دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعظم عمران خان کا دورہ کراچی ملتوی

وزیر اعظم گورنر ہاؤس میں سیاسی و کاروباری شخصیات سے بھی ملاقاتیں  کرنا تھیں۔

وزیراعظم عمران خان کا موسم کی خرابی کے باعث دورہ کراچی ملتوی ہوگیاہے۔

وزیراعظم عمران خان نے آج  ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچنا تھا۔

وزیر اعظم نے نارتھ ناظم آباد سگنل فری کوریڈور کا افتتاح اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینا تھا۔ 

وزیراعظم سندھ انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی کے تعاون سے نارتھ ناظم آباد سگنل فری کوریڈور کا افتتاح  بھی کرنا تھا۔

اس منصوبے میں کے ڈی اے چورنگی ، فائیو اسٹار چورنگی اور سخی حسن چورنگی پر تین فلائی اوورز بنائے گئے ہیں ۔۔۔ ۔۔ منصوبے کو ستمبر 2019 میں مکمل ہونا تھا تاہم پانچ ماہ کی تاخیر سے اب یہ منصوبہ تین ارب 25 کروڑ کی لاگت سے مکمل کرلیا گیا ہے ،

وزیر اعظم عمران خان نے  منگھو پیر اور نشتر روڈ کی بحالی کا منصوبے کا بھی جائرہ لینا تھا۔

اس منصوبے میں 4 کلو میٹر کا پہلا مرحلہ بھی مکمل کرلیا گیا اور دوسرے مرحلے کا تعمیراتی کام جاری ہے  اس منصوبہ کی کل لاگت 950 ملین روپے ہے۔۔۔ جبکہ نشتر روڈ کی بحالی کے منصوبہ پر 650 ملین روپے خرچ کیے جا چکے ہیں اور یہ منصوبہ بھی تاحال تعمیر کے مرحلے میں ہے ۔۔۔

وزیر اعظم گورنر ہاؤس میں سیاسی و کاروباری شخصیات سے بھی ملاقاتیں  کرنا تھیں۔

About The Author