جون 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان دنیا کا پانچواں گنجان آباد ملک بن گیا

پاکستان کی آبادی اکیس کروڑ پچانوے لاکھ سے زیادہ ہےجبکہ دنیا کی آبادی سات ارب اسی کروڑ سے بڑھ گئی ہے

عالمی ادارے ورلڈ میٹرز کے مطابق پاکستان کا شمار دنیا کے پانچ گنجان آباد ممالک میں ہوتا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کی آبادی اکیس کروڑ پچانوے لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور یہی شرح رہی تو اگلے دس برسوں میں پاکستان کی آبادی تیس کروڑ سے بڑھ سکتی ہے۔

اس وقت دنیا کی آبادی سات ارب اسی کروڑ نفوس سے زیادہ ہے اور اس میں دو فیصد کی شرح سے اضافہ ہو رہا ہے۔

چین ایک ارب تینتالیس کروڑ آبادی کے ساتھ دنیا کا سب سے زیادہ گنجان آباد ملک ہے۔

دوسرے نمبر پر بھارت ہے جس کی آبادی ایک ارب سینتیس کروڑ افراد سے بڑھ گئی ہے۔

دنیا کی مجموعی آبادی میں ایشیا کا تناسب چار ارب چونسٹھ کروڑ ہے۔

افریقہ میں بسنے والوں کی آبادی ایک ارب چونتیس کروڑ اور یورپی شہریوں کی تعداد چوہتر کروڑ سے زیادہ ہے۔

دنیا بھر کی آبادی میں عیسائیوں کا تناسب اکتیس اعشاریہ پانچ فیصد اور مسلم آبادی کا تناسب تئیس اعشاریہ دو فیصد ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق انیس سو ساٹھ میں دنیا کی آبادی تین ارب تھی جس کے بعد اس میں تیزی سے اضافہ ہوا اور آبادی بڑھنے کا یہی تناسب رہا تو دو ہزار ستاون میں دنیا کی آبادی دس ارب ہو جائے گی۔

%d bloggers like this: