جان لیوا کرونا وائرس چھ براعظموں کے پچانوے ملکوں تک پھیل چکا ہے۔
چین میں وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین ہزار 42 ہو گئی۔ 80 ہزار متاثرہ افراد میں سے 54 ہزار صحت یاب ہو گئے۔
اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد 142 ہو گئی۔
ایران میں 124 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
جنوبی کوریا میں بیالیس، امریکہ میں 14 اور جاپان میں 6 لوگ موذی وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔
فرانس میں 7 ، اسپین میں 5 اور عراق میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔
برطانیہ،آسٹریلیا اور ہانگ کانگ میں دو دو افراد ہلاک ہوئے۔ سوئٹزرلینڈ،تھائی لینڈ،تائیوان اور فلپائن میں بھی ایک ایک شخص ہلاک ہوا۔
کروناوائرس کے خطرے کی وجہ سے ایپل اور نیٹ فلیکس نے ایس ایکس ایس ڈبلیو فیسٹول میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فیس بک، ٹوئیٹر ، ایمازون اور ٹک ٹاک پہلے ہی فیسٹول میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نےکروناوائرس سے نمٹنے کےلیے8اعشاریہ3بلین ڈالرکی منظوری دی ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ