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں ۔یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں پرائس کنٹرول مجسٹریس کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی

صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں ماہ جنوری میں گراں فروشوں کو 12 لاکھ 9 ہزار 549 روپے جرمانہ عائد کیا گیا

اور 12 مقدمات کا اندراج کروا کے 13 منافع خوروں کو گرفتار کیا گیا ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ فروری میں 9 لاکھ 31 ہزار 800 روپے جرمانہ گراں فروشوں کو کیا گیا ۔


بہاول نگر ۔

ضلعی بہبود فنڈ کمیٹی بہاول نگر نے مختلف کیٹگریز کے2511 کیسز کے لیے 2 کروڑ 92 لاکھ 82 ہزار 125 روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے ۔

ان فنڈز کی منظوری ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقدہ بہبود فنڈ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی ۔

اجلاس میں 340 شادی گرانٹ کے کیسوں کے لیے 51 لاکھ 85 ہزار ،تجہیز و تکفین کے 188 کیسز کے لیے 22 لاکھ 38 ہزار روپے،

تعلیمی وظائف کی مد میں کمیٹی نے 1953 کیسز کے لیے 2 کروڑ 79 لاکھ 5 ہزار روپے اور ماہانہ امداد کے 30 کیسز کے لیے 64 ہزار 125 روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔


بہاولنگر

ڈی پی او قدوس بیگ کے حکم پر ضلع پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، ناجائزاسلحہ،سامان جواء اور بھاری مقدار میں شراب برآمد، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر قدوس بیگ کے احکامات کی روشنی میں ضلع پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ضلع کے مختلف تھانوں کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کی گئی۔ تھانہ تخت محل، ڈاہرانوالہ،

میکلوڈ گنج، مدرسہ،ڈونگہ بونگہ، مروٹ اور صدر چشتیاں پولیس نے بھاری تعداد میں شراب برآمد کرتے ہوئے ملزمان محمد شہباز، اکرام اور غلام رسول وغیرہ کو گرفتار کرلیا کریک ڈاؤن دوران120 لیٹر شراب اور، آلات کشید اور چالو بھٹیاں برآمد کی گئیں جن کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے

اسی طرح ڈاہرانوالہ پولیس پولیس نے چکنبر177/M،167/Mاور137/M سے ملزمان حیدر،مجاہد اور عاطف سے تین عدد پسٹل 30بور برآمد،اسی طرح میکلوڈ گنج اور تخت محل پولیس نے ملزم شمشاد سے بندوق12بور اور حیدر خاں سے پسٹل30بور برآمد کیا،

جبکہ ڈونگہ بونگہ پولیس نے جواریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دس جواریوں کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا، ڈی پی او قدوس بیگ نے ہدایت کی ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری و جانفشانی سے سرانجام دیں

تاکہ ضلع کو کرائم فری زون بنایا جاسکے اس حوالے سے پولیس آفیسر و ملازمین اہم اور مثالی کردار ادا کرسکتے ہیں ایس ایچ اوز اپنی حدود میں گشت کو مزید موثر بناتے ہوئیجرائم کی روک تھام عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں عوامی تعاون اور آگاہی کے ذریعے پولیس افسران معاشرتی برائیوں کے خاتمے کو بھی یقینی بنائیں۔


بہاولنگر

آئندہ آنیوالے جنرل الیکشن میں سید گروپ ضلع بہاولنگرکی سیاست
میں اہم کردار ادا کریگا ہماری سید فیملی متحد ہے ہماراکسی قسم کا آپسی کوئ سیاسی یا ذاتی فیملی اختلاف نہیں اور نہ ہی ہمارے سیاسی مخالفین کی کوئ چال یا سازش پروان چڑھے گی, شاہ فیملی نے پہلے بھی بڑے سیاسی چالبازوں کی چالیں دیکھی اور اب بھی دیکھ رہے ہیں

ہمارے ووٹرز سپورٹرز آئندہ آنیوالے الیکشن کی تیاری کریں سید فیملی اپنے ووٹرز سپورٹرز کو کبھی بھی مایوس نہیں کریگی, انشاءاللہ وہ وقت بہت جلد لوٹیگا ہم برسراقتدار آکر اپنے حلقہ کے عوام کی خدمت میں ویسے ہی دن رات ایک کرکے کام کریں گے

جیسے پہلے کرتے تھے, عوام کی خدمت کاسلسلہ جہاں سے ٹوٹا تھاوہاں سے دوبارہ پھر شروع کریں گے, سید نذر محمود شاہ نے کہا کہ ہمارے باپ دادا اور ہم نے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے, ایمانداری ہماری سیاست کامحور ہے,

ہم نے کبھی بھی انتقامی سیاست نہیں کی اور نہ ہی کریں گے سید فیملی تھانہ کچہری کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی, جتنے ترقیاتی کام ہماری فیملی کے برسراقتدار زعماء نے اپنے اپنے حلقوں میں کروائے ہمارے سیاسی مخالفین سوچ بھی نہیں سکتے

سید نذرمحمود شاہ نے مزید کہا کہ اورمیرے بھائ سید رشید احمد شاہ سابق ضلع چیئرمین, سید قلندر حسنین شاہ سابق ضلعی وتحصیل چیئرمین ہمہ وقت عوام کی خدمت میں 24 گھنٹے موجود ہوتے ہیں ہمارے دروازے ضلع سمیت حلقہ کے عوام کیلئے کھلے ہیں.

About The Author