دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

05مارچ2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

جام پور

جام احمد علی آرائیں

جام پورکو ضلع کا درجہ نہ دلانے پراحتجاجی مظاہرہ

پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر سہولیات کا فقدان ایک بہت بڑا مسئلہ ہے آبادی کے بڑھنے کے باوجود وہی 70سال پرانے انتظامات، وہی عوامی مسائل جہاں عوام کیلئے درد سر بنے ہوئے ہیں وہیں بے روزگاری میں اضافہ اور سفری صعوبتوں کا سبب بنتے جا رہا ہے

اگر بروقت خاطر خواہ اقدامات نہ کیے گئے تو بڑھتی ہوئی آبادی کے سبب سہولیات کی عدم فراہمی عوام کا جینا محال کر دے گے۔
تحصیل جام پورجوتقریبا12لاکھ کی آبادی پر مشتمل اورڈیرہ غازیخان ڈویژن کی اہم ترین تاریخی اور قدیم ترین تحصیل ہے جو پورے صوبہ پنجاب میں مذہبی،علمی، ادبی، سماجی اور سیاسی پس منظر رکھنے کے ساتھ ساتھ رقبہ،

ریونیو و آبادی کے لحاظ سے ضلع کا درجہ حاصل کرنے کے قابل ہے کو 1987 سے لیکر اب تک ہر الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں نے الیکشن کمپین کے وقت جز ء وقتی ووٹوں کے حصول کو ممکن بنانے کیلئے ضلع کا درجہ دلانے کا وعدہ کرتے رہے مگر اقتدار کے ایوانوں میں پہنچنے کے بعد صحرا کی دھول کی طرح اسے بھولتے چلے گئے لغاری،

مزاری،دریشک گورچانی سردار اس علاقے سے بھاری اکثریت سے کامیاب تو ہوتے ہیں رہے ہیں لیکن اپنے وعدے پسِ پشت ڈالتے چلے گئے اسی حلقے سے منتخب ہونے والے نگران وزیر اعظم میر بلخ شیر خان مزاری،صدر مملکت سردار فاروق احمد خان لغاری،وفاقی وزیر سردار مقصود احمد خان لغاری،صوبائی وزیر سردار نصراللہ خان دریشک،

مشیر وزیر اعلی ا پنجاب اور ڈپٹی اسپیکرسردار شیرعلی خان گورچانی جیسے عہدہ جات پر متمکن رہے اور اسی طرح میاں شہباز شریف نے بھی 2013 کا الیکشن اسی حلقہ سے جیتا موجودہ صوبائی وزیر آبپاشی سردار محسن خان لغاری اور سابق صوبائی وزیر خزانہ اور موجودہ وزیر لائیو اسٹاک سردارحسنین بہادر خان دریشک اور مسلسل سات مرتبہ ایم این اے بننے والے سردار محمد جعفر خان لغاری جو کہ

وزیر اعظم عمران خان کے ذاتی قریبی دوست ہونے کے دعویدار بھی ہیں اسی حلقے سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے جنہوں نے الیکشن 2018کی انتخابی مہم کے دوران ہر جلسے میں تقاریر کے علاوہ باقاعدہ تحریری”بیان حلفی“فرینڈز آف پاکستان،جامپور ضلع محاذ،بزم خوشبو،رائزنگ موومنٹ اور آواز حقوق جام پور کو جمع کرائے تھے کہ

وہ ممکنہ کامیابی کی صورت میں ایک سال کے اندرہی جامپور کو ضلع کا درجہ دلوائیں گے جو کہ اقتدار کے مزے لوٹتے ہوئے بھول کرتاحال وعدہ ایفاء نہ کیا جس پر آج جامپور ضلع محاذ،آواز حقوق جامپور،لُنڈ کھوسہ اتحاد،بزم خوشبو،فرینڈز آف پاکستان اوررائزنگ موومنٹ کی جانب سے زبیر احمد بھٹہ،

سعد اللہ قریشی،ملک راشد ظہور آرائیں و دیگر پریس کلب جامپور میں احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا جو تادم تحریرساتویں روز میں داخل ہو چکا ہے جسمیں تمام مکاتب فکر کے شہریوں نے شرکت کی اس موقع پر آرائیں ٹریولز اینڈ ٹوورز کے اونر ملک محمد اسماعیل آرائیں،

جامپور ضلع محاذ کے سیکرٹری جنرل جاوید احمد کھوکھر،ضلعی صدر راجن پور عوامی راج پارٹی و سابق امیدوار پی پی 293 محمد اجمل خان لنڈ،مولویز آن بائیکس کے صدر عمران اخگر،گرینسٹ جنوبی پنجاب کے ہیڈ و جوائنٹ سیکریٹری جام پور ضلع محاذ سجاد کھوسہ،

سیکریٹری پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن راجن پور ڈاکٹر واصف اقبال سکھانی، لنڈ کھوسہ اتحاد کے صدر عبدالکریم خان لنڈ، یاراں نال بہاراں گروپ کے روح رواں ابرار حسین قریشی،جوائنٹ سیکر یٹری جام پور بار ایسوسی ایشن شکیل احمد سومرہ اور دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ

جب تک جامپور کو ضلع کا درجہ نہیں دیا جاتا اس وقت تک احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گا اگلے مرحلے میں ریلیاں نکالنے کے علاوہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران لاہور میں بھی احتجاج کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ

یہاں کے ایم این اے اور ایم پی اے سابقہ حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت میں بھی شامل ہیں سرکاری طور پر بھی متعدد بار مفصل رپورٹس بورڈ آف ریونیو اور حکومت پنجاب کے علاوہ منتخب عوامی نمائندوں کو بھجوائی جا چکی ہیں جامپور ضلع کا قیام، داجل، محمد پور اور صحت افزاء مقام ماڑی کو تحصیل کا درجہ ہمارا بنیادی انسانی حق ہے۔

اب بڑھتے ہوئے عوامی رجحان و زور پکڑتی ہوئی اس غیر سیاسی تحریک کی وجہ سے پسماندہ ترین علاقہ تحصیل جام پور کو ضلع کا درجہ کب ملتا ہے

اور روز بروز فارم پُر کرنے والے نوجوانوں، وکلاء، طلباء، تعلیمی، سماجی و مذہبی حلقہ جات کی کاوشیں کیا رنگ لاتی ہیں اور کب جام پور کی عوام کا یہ ادھورا خواب تکمیل کو پہنچتا ہے یا پھر گزشتہ تحریکوں کی طرح اس بار بھی یہ تحریک سیاسی افراد کی نذر ہو جا تی ہے۔


جام پور

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ ضلع راجن پور کی تعمیر و ترقی اور اس کے باسیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام محکمے فعال کردار ادا کریں۔

کسی بھی محکمہ میں عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی میں غفلت یا سستی قطعاً قابل قبول نہیں۔ یہ باتیں انہوں نے محکمہ مال، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس،گندم خریدار مہم 2020،صحت عامہ کی سہولیات،

انسداد ٹڈی دل اقدامات، کرونا وائرس بارے آگاہی اور بچاوکے کیے گئے اقدامات، اشیائخوردونوش کی قیمتوں، لاری اڈا کی منتقلی سمیت دیگر معاملات بارے تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری واجبات، محصولات کی 100فیصد بروقت ریکوری کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ مال کے افسران کلیدی کردار ادا کریں۔ اب صرف کاغذی رپورٹوں سے کام نہیں چلے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ

اشیائخوردونوش کی حکومتی نرخوں پر فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور اس بات کا خیال رکھا جائے کہ اشیائے ضروریہ کی طلب اور رسد میں توازن بگڑنے نہ پائے۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ ڈینگی،

پولیو اور کرونا وائرس سے کوئی بھی ضلع کا رہائشی متاثر نہ ہونے پائے۔اس ضمن میں عوام الناس میں ان سے بچاو ¿ کی حفاظتی تدابیر اختیار کرنے بارے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے۔ انہوں نے انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں ترقیاتی سکیمیں بروقت مکمل ہونی چاہئیں

مگر معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے محکمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی اور محکمہ خوراک کے افسران کو ہدایت کی کہ لوگوں کو خالص اور ملاوٹ سے پاک اشیائے خورد و نوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے

اور ملاوٹ مافیا کے خلاف کسی قسم کی نرمی نہ کی جائے۔ بعدازاں انہوں نے بلدیہ کے چیف افسران کو ہدایت کی کہ صفائی کی صورتحال کو مثالی بنانے کے لیے تمام تر وسائل استعمال کیے جائیں اور محکمہ انڈسٹریز و تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ضلع بھر میں چینی کے ذخیرہ اندوزوں

اور زائد منافع خور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کو نشان عبرت بنا دیں۔انہوں نے محکمہ زراعت کو ہدایت کی کہ ٹڈی دل کے مکمل خاتمہ تک موثر آپریشن جاری رکھا جائے

کیونکہ کسان ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ظہورحسین بھٹہ، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ محکمہ صحت، لائیوسٹاک، بلدیہ، فوڈ اتھارٹی، انڈسٹریز اور زراعت کے سربراہان نے شرکت کی۔


جام پور

پنجاب حکومت تاجروں کے درپیش مسائل سے پوری طرح باخبر ہے مارکیٹ میں تاجروں کی رہنمائی سے پالیسیاں مرتب کریں گے ماہ مقدس صیام میں اشیائے صرف کنٹرول ریٹ ومقررکردہ سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائینگی صاف ستھری ومعیاری اشیاء کی فراہمی انتظامیہ کیساتھ مل کر یقینی بنائیں ذخیرہ اندوزی ناجائز منافع خوری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی

مدنی دستر خوان بھی ضلع راجن پور وسب ڈویژن جام پور میں بھی مخیرحضرات تاجروں کے تعاون سے قائم کئے جائیں گے رمضان بازار بھی 20اپریل سے فنکشنل کر دئیے جائیں گے تاجر ملک کا اہم طبقہ ہیں مشاورت سے ساتھ چلیں گے ان خیالات کا اظہار

کمشنر ڈی جی خان ڈویژن محمد نسیم صادق نے ضلعی صدر انجمن تاجران سردار علاؤالدین مزاری، جنرل سیکرٹری محمد راشد غوری،نائب صدر محمد اشرف خان پٹھان،تحصیل صدر محمد راشد بھٹہ سے ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تاجر ملک کا اہم طبقہ ہیں

جنہوں نے ہمیشہ تعمیری ومثبت کردار ادا کیا ہے میرے دروازے 24گھنٹے درپیش مسائل کے حل کیلئے حاضر ہیں مجھ سے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں ماہ مقدس رمضان المبارک میں تاجروں پر بہت بڑی زمہ داریاں عائد ہوتی ہیں

آپ اپنے فرائض جذبہ حب الوطنی وغریبوں کیساتھ اظہار ہمدردی کیلئے سرانجام دیں ذخیرہ اندوزی وناجائز منافع خوری سے ہرگز اجتناب کیا جائے سستی ومعیاری اشیاء کی سرکاری کنٹرول نرخوں پر فروخت یقینی بنائی جائے سستا رمضان بازاروں ویوٹیلیٹی اسٹورز پر 72اشیائے خوردونوش سبسڈی پر ایک ہی چھت کے نیچے فراہم ہوں گی

اس سلسلہ میں 20اپریل تک رمضان بازار فنکشنل کردئے جائیں گے انتظامیہ تاجر ومخیر حضرات مل کر محمدی دسترخوان بھی ضلع وتحصیل ہیڈکوارٹر پر قائم کریں گے انھوں نے کہا

تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے میرے دروازے ہروقت کھلے ہیں مجھ سے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں تاجر رہنماؤں نے کمشنر نسیم صادق کو اپنے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی

اور انہیں جام پور وراجن پور کی تاجر فورم میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی کھرل، اسسٹنٹ کمشنرسیف الرحمن خان بھی موجود تھے۔


جام پور

ضلع راجن پور سب ڈویژن جام پور وکوہ سلیمان کے دامن میں گزشتہ صبح 6بجے سے وقفہ وقفہ سے کبھی تیز کبھی ہلکی وموسلا دھار بارشوں سے معمولات زندگی شدید متاثر نشیبی علاقوں میں پانی جمع محکمہ موسمیات کی طرف سے جمعہ کے روز صبح 7بجے تک حالیہ بارشوں کی پیش گوئی

فلڈ کنٹرول روم کے مطابق درہ کاہاسلطان دررہ چھاچھڑ میں رودکوہیوں کے پانی کی آمد سے ندی نالوں میں طغیانی سیلابی پانی ڈرین طیب سیم نالہ سے ہوتا ہوا دریائے سندھ میں داخل ہوجائے گا

ڈپٹی کمشنر راجن پورکے حکم پر فلڈ سے بچاؤ کی تیاریاں مکمل فلڈ کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے علاقہ مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے

تفصیل کے مطابق گزشتہ روزبدھ کی صبح 7بجے سے کوہ سلیمان سب ڈویژن جام پور محمد پوردیوان داجل حاجی پور شریف ودیگر میں وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے

جس سے ندی نالوں میں طغیانی ونشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوچکا ہے معمولات زندگی شدید متاثر ہوکر رہ گئے ہیں درہ کاہاسلطان وچھاچھڑ میں رودکوہیوں کا پانی چل رہا ہے

ڈیٹی کمشنر راجن پور کے ترجمان کیمطابق علاقہ مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرکے پشتوں ونالوں کو محفوظ بنا دیا گیا ہے اور فلڈ کنٹرول روم بھی مکمل طور پر الرٹ ہے

مین انڈس ہائی وے محمدی چوک محمد پوردیوان میں 3فٹ تک پانی جمع ہوا کھڑا ہے اور ہرطرف کیچڑ ہی کیچڑ ہے تاجروں وعلاقہ مکینوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی صبح جمعہ تک کی ہے ماہرین زراعت کیمطابق حالیہ بارش گندم کی فصل پر مثبت اثرات مرتب کرینگی۔


جام پور

سابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام وزیر اعظم عمران خان کے احساس پروگرام غریب بیوہ نادار بحالی اسکیم کے تحت سب ڈویژن جام پور خصوصاً محمد پوردیوان میں 9000ہزار روپے کی تقسیم کا عمل جاری ہے جس میں اومنی شاپس مالکان نے مبینہ لوٹ مار کی انتہاء کی ہوئی ہے

لاعلم وسادہ لوح خواتین سے 700 روپے سے لیکر 2000ہزارروپے تک رقم کاٹ لی جاتی ہے اگر کوئی خاتون پوری رقم کا مطالبہ کرے تو اسے دھکے مار کر باہر نکال دیا جاتا ہے

یابلاجواز اعتراض لگا کر رقم ہلاک کردی جاتی ہے سادہ لوح بیوہ نادار غریب خاتون مجبوراً منہ بند کئے ہوئے ہیں اس طرح مبینہ ذرائع کے مطابق اومنی شاپس مالکان رواانہ لاکھوں روپے ناجائز طور پر غیر قانونی کٹوتیوں کی مد میں کما رہے ہیں

سینکٹروں خواتین اللہ وسائی، پیڑی مائی، کندن مائی، سیرت بی بی، معراجِ بی بی، حفصہ بی بی، صغریٰ بی بی،نادیہ بی بی،نوشابہ بی بی، انوشہ زرخاتون، سعدیہ بی بی، فاطمہ مائی، آمنہ بی بی سمیت دیگر نے

میڈیا کے توسط سے وزیراعظم عمران خان چئیر پرسن احساس پروگرام سے اومنی شاپس مالکان کی طرف سے ناجائز کٹوتیوں کا سخت نوٹس لینے مکمل ادائیگی یقینی بنانے وناجائز کٹوتی کرنیوالے

اومنی شاپس کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مافیا ء کی حوصلہ شکنی یقینی ہوسکے اور غریب خواتین مبینہ لوٹ کھسوٹ سے محفوظ رہ سکیں۔


جام پور

عوام کے بھرپور تعاون سے ضلع راجن پور کو امن کاگہوارہ بنایاجائیگا۔یہ باتیں ڈی پی او احسن سیف اللہ نے اپنے آفس میں مختلف وفودو میڈیا گروپس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہاکہ معاشرے میں امن وامان کے قیام میں عوام کے مثالی تعاون کے ساتھ ساتھ پولیس افسران اورجوانو ں کی جدوجہد اور شہداء کا لہو بھی شامل ہے

اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کی خاطردی جانے والی شہادتوں کا قرض پیارومحبت کاعملی مظاہرہ کرکے دیاجائے پولیس سے نفرت کرنے سے نہیں۔

جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی پولیس،میڈیا اور شریف شہریوں کے مابین بہترکوآرڈی نیشن سے ہی ممکن ہے۔انہو ں نے کہا کہ

معاشرے میں امن وامان کی فضاء برقراررکھنے اور سماج دشمن عناصر کے خلاف جنگ میں پولیس لیڈنگ رول اداکررہے گی ہے جبکہ

مجرموں کا ساتھ دینے او رجرائم پیشہ عناصر کے مخبر کاکردار ادا کرنے والوں کی راجن پور پولیس میں کوئی جگہ نہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراحسن سیف اللہ نے مزید کہا ہے کہ راجن پور پولیس کے پاس کارکردگی میں بہتری لانے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں

انہو ں نے کہاکہ کسی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائیگی راجن پور کا امن خراب کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔انہو ں نے کہاکہ

پولیس عوام کی محافظ ہے لوگوں کی جان ومال کی حفاظت پولیس کی ذمہ داری ہے معاشرے میں پائی جانیوالی برائیوں کی بیخ کنی ہمارا فرض ہے۔


روجھان

ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر  روجھان

روجھان اور اس کے ملحقہ علاقے گیانمل، عمرکوٹ، بدلی، میراں پور، چوک ٹاور، اوزمان، چھوکھ مغل، جتھرو، کن، شاہ والی میں بارش اس کے علاوہ روجھان تحصیل کے نواحی علاقے

کچہ چوہان سیماء ، سبزانی بنگلہ اچھا، نبی شای کچہ راضی، چک بیلے شاہ، چکر بوٹھ، چک پارو، چک عمرانی، چک دنوانی کے گرد و نواح میں مسلسل دو گھٹنوں سے گرج چمک کے ساتھ

موسلادھار طوفانی بارش جاری موسم سرد درجہ حرارت29 سے 22 سنٹی گریڈ بارش سے گندم کی فصلوں کو فائدہ کسانوں کے چہرے کھل اٹھے دوسری جانب بارش کی وجہ سے ان مزکورہ علاقوں میں

سکول کی حاضری معمول سے کم ہونے کے امکان انڈس ہائی وے پر ٹریفک کی روانہ متاثر ۔ یہ موسم سرما کی آخری بارش ہے۔


روجھان

روجھان گورچانی برداری کے راہنما عبدالقادر گورچانی نے نشینل تحصیل پریس کلب روجھان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

روجھان کو سوئی گیس ،نہری پانی کی فراہمی جیسے اہم پراجیکٹ دے کر ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری نے عوام کے دل جیت لیے ہیں

انھوں نے مذید کہا کہ ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری جیسے دبنگ اور عوامی لیڈر عوام کو قسمت سے ملتے ہیں ایک سوال کے جواب میں گورچانی برداری کے راہنما عبدالقادر گورچانی نے کہا ہے

روجھان میں عوامی مسائل کے حل میں روجھان میں تاریخی تبدیلی شروع ہوچکی ہے انھوں نے مذید کہا کہ عوامی مسائل حل کرنے پر دبنگ عوامی لیڈر ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری ،

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میردوست محمد مزاری ،سردار دوست علی مزاری سابق ناظم سردار اطہر علی خان مزاری اور انکی تمام ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

اور عوامی مسائل سوئی گیس ،نہری پانی کی فراہمی ،نادرا اپ گریڈیشن ،صفائی اور ،بجلی کا نظام بہتر کرنے سمیت اہم عوامی مسائل کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

About The Author