دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی سرکلرریلوے ہرصورت چلےگی، چیف جسٹس پاکستان

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کی سماعت

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کا کہنا ہےکہ کراچی سرکلرریلوےہرصورت چلےگی۔ ٹریک پرقائم ہرقسم کی تجاوزات کوختم کیا جائے۔ کمشنرکراچی کو بلاامتیاز کارروائی کی ہدایت کردی ۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کی سماعت، ایڈووکیٹ جنرل سندھ، اٹارنی جنرل، مئیرکراچی،کمشنر،چیف سیکریٹری،میونسپل کمشنرسمیت دیگرپیش ہوئے۔چیف جسٹس نے استفسارکیا آگاہ کریں سرکلرریلوے کیلئےکیا کام ہوا۔

ایڈووکیٹ جنرل بولےکام جاری ہے،، گرین لائن اورنج لائن منصوبہ تیارہے،،آئندہ سال شروع کردیں گے۔ جس پرچیف جسٹس نےبرہمی کا اظہارکرتےہوئےکہا کہ اس سال کیوں نہیں۔۔ شہریوں کےپاس ٹرانسپورٹ کی سہولت موجود نہیں؟؟

ایڈووکیٹ جنرل بولے،،، بسیں بھی چلیں گی اورپراجیکٹ بھی تیارہے،، چیف جسٹس نےاستفسارکیا کہ جائیں وہاں جاکردیکھیں کام رکا ہواہے۔۔

ٹھیکیدارکوپیسےنہیں دئیےگئے۔۔کراچی ماس ٹرانزٹ پلان ترتیب دیا گیا ہے۔۔۔ تسلیم کرتا ہوں، صوبائی و وفاقی افسران ان کے اپنے اپنے ایجنڈا ہوتے ہیں۔۔

چیف جسٹس نےکہا کہ 1955 کی بسیں کراچی میں چل رہی ہیں آپ لوگوں کو رحم نہیں آتا؟؟؟

سارے پاکستان کی کچرا بسیں کراچی میں چل رہی ہیں،،،

عدالتی معاون فیصل صدیقی ایڈووکیٹ بولےسرکلرریلوےپرصرف غریبوں کےخلاف کارروائی ہورہی ہے،طاقتورطبقےکوکچھ نہیں کہا جارہا، جس پرچیف جسٹس بولے،،،

کراچی میں رہنےوالے90 فیصد لوگ غریب ہیں،، قبضہ کرنےوالےظالم ہیں انھیں کیوں متبادل فراہم کیا جائے؟؟

کمشنرکراچی کوہدایت کی کہ بلاامتیازکارروائی کی جائے،،عدالت نےکہا 6 ماہ میں سرکلرریلوے چلائی جائے،،،

جن بلڈروں نےافسران کےساتھ ملکرپیسےبنائےان سےوصولی بھی اداروں کا کام ہے۔گرین لائن،، اورنج لائن سمیت تمام منصوبوں پرکام جاری رکھنےکا حکم

دیتےہوئےسپریم کورٹ نےرائل پارک ریزیڈنسی فیصلےسےمتعلق نظرثانی درخواست مسترد کرتےہوئےسماعت 26 مارچ تک ملتوی کردی۔

About The Author