دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکی صدر کی انتخابی مہم کا اشتہار کمپنی پالیسی کے خلاف قرار

فیس بک نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اشتہار بلاک کر دئیے

7 مارچ 2020

سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بُک نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے منتظمین کی جانب سے جاری کردہ اُس اشتہار کو ہٹا دیا ہے جس میں امریکی شہریوں سے کہا گیا تھا کہ وہ رواں برس ہونے والی مردم شماری سے متعلق سرکاری فارم پُر کریں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی صدر کی اشتہاری مہم کے اشتہار کو فیس بُک نے اپنی کمپنی پالیسی کے خلاف قرار دیا ہے۔

فیس بُک پر چلائی جانے والی اشتہاری مہم امریکی صدر ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس کے سوشل میڈیا صفحات سے منسلک سرکاری ویب سائٹ پر چلنے والی اشتہاری مہم کا حصہ تھی۔

About The Author