نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

06مارچ2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

انجمن تاجران کے بزرگ رہنماء،سابق ضلعی صدر و سینئر وائس چیئر مین پنجاب حاجی شیخ معراج الدین قریشی کی برسی عقیدت و احترام سے منعقد کی گئی برسی میں جنوبی پنجاب اضلاع سے تاجر وفود اور مرکزی چیئر مین خواجہ محمد شفیق،

سیاسی و سماجی اور مذہبی جماعتوں کے عہدیداران کی بڑی تعداد میں شرکت برسی میں مرحوم تاجر رہنماء شیخ معراج الدین قریشی کی تاجروں کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ دعوت اسلامی کے قاری راشد عطاری نے روح پرور بیان کیا

اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے بزرگ تاجر رہنماء سابق ضلعی صدر،سابق سینئر وائس چیئر مین پنجاب حاجی شیخ معراج الدین قریشی کی پہلی برسی گزشتہ روز ان کی رہائش گاہ بلاک پی میں منعقد کی گئی

برسی کی تقریب میں مرکزی چیئر مین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق انجمن تاجران جنوبی پنجاب کے ارشد باجوہ،مظفر گڑھ کے صدر سید امیر حسین،ڈیرہ کے ضلعی صدر شیخ محمد نقیب،سٹی صدر جان عالم لغاری، لیہ کے صدر حافظ جمیل احمد، راجن پور کے ضلعی صدر سرار علاؤ الدین مزاری،

جام پور کے چیئر مین فاروق غازی چیئر مین ڈیرہ حاجی دین محمد چوہدری، سجاد کریم رند،میاں محمد ایوب، انیس الرحمن،شیخ محمد حنیف،شیخ محمد شکیل، محمد زبیر نظامی، شیخ محمد علی، جاوید اسحاق مستوئی، جاوید حیدری،ملک محمد رفیق،

حاجی رانا نذیر احمد، حاجی لطیف سپل،ظہور احمد سہروردی،چاچا فاروق احمد بھولا،حاجی محمد حسین،عرفان گجر،مرزا محمد ایوب، محمد طارق جوئیہ، محمد ارشد باجوہ، سید امیر حسن، شیخ عامر سلیم، جاوید اختر ملک، شیخ احسان، خالد محمود، محمد یونس، محمد قیصر انصاری،

محمد راشد بھٹہ، میاں راشد نصیر، محمد ارشد پٹھان کے علاوہ دیگر تاجر رہنماؤں،جماعت اسلامی کے صوبائی رہنماء شیخ عثمان فاروق،جمعیت علماء اسلام (ف) کے صوبائی رہنماء قاری جمال عبد الناصر،پی ٹی آئی کے اخوند ساجد مجید،ملک محبوب ثاقب،چیئر مین بیت المال حاجی شیخ محمد علی،

چیئر مین مارکیٹ کمیٹی ملک محمد رفیق اعوان،سابق ناظم شیخ محمد رفیع،چیئر مین صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد زبیر نظامی،حاجی غلام سرور نظامی،جماعت اہلسنت کے قاضی محبوب احمد،سجادہ نشین دربار خواجہ غلام احمد مہمی غلام حسین خواجہ،

دعوت اسلامی کے شیخ محمد راشد قادری،ذی وقار عطاری،غلام مصطفی قریشی،حافظ حسین رسول،چیمبر آف کامرس کے صدر ذوالفقار علی خان نصوحہ،نائب صدر مرزا محمد ظفر اقبال،آصف اقبال،سیکرٹری جنرل چیمبر ملک مجاہد،پاک سرزمین پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر شیخ کرامت علی،ایپکا ء کے مرکزی صدر نذر حسین کورائی،

سابق چیئر مین میونسپل کارپوریشن ابصار خان لودھی،صحافیوں اور ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر دینی و مذہبی سکالر قاری راشد عطاری نے روح پرور بیان کیا

خواجہ محمد شفیق مرکزی چیئر مین نے دعا کرائی اور آخر میں لنگر اور قرآن پاک کی سورتوں کا تحفہ شرکاء میں تقسیم کیا گیا۔


ڈیرہ غازی خان

جمعیت علماء اسلام مرکزی راھنما سفیرامن مولانا قاری جمال عبدالناصر سابق بار صدر ملک فیض محمد ایڈووکیٹ غلام حیدر خان چنگوانی مولانا محمد عثمان گوندل جمیل خان سومرو میاں الہی بخش حجبانی نے مشترکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

8 مارچ کو عورت کی آزادی مارچ کو ہرگز نہیں ہونے دینگے عوام کاجم غفیر آئین شکن حکمرانوں کومستعفی ہونے پر مجبور کردیگا قادیانی لابی ملک میں انتشار پھیلا رہی ہے ملک کی ترقی میں رکاوٹ کرپشن مافیا ہے کمرتوڑ مھنگائی کےذمہ دارنیازی حکومت ہے

موجودہ نااہل حکمرانوں نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں پاکستان میں یہودی لابی نے سازش کے تحت نیازی حکومت کومسلط کر کے لاقانونیت کاراج قائم کردیا ہے ادارے شتر بے مہارہوکر جرائم کی سرپرستی کر رہے ہیں

مولانا فضل الرحمن ملک بچانے کیلئے میدان عمل میں نکل چکے ہیں ان شاءاللہ عنقریب قوم کے سیلاب میں حکمران بہہ جائیں گے عوام ملک دشمن سیاستدانوں کو پہچانیں اور کشمیر فروشی کے ذمہ دار حکمرانوں کیوجہ سے بھارت کا مسلمان ھندوں کے ظلم کا شکار ہے

عالمی دنیا اورانسانی حقوق کے علمبرداروں کی بھارت کےحکمرانوں کےرویہ پر مجرمانہ خاموشی کی قابل مذمت ہے آسیہ ملعونہ گستاخ رسول کی رہائی کیلئے چیخنے والی عالمی برادری ہندوستان کی ھزاروں عورتوں کی عصمت دری اورناحق قتل پر کیوں خاموش ہے

مولانا فضل الرحمن نے جمعیت علماء اسلام کاموقف قوم کے سامنےچندسال قبل رکھا تھا کہ دنیا بھر میں دھشت گردی کاسرپرست امریکہ اسرائیل ہے دنیا کے امن کیلئے امریکہ اسرائیل اتحاد کاخاتمہ ضروری ہے.


ڈیر ہ غازی خان

عوام کی خدمت اور شہر کی ترقی اولین مقصد ہے خلق خدا کی بھلائی ان کے لئے آسانیاں پیدا کرنا عین عبادت ہے اور ہم عوامی خدمت کی سیاست کرتے رہیں گے اور انشااللہ آگے بڑھتے رہیں گے۔

ان خیالات کااظہار مشیر صحت وزیراعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کر چکی ہے

حکومت کا بنیادی مقصد عوام کی خدمت ہے عمران خان نااہل حکمرانوں کے گند کو صاف کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ڈیرہ غازی خان کی عوام کی قسمت کو کھوٹا کرنے کی تدبیر کرنے والوں کو سوائے ناکامی کے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی زیر صدارت ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے ارکان اسمبلی کے ہونے والے کمیٹی کے اجلاس میں صدیق آباد پل ڈاٹ کی بیوٹیفیکیشن کارڈیالوجی ہسپتال کا سنگ بنیاد مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا سنگ بنیاد ٹیچنگ ہسپتال میں نئے او پی ڈی کے قیام سمیت کی منظوری ہو چکی تھی

لیکن ٹینڈر جاری نہیں ہوئے تھے جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے میری تمام تجاویز اور منصوبوں پر فوری طور پر کام کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔ مشیر صحت محمد حنیف خان پتافی نے کہا کہ

ڈیرہ غازی خان وزیراعلی سردار عثمان خان بزدار کی زیر قیادت ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا پسماندہ علاقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے جارہے ہیں اس سلسلے میں تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جا رہی ہیں۔

سکولوں سڑکوں گلیوں کی تعمیر و مرمت پارکوں کی تزئین و آرائش اور فراہمی آب کے منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا سیوریج و فراہمی آب کے منصوبوں کی تکمیل سے حلقہ کے درینہ مسائل حل ہوجائیں گے۔

عوامی خدمت کے لئے میرے دفتر کے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں اور انشائاللہ پہلے سے بھی زیادہ فلاحی سماجی سماج کی بہتری کے لیے اپنا کردار ساتھیوں کی مشاورت سے ادا کرتے رہیں گے۔


ڈیرہ غازیخان

ڈی پی او اختر فاروق نے ایس ڈی پی اوز سرکل ہائے ایس ایچ اوز ضلع ہذا اور انچارج برانچز کے ساتھ پولیس لائن شہداہال میں تعارفی میٹنگ کی۔دوران میٹنگ ضلع بھر کی مجموعی صورت حال، قتل و ڈکیتی جیسے سنگین جرائم کی روک تھام کیلئے اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ قتل و ڈکیتی جیسے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف بھر پور کاروا ئی عمل میں لائے اور ضلع کے تمام پولیس افسران محکمہ کی عزت اور وقار کا خاص خیال رکھتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق کام کرتے ہوئے ایمانداری اور محنت سے کام کریں

اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں۔تھانوں میں آنے والے تمام سائلین اور عوام کے ساتھ انتہائی عزت و احترام کے ساتھ پیش آئیں ان کے مسائل سنیں اور فوری طور پر قانونی مدد فراہم کریں، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور عزت نفس کو ہر صورت یقینی بنائیں

اور ان کو انصاف مہیا کرنے کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائیں تمام پولیس افسران عوام کے ساتھ اپنا رویہ انتہائی شگفتہ اور دوستانہ رکھیں۔ڈی پی او اختر فاروق نے ایس ایچ اوز ضلع ہذا کو ہدایت کی کہ

قتل و ڈکیتی میں ملوث ملزمان، منشیات فروشوں،قماربازی، اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف زیادہ سے زیادہ کاروائیاں عمل میں لائیں۔

انہوں نے کہا کہ اہم مقامات اور حساس تنصیبات کی سیکورٹی کو مزید بہتر کریں، گشت کو مزیدبہتر بنائیں اوراپنے فرائض منصبی کو احسن طریقے سے نبھائیں۔

ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ اپنے ماتحت سٹاف کاخیال رکھیں اور وقتاً فوقتاً ان کے مسائل کے بارے میں دریافت کریں اور انکو حل کرنے کی کوشش کریں۔


ڈیرہ غازی خان

مقبوضہ کشمیر کے بعد بھارت میں مسلمانوں پر ظلم و ستم انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے عالمی طاقتیں اس بربریت کا نوٹس لیں ان خیالات کااظہار سابق گورنر پنجاب سردار ذوا لفقار علی خان کھوسہ نے اپنی رہائش گاہ کھوسہ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑ ی جمہوری حکومت میں جمہور کی آواز کو دبایا جا رہا ہے شخصی، مذہبی آزادی سلب کی جا رہی ہے ایسے ہی حالات بر صغیر کی تقسیم کا سبب بنے تھے

ورنہ تاریخ گواہ ہے کہ بر صغیر میں صدیوں مسلمان حکمران رہے لیکن سبھی امن و محبت سے رہے کہ اسلام مساوات اور روا داری کا مذہب ہے سردار ذولفقار علی خان کھوسہ نے کہا کہ

محسن انسانیت،توحید،امّن اور محبت کا پیغام لے کرآئے بھارت میں مسلمانوں پر ظلم و ستم ناقابل برداشت ہے عالمی طاقتیں،

اقوام متحدہ اور اے آئی سی بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اپنا کردار ادا کرئے۔


ڈیرہ غازی خان

قربانی کا نام پیپلز پارٹی ہے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی توجہ اب پنجاب پر فوکس ہے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) عوام میں اپنا اثر رسوخ کھو چکی ان دونوں پارٹیوں نے عوام کی بھلائی نہیں سوچی صرف جھوٹے وعدے اور کھوکھلے نعروں کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا

ان خیالات کااظہارپیپلز پارٹی کے قائم مقام ڈویژنل صدر میر شہریار خان تالپور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے عوام کی رائے اور بنیادی حقوق کی پاسداری کی پیپلز پارٹی نے کبھی جھوٹے وعدوں اور کھوکھلے نعروں پر یقین نہیں رکھا

اچھے کاموں مخلص پن اور وفاداری کا دامن کبھی نہیں چوڑا بلکہ پاسداری اور وفاداری کا عملی مظاہرہ کیا اور عوام کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا میر شہریار خان تالپور نے کہا کہ

پیپلز پارٹی ایک قربانی کا نام ہے پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت نے عوام اور ملک پاکستان کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کردیے عوام اور ملک پاکستان کا دکھ درد عوام کی پریشانی مصائب کا حل صرف پیپلز پارٹی ہی ہے

گھڑی خدا بخش کے شہدا ہ کو ہم سرخ سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام پیپلز پارٹی کے دور کو ایک خواب کی مانند سمجھتے ہیں کہ اچھا دور تھا

ہوا کی طرح گزر گیا اب اچھا وقت تعبیر اور امید بلاول بھٹو زرداری ہی ہیں۔


ڈیرہ غازیخان

ریجنل پولیس آفس میں کھلی کچہری کا انعقادکیا گیا۔ کھلی کچری میں سائلین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفس ڈی جی خان میں اے ڈی آئی جی ریحان رسول نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا

کھلی کچہری میں انہوں نے سائلین کی درخواستں سماعت کی اور مسائل کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر اے ڈی آئی جی ریحان رسول نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل کے حل،

انصاف کی فراہمی اور مظلوم کی دادرسی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔پنجاب پولیس اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتں برویکارلاکر عوام کو بہتر تحفظ فراہم کررہی ہے۔


ڈیرہ غازیخان

( انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

عوام الناس کے مسائل براہ راست سننے کے لیے ڈی پی او ڈیرہ غازیخان اختر فاروق نے ڈی او آفس میں کھلی کچہری لگائی۔جس میں سائلین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور شکایات کے انبار لگا دئیے۔

ڈی پی اور اختر فاروق نے عوامی مسائل سنے۔ اور تحریری درخواستوں کا جائزہ لیا اور موقع پر احکامات جاری کیے ڈی پی او نے کہا

عوامی مسائل فی الفور حل کرنا میری اولین ترجیح ہے۔عوام الناس کے مسائل ترجیح بنیادوں پر اور دیانتداری سے حل کیے جائیں گے۔

انصاف کی فراہمی کو گھر گھر تک ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔تمام سائلین کے کیے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں

کیونکہ مظلوم کی دادرسی میری اولین ترجیح ہے۔ کسی کے ساتھ زیادتی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گے۔


ڈیرہ غازی خان

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس،اجلاس میں ڈیرہ غازی خان کے علاقہ فورٹ منرو،راجن پور کے علاقہ ماڑی کے سیاحتی مقامات کے لئے ترقیاتی منصوبوں اور پنجاب میں سرمایہ کاروں کو مزید سہولتیں دینے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ڈیرہ غازی خان کے علاقہ فورٹ منرو،راجن پور کے علاقہ ماڑی کے سیاحتی مقامات کے لئے ترقیاتی منصوبوں اورپنجاب میں سرمایہ کاری او رسیاحت کو مشترکہ طورپر فروغ دینے کے لئے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا

اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ صوبے میں سرمایہ کاری او رسیاحت کے فروغ کے لئے جامع پالیسی بنائی گئی ہے سیاحت او رسرمایہ کاری کاچولی دامن کا ساتھ ہے سیاحت بڑھنے سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا

پنجاب میں امن وامان کی صورتحال بہت بہتر ہے سرمایہ کاروں کے لئے شعبہ سیاحت میں بے پناہ مواقع موجود ہیں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاروں کو مزید سہولتیں دیں گے

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فورٹ منرو کا ماسٹر پلان جلدتیار کرنے کی ہدایت کر تے ہو ئے کہا کہ فورٹ منرو کو ماڈل سیاحتی مقام بنائیں گے فورٹ منرو کے قدیمی قلعے کوسیاحوں کیلئے پرکشش بنایا جائے گافورٹ منرو میں میوزیم،لائبریری اور فوڈ کورٹ بنانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں

مختلف پہاڑوں پرآمدو رفت میں آسانی کیلئے فورٹ منرو چیئرلفٹ اورٹرام کے منصوبے کاجائزہ لیا جائے فورٹ منرومیں سفاری پارک اورکیمپنگ سائٹس کے لئے اراضی کی نشاندہی کا کام جلد مکمل کیا جائے بہاولپور،ملتان اورڈیرہ غازی خان سے فورٹ منرو تک بسیں چلانے کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کی جائے

فورٹ منرو میں ایکو اورایڈوانچر ٹورازم کو فروغ دیا جائے فورٹ منرومیں سیوریج اورپینے کے صاف پانی کی فراہمی کے مسائل جلد از جلدحل کیے جائیں ریسٹ ہاؤس کونجی شعبے کے اشتراک سے چلانے کا اصولی فیصلہ کیاگیا

راجن پورمیں ماڑی کے مقام پر ٹورازم سپاٹ بنایا جائے گاوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا چیئرمین جلد تعینات کرنے کی ہدایت کی گئی چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس نے بریفنگ دی

اجلاس میں صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید، چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈسردار تنویر الیاس، چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب ڈاکٹر سہیل ظفر چیمہ،

سیکرٹری ٹورازم، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ،مینجنگ ڈائریکٹرٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیاانہوں نے شہزاد کالونی میں خالی پلاٹ سے پانی نکلوانے کے احکامات جاری کیے۔

انہوں نے شہزاد کالونی میں گوبر کا ڈھیر لگانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ اور چیف آفیسر کارپوریشن اقبال فرید کو شہزاد کالونی میں بھانہ مالکان کو گرفتاراور ان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا بھی حکم دیا۔

کمشنر نسیم صادق نے پل پیارے والی پر ڈی واٹرنگ کے معاملات کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے مانکا کینال کی ڈریسنگ،شجرکاری کا بھی جائزہ

انہوں نے چوک چورہٹہ پر زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیاکمشنر نے چوک چورہٹہ کے مقام پر کینال کی بیوٹیفکیشن کے حوالے سے کام کا جائزہ لیا۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے ڈی پی او اختر فاروق کے ہمراہ سخی سرور کا دورہ کیا۔عرس کے روٹس اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا.

ڈپٹی کمشنر نے حضرت سخی سرور ؒکے عرس کے انتظامات کے حوالے متعلقہ مقامات کا دورہ کیا انہوں نے دربار،زیارت کے مقامات، زائرین کمپلیکس اور دیگر جگہوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دربار کی سکیورٹی اور خفیہ کیمروں کے کنٹرول روم کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر عرس کے موقع پر سکیورٹی اور سہولیات کے حوالے سے دستیاب وسائل کا بہتر استعمال کیا جائے گا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار،اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ ملک محمد شاہد اور دیگر افسران موجود تھے.

ڈپٹی کمشنر رودکوہی کے راستوں اور بس حادثہ کی جگہ کا بھی معائنہ کیا.


ڈیرہ غازیخان

:کمشنر ڈیرہ غازیخان و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن نسیم صادق نے کارپوریشن کی حدود میں مزیدتین ہاوسنگ کالونیوں کی منظوری دے دی ہے واجبات کی ادائیگی اور دیگر قانونی دستاویزات کی تکمیل پر ڈرین گارڈن،

عثمانیہ ویلج اور غازی ٹاون ڈیرہ غازیخان ہاوسنگ کالونیوں کو منظور کیاگیا. ہاوسنگ کالونیوں کے مالکان او رعوام نے منظوری کی راہ میں کئی سال سے شٹل کاک بننے والی کالونیوں کی منظوری پر کمشنر نسیم صادق کے اقدامات کو سراہا انہوں نے کہا کہ

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے نسیم صادق کو کمشنر ڈیرہ غازیخان تعینات کیا

او روہ عوامی مسائل کاادراک رکھتے ہیں اور انہیں پتہ ہے کہ کالونیوں کی عدم منظوری پر عوام او رمالکان کو کن مشکلات کا سامنا رہتا ہے.

انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف لوگوں کو اپنے گھر کے خواب کی تکمیل ملے گی اور لوگوں کو روزگار بھی میسر آئے گا.

وزیراعلی اور کمشنر کے اس اقدام سے ہاوسنگ انڈسٹری تیزی سے ترقی کرے گی.


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان نسیم صادق نے واجبات کی عدم ادائیگی،نقشہ منظور نہ کرانے والے ہوٹلز اور کمرشل عمارتوں کو سربمہر کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں.

انہوں نے ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ کارپوریشن خورشید نصیر کو فوری طو رپر نادہندگان کی عمارتیں سیل کرنے کے احکامات جاری کیے.

کمشنر نے کہا کہ کاروباری افراد کمرشل عمارتوں کے واجبات فوری ادا کریں تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے.

انہوں نے کہاکہ کارپوریشن نے سروے مکمل کر لیا ہے. بلاامتیاز مرحلہ وار تمام عمارتوں کو سیل کیا جائے گا.

اس موقع پر ڈی او پی نے نادہندگان کی فہرست اور واجبات کی تفصیل کے حوالے سے بریفنگ دی.


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان شہر کے بلاکوں میں صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے گھر گھر سروے مکمل کر لیاگیا ہے. 36 افراد پر مشتمل بارہ ٹیمو ں نے میونسپل کارپوریشن کی حدودمیں قائم دیگر کالونیوں کا بھی سروے شروع کر دیاہے اور مرحلہ وار بیس روز کے اندر سروے کی تکمیل کی ہدایا ت جاری کر دی گئی ہیں.

کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر نسیم صاد ق نے کہا کہ ٹیمیں گھر گھر سروے کر کے رپورٹ پیش کریں کہ کن علاقو ں میں میونسپل کارپوریشن کا پانی فراہم کیا جارہا ہے.

کن علاقوں میں پانی کیلئے پائپ لائن بچھائی گئی تاہم پانی فراہم نہیں ہو رہا. پانی کے معیار اوردیگر معلومات پر مشتمل رپورٹ پیش کی جائے. کمشنر نے کہاکہ سروے کا مقصد گرمیوں میں پانی کی فراہمی کیلئے پلان مرتب کرنا ہے تاکہ ضرورت کے مطابق شہریوں کو صاف پانی فراہم ہو سکے.

کمشنر نے کمرشل عمارتوں میں پانی کے غیر قانونی کنکشن فوری طو رپر منقطع کرنے کے بھی احکامات جاری کیے.

کمشنر نے کہاکہ شہری اور کاروباری مراکز کے مالکان پانی فیس فوری ادا کرکے کنکشن کو ریگولر کرائیں.

اجلاس میں ہر ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا انچارج سروے ٹیم و ڈی بی اے شہزاد قدیر نے بتایا کہ ڈیر ہ غازیخان شہر میں واٹر سپلائی کے واجبات ادا کیے جا رہے ہیں

اور اب تک چھتیس لاکھ روپے کے قریب واجبات وصول کر لیے گئے ہیں.اس موقع پر چیف آفیسر کارپوریشن اقبال فرید، امان اللہ، یاسر، عارف، رزاق،نعیم اور ٹیموں کے دیگر اراکین موجود تھے.


ڈیرہ غازیخان :

ملک کے چاروں صوبوں کی ٹریفک کے جنکشن پل ڈاٹ چوک ڈیرہ غازیخان کی توسیع کیلئے ٹینڈر جاری کردیئے گئے. ایک ہفتے کے اندر تعمیراتی کام شروع کر دیا جائے گا.

پل پیارے والی اور چوک چورہٹہ کی کشادگی کیلئے بھی ڈیزائن تیار کیے جار ہے ہیں. پل پیارے والی کو کشادہ کرنے کے ساتھ چاروں اطراف سلپ روڈ بنائے جائیں گے. چوک چورہٹہ پر تین اطراف میں سلپ روڈ تجویز کیے گئے ہیں.

سلپ روڈ او رکشادگی سے ٹریفک کی روانی بہتر ہونے کے ساتھ عوام اور مسافروں کو گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہنے کی اذیت سے نجات ملے گی. کمشنر ڈیرہ غازیخان نسیم صادق نے شہریوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ

حکومت پنجاب عوام کے مسائل کے بروقت حل کیلئے اقدامات کر رہی ہے. ڈیرہ غازیخان شہر کے اندر ٹریفک کی روانی میں مذکورہ چوک کی تنگی اہم وجہ تھی تمام مقامات کاتفصیلی جائزہ لینے کے بعد ممکنہ حل تجویز کیاگیا

جس کے تحت جلد ہی تعمیراتی کام شروع کیا جائے گا. انہوں نے کہاکہ چوکوں کی کشادگی کیلئے نجی رقبہ اور عمارتیں خریدی جائیں گی اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سٹی صدر ملک محمداقبال ثاقب اور دیگر موجود تھے.


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان اور تونسہ شہر میں پارکس کی بحالی، شہر کی خوبصورتی کے منصوبوں میں غیر ضروری تاخیرکا نوٹس لیتے ہوئے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہو رسے بیشتر منصوبے واپس لے لیے گئے.

جلد تکمیل کیلئے پی ایچ اے ڈیرہ غازیخان کو ذمہ داری سونپ دی گئی. اس بات کا فیصلہ ڈیرہ غازیخان میں منعقدہ اجلاس میں کیاگیا

جس میں ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے پنجاب طارق بسرا، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر عابد محمود ملک اوردیگر موجود تھے.

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہاکہ پی ایچ اے لاہور کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ترقیاتی منصوبے تاخیر کاشکار ہوئے.

انہوں نے کہاکہ منصوبوں میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جاسکتی اس لیے زیرتکمیل منصوبوں کے علاوہ دیگر منصوبے پی ایچ اے ڈیرہ غازیخان شروع کرے گی

جس کیلئے فنڈز کی منتقلی اوردیگر اقدامات فوری کیے جائیں اجلاس میں بتایا گیا کہ پی ایچ اے لاہور چار سکیموں پر کام کر رہی ہے

جس میں مانکا کینال ڈیرہ غازیخان کی خوبصورتی، کھوسہ پارک ڈیرہ، کمال پارک تونسہ کی بحالی، پاکستان چوک سمیت ڈیرہ اور تونسہ شہر کی خوبصورتی کے منصوبے شامل ہیں

پی ایچ اے لاہور ان منصوبوں کو جلد مکمل کرے گی. پی ایچ اے ڈیرہ غازیخان جناح فیملی پارک اور کشمیر پارک ڈیرہ غازیخان کی بحالی،

تونسہ میں جنرل پبلک پارک اور تونسہ کے داخلی مقامات کی خوبصورتی کے منصوبے شروع کرے گی. اجلاس میں دیگر امو رکا بھی جائزہ لیاگیا.


ڈیرہ غازیخان :

کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی ڈیرہ غازیخان کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کا اجلاس نو مارچ کو دو بجے دن کمشنر نسیم صادق کی زیرصدارت

ان کے آفس میں منعقد ہو گا یہ بات چیف فنانشل آفیسر معین احمد خان وارثی کے مراسلہ میں کہی گئی ہے.


ڈیرہ غازیخان

مرکزی جمعیت اہل حدیث تحصیل ڈیرہ غازیخان کاہم اجلاس یونٹ کوٹ ہیبت کاقیام تشکیل دےدیاگیا صدر محمدحنیف جنرل سیکرٹری عطاءاللہ نامزد تفصیل کےمطابق مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل ڈیرہ غازیخان کااجلاس مرکزالفردوس کوٹ ہیبت میں تحصیل امیرمخدوم زاہدقریشی کی زیرصدارت منعقدہوا

جس کی نگرانی سینیئرنائب امیر حافظ محمداسحاق نےکی اجلاس میں تحصیل ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث ڈیرہ غازیخان حاجی عبدالمتین بھٹہ ضلعی ناظم نشرواشاعت عرفان مجیدخٹک تحصیل ناظم مالیات قاری عبدالجلیل کھوسہ

تحصیل ناظم نشرواشاعت فخرالزمان لکھیسر سمیت کوٹ ہیبت سے جماعتی احباب ماسٹر محمدبشیرکھلول عبدالکریم کھلول محمدبلال محمدصدیق کھلول یونس خان کھلول مدثرقریشی ثنائاللہ فیض اصف میر محمدحنیف دیگرشریک تھے اجلاس میں

تحصیل مرکزی جمعیت اہلحدیث کا کوٹ ہیبت میں یونین کونسل میںیونٹ کا قیام تشکیل دیاگیا جس میں محمدحنیف کھول کوامیر ماسٹر بشیراحمدکھلول کونائب امیر محمدعطاءاللہ کوناظم محمدصدیق کو ناظم مالیات

عبدالکریم کوناظم نشرواشاعت محمدبلال رابطہ سیکرٹری عبدالکریم کوناظم تبلیغ ثنائاللہ فیض کونائب ناظم منتخب کیاگیاہے

تحصیل امیر مخدوم زاہدقریشی نےاجلاس سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا قائد جماعت علامہ ساجد میر اورڈاکٹر حافظ عبدالکریم کی ہدایت پر تحصیل بھر کے قصبہ اوریونین کونسلز میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کے یونٹ تشکیل دیئے جاریے ہیں

جس سے جماعتی رابطہ مہم میں تیزی لاکر تمام جماعتیوں کوایک ہی پلیٹ فارم پراکھٹا کیاجائے گا۔


ڈیرہ غازیخان

پاکستان سرائیکی قومی اتحاد کے زیر اہتمام سرائیکی ثقافت اجرک ڈے کے موقع پر ریلی نکالی گئی ،ڈھول کی تھاپ پر جھومر ڈالی ،شرکاءکو اجرکیں پہنائی گئی ، کارکنا ن کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،شرکاءنے بینر اور پارٹی پرچم اٹھارہے تھے،

ریلی ملتان روڈ ،پل ڈاٹ ،کالج چوک سے ہوتی ہوئی ٹریفک چوک پر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاءسے ڈویژنل صدر پاکستان سرائیکی قومی اتحاد سید عامر فرید مشہدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرائیکی ثقافت بہت پرانی ہے،

وسیب کی ثقافت اوروسیب کے لوگ متحد ہوں اوراپنی ثقافت کواجاگر کرکے اس علاقے کو ترقی دیں،سرائیکی اجرک ڈے سے ہم دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وسیب کا ہر وہ فردچاہے وہ سرائیکی ،پنجابی ،سندھی ،بلوچ یا پشتون ہوں سب متحد ہیں

اوراستحکام پاکستان اورملکی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں و الگ صوبے کے قیام کے حامی ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ کی طرح سرائیکی اجرک ڈے سرکاری سطح پر منایا جانا چاہئے انہوں نے کہا کہ

جب ہمارا صوبہ بنے گا ہم سرکاری طور پر سرائیکی اجرک ڈے منائیں گے ، وسیب کا عوامی رقص جھمر سرائیکی عوام کی والہانہ خوشی اور ثقافت کا مظہر ہے۔

سر ائیکی وسیب سمیت ملک بھر میں سرائیکی اجرک ڈے آج جوش و خروش سے منایا جارہا ہے۔اس موقع پرسید فرحت عباس نقوی ،

جلال بلوچ،مقصود لغاری ،ملک مظہر ایڈووکیٹ،محمد افضل ایڈووکیٹ،اسراراحمد رمدانی ،صغیر احمدانی ،عارف خان ملغانی ،ملک اعجاز آرائیں،جمیل خان علیانی

،نواز کھوسہ ،محمد ندیم ،فرحان خان ،مہتاب شاہ،ثقلین شاہ ،راشدمنہاس ،حسنین ،مستنصر،راشد لنگاہ ،طارق اسماعیل لغاری بھی شریک تھے ۔


ڈیرہ غازیخان

صدیق آباد کالونی کے مکینوں کا اپنے مسائل کے حق میں احتجاجی ریلی ،بنیادی سہولیات فراہم کر نے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق صدیق آباد کالونی کے عوام نے اپنے بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر احتجاجی ریلی نکالی

احتجاجی ریلی فیصل مسجد چوک، گولائی کمیٹی اور لیاقت بازار سے ہوتی ہوئی ٹریفک چوک پہنچی جہاں ریلی کے شرکاءنے اپنے مطالبات کے بینرز، پوسٹرز،اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر انڈر پاس فلائی اوور بریج کی تعمیر،صاف پانی کی فراہمی،

سولنگ اور سیوریج کے مطالبات درج تھے ٹریفک چوک پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ملک محبوب ثاقب ایڈووکیٹ ،شیرباز بزدار، مومن لغاری ایڈوکیٹ ،کریم بخش اوڈھانہ، اسداللہ شانہ لغاری و دیگر نے کہا کہ

وہ وقت اب زیادہ دور نہیں جب صدیق آباد کالونی کے عوام بھی ترقی یافتہ عوام کی صفوں میں شامل ہونگے خطاب میں تمام مقررین نے کہا کہ صدیق آباد کالونی کے بیشتر منصوبے پائپ لائن میں ہیں جلد انکی تکمیل کا نہ صرف اعلان ہونا چاہیے

بلکہ لوگوں کو خوشخبری ملنی چاہیے اس موقعہ پر مزید سابق چیرمین سردار شیر باز خان بزدار نے برسراقتدار طبقات پر کڑی تنقید کی اور صدیق آباد کے عوام کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے جدوجہد کا عزم کیا

مظاہرین نے کہا کہ اراکین اسمبلیوں کو جب ووٹ لینے ہوتے ہیں تو جھوٹے وعدے دعوے اور نعرے لگا کر اقتدار کی سڑھیاں چڑھتے ہی انکی کو غریبوں سے بدبو آنے لگتی ہے

ان کے گندے علاقوں میں جانا پسند نہیں کرتے احتجاجی مظاہرین نے مطالبات کی منظوری کے لئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے اپیل کی کہ جائز مطالبات ہیں ان کی فوری منظوری کا اعلان کریں۔


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ کے نواحی علاقہ لوہار والا رمدانی چوک کے قریب دو بچے نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے ایک جاں بحق جبکہ دوسرے کو زندہ نکال لیا گیا

ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈیرہ کے نواحی علاقہ بستی لوہار والا کے نزدیک رمدانی چوک نہر پر دو بچے نہر میں نہا رہے تھے کہ

اچانک تیز لہروں کی زد میں آ کر ڈوب گئے بچوں کی چیخ و پکار پر مقامی لوگوں نے ایک نامعلوم بچے کو نکال لیا

اور ریسکیو کو اطلاع کر دی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کے غوطہ خوروں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کر تے ہو ئے

آٹھ سالہ محمد عبداللہ کی نعش کو نہر سے نکال کر ورثاء کے حوالے کر دیا۔

About The Author