وزیراعظم نے ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای اور ترک صدر طیب اردوان کے بیانات کو خیر مقدم کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے انسانیت سوز مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پر دونوں رہنماؤں کے شکرگزار ہیں۔
وزیراعظم نے کہا افسوس ہے کہ بھارتی مظالم کے خلاف مسلم امہ کی بجائے مغرب میں زیادہ آوازیں اٹھائی جا رہی ہیں۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ٹویٹ کیا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام پر دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل غمزدہ ہیں۔
بھارت کو تنہائی کا شکار ہونے سے بچنے کے لئے انتہا پسند قوتوں اور سیاسی جماعتوں کے خلاف اقدامات کرنا ہوں گے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس