تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال پر مشتمل مسلم لیگ ن کے وفد نے ایم کیوایم تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات کی۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں سیاسی مکالمہ نہ ہونے سے بہت نقصان ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ کراچی چلے گا تو پاکستان چلے گا۔ اپنے دور میں کراچی گرین لائن اور سگنل فری کوریڈور بنایا۔ دو کول پاور پلانٹ بھی لگائے جو کراچی کو بجلی دیں گے۔
اس سوال پر کہ کیا فاروق ستار کو ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے، لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ فاروق ستار کے بزرگوں کی جماعت ہے ،انہیں شمولیت کے لئے کسی دعوت کی ضرورت نہیں۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ملک سیاسی رسہ کشی کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے۔ کاروبار بند،سرمایہ کاری رکی ہوئی ہے، بے روزگار اور بے گھر ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک قومی مفاہمت کا ایجنڈہ سامنے لایا جائے۔ اب کراچی کو پیکج کی خیرات نہیں چاہئے۔ ہمیں شہر کی ترقی کے لئے تین سو ارب روپے دیئے جائیں ۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور