مئی 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سرائیکی وسیب میں ثقافتی تہوار ’’اجرک ڈے‘‘ کا انعقاد

سرائیکی کلچر ڈے منایا گیا اس موقع پر جھومر اور شہریوں میں آجرکیں تقسیم کی گئی

سرائیکی وسیب میں ثقافتی تہوار ’’اجرک ڈے‘‘ کا انعقاد

راجن پور میں سرائیکی کلچر ڈے منایا گیا اس موقع پر جھومر اور شہریوں میں آجرکیں تقسیم کی گئی ۔

راجن پور میں سرائیکی کلچر ڈے منایا گیا جس میں شرکاء نے ایک دوسرے کو نیلی آجرکیں تقسیم کی ۔ اس موقع پر پروگرام کا انعقاد کیا گیا

جس میں شعراء کرام نے اپنے کلام سے جہاں حاضرین سے داد وصول کی وہیں مقامی فنکاروں نے محرومیوں پر روشنی ڈالی ۔

اس موقع پر سیاسی سماجی شخصیات سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ پروگرام میں ڈھول کی تھاپ پر جھومر نے سب کو محظوظ کیا ۔

پروگرام کے اختتام پر آجرکیں شہریوں کو پہنائی گئی ۔


میٹھے لوگ میٹھی زبان سرائیکی کلچر ڈے کے حوالے سے صادق آباد میں بھی 6مارچ سرائیکی اجرک شہر میں تقریبات جاری ہیں سرائیکی اجرک ڈے کی تقریب میں آنے والے مہمانوں کو سرائیکی اجرک نیلی اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا

ملک بھر کی طرح صادق آباد میں بھی 6 مارچ سرائیکی اجرک کلچر ڈے کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا جارہاہے مقامی ہال میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی

جس میں ادبی سیاسی سماجی و صحافتی برادری نے شرکت کی اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا جو لوگ اپنی ثقافت کو زندہ رکھتے ہیں

وہ کبھی ناکام نہیں ہوتے اس حوالہ سے تقریب میں تمام برادریوں کے افراد نے شرکت کی تقریب میں آنے والے مہمانوں کو نیلی اجرک پیش کی گئی

تقریب میں شریک نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر سرائیکی جھومر ڈال کر سماں باندھ دیا۔


لیہ:

سرائیکی اجرک ڈے کے حوالے سے میونسپل کمیٹی لیہ میں تقریب کا انعقاد

سرائیکی سنگت کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں شرکاء کو سرائیکی اجرک پہنائی گئیں

شرکا نے ڈھول کی تھاپ پر سرائیکی ثقافتی جھومر پیش کی

تقریب میں سرائیکی اجرک ڈے کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا

گہرے نیلے رنگ اور ملتانی کاشیگری کا شاہکار یہ سرائیکی اجرک دنیا بھر میں سرائیکی ثقافت کی عکاس ہے شرکاء۔


صادق آباد

صادق آباد میں 6مارچ سرائیکی اجرک ڈے خوش خروش سے منایاجارہاہے

اجرک ڈے کے موقع۔پر دوستوں کو۔نیلی اجرک پہنا کر کا اظہار کیا جارہاہے

سرائیکی اجرک ڈے کی مناسب سے شہر کے مختلف۔مقامات پر تقریبات کا انعقاد

تقریب میں شریک جوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر سرائیکی جھومر ڈالاکر سماں بانڈھ دیا۔


ملتان،

سرائیکی وسیب سمیت ملک بھر میں آج "سرائیکی اجرک” ڈے منایا جا رہا ہے

گہرے نیلے اور فیروزی رنگوں سے مزین اجرک سرائیکی ثقافت کی پہچان

سرائیکستان صوبہ محاذ کے زیر اہتمام سرائیکی اجرک ڈے ریلی

سرائیکی اجرک ڈے ریلی گھنٹہ گھر چوک سے نواں شہر چوک تک نکالی گئی

ریلی کی قیادت سرائیکستان صوبہ محاذ کے رہنما ظہور احمد دھریجہ نے کی

ریلی میں سرائیکی رہنما سیدہ عابدہ بخاری، مطلوب بخاری، مظہر عباس کات،ذیشان نون و دیگر شریک

سرائیکی نوجوانوں کی جانب سے نواں شہر چوک پر ڈھول کی تھاپ پر رقص

شرکاء سرائیکی اجرک پہن کر اپنی ثقافت کا پرچار کررہے ہیں

سرائیکی اجرک ہماری ثقافت کی پہچان بن چکی ہے،

سرائیکی عوام کو ان کی الگ شناخت صوبہ سرائیکستان دیا جائے،


سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ 06 مارچ کے حوالے سے مشاورتی اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

6 مارچ کو سرکاری سطح پر سرائیکی ثقافت کا دن منایا جائے ,2 مارچ بلوچی کلچرل ڈے ہے،ہم دل کی گہرائیوں سے بلوچی کلچرل ڈے کی مبارکباد پیش کرتے ہیں

لیکن صوبائی حکومت کو واضح کرتے ہیں کہ وہ سرکاری خرچ پر صوبے میں سرائیکی،پنجابی اور پوٹھوہاری کلچر کے فروغ کیلئے بھی کام کرے،ان کا کہنا تھا کہ

وزیراعلیٰ ڈی جی خان آرٹس کونسل اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کرے کہ وہ سرکاری خرچ پر بلوچی کلچرل ڈے کی تقریبات منائیں،ہم بلوچی ثقافت کا بھی اسی طرح احترام کرتے ہیں

جیسے سرائیکی کا مگر وسیب میں تفریق پیدا کرنے کے عمل کو ہم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،مزید ،انہوں نے کہا کہ

کچھ لوگوں نے سب سول سیکرٹریٹ کے حوالے سے بہاولپور یا ملتان کا نام لے کر

شوشہ چھوڑنے کی کوشش کی جبکہ سول سیکرٹریٹ کسی بھی لحاظ سے صوبے کا متبادل نہیں ہوسکتا .

%d bloggers like this: