پولیس ذرائع کے مطابق رینالہ خورد میں چھت گرنے کے باعث 2 بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔مرنے والوں میں 1 بچی اور 1 بچہ شامل ہیں جن کی شناخت امن اور احمد کے نام سے ہوئی ہے۔
کوٹ ادو میں مکان کی چھت گرنے سے بچہ اور ماں جان بحق ہو گئے۔
ریسکیو1122 ذرائع کے مطابق خانیوال میں بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی۔ جس کے باعث ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
پاکپتن میں دو مختلف مقامات پر مکانوں کی چھتیں گرنے سے ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
شرقپور شریف میں بھی مکان کی چھت گرنے سے بچہ ملبےتلے دب کر جاں بحق ہو گیا۔
خیبرپختونخوا کے علاقے چارسدہ، تھانہ خانمائی کی حدود پنجاب کلی میں کمرے کی چھت گر گئی۔ چھت گرنے سے محمد اسماعیل کا 2 سالہ بیٹا محمد ملبے تلے آکر جانبحق ہو گیا۔ جبکہ ملبے تلے آکر 3 سالہ ابوزر زخمی ہوگیا جسے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
محبوب تابش دی درگھی نظم، پاݨی ست کھوئیں دا ||سعدیہ شکیل انجم لاشاری