دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

05مارچ2020:آج ضلع مظفر گڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

افسوسناک خبر

مظفرگڑھ، جتوئی
کے نواحی علاقہ اڈاخالطی کے مقام پر آسمانی بجلی گرنے سے دو طالبعلم موقع پر جل گئے

بارش ہونے پر اساتذہ کرام نے بچوں کو چھٹی دے دی بچے اپنے گھروں کو جارہے تھے، جتوئی کے نواحی علاقہ بستی خالطی کے مقام پر آسمانی بجلی موٹر سائیکل سوار دو طالبعلموں پر گرگئی۔

جتوئی جس سے دونوں طالبعلم موقع پر موٹر سائیکل سمیت جل گئے، دو طالب علم عبدالوہاب ولد حق نواز کلاس6۔۔محبوب احمد ولد قادربخش کلاس7 کے طالب علم تھے،

گورنمنٹ پرائمری اسکول خالطی۔تحصیل جتوئی میں زیر تعلیم تھے۔


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)

کوٹ ادو وگردونواح میں بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری، بارش سے سردی دوبارہ لوٹ آئی،بارش سے نشیبئی علاقے زیرآب، بجلی وٹیلی فون کا نظام بھی معطل ہوگیا،

دیہی علاقوں میں کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہی،بارش کا سلسلہ رات گئے جاری رہا،اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو وگردونواح میں گزشتہ2 روز سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ تا حال وقفے وقفے سے جاری ہے

جسکی وجہ سے سردی دوبارہ لوٹ آئی ہے،بارش سے نشیبئی علاقے زیرآب آگئے جبکہ بجلی وٹیلی فون کا نظام بھی کئی علاقوں میں معطل ہوگیا

جبکہ گلیوں اور سڑکات پر پانی بھر جانے سے بارش کا پانی لوگوں کے گھروں اور دوکانوں میں داخل ہو گیا جسکی وجہ سے لوگوں کو آنے جانے میں شدید دشواری کا سامنا رہا،بارش کا سلسلہ تاحال وقفے وقفے سے جاری ہے،


کوٹ ادو

بہترین کاروباری اقدار اورشفافیت فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے بنیاد ی اصول ہیں جن پر ایف ایف سی سختی سے عمل پیرا ہے، اپنے انہی اصولوں کی بنا پر ایف ایف سی نے کئی اعزازات حاصل کیے ہیں،

ان خیالات کا اظہارفوجی فرٹیلائزر کمپنی کے جی ایم سیلز آ صف حیات خان نیازی نے ڈیلرز کی تربیت کیلئے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،

انہوں نے کہا کہ ایف ایف سی اعلی معیارکی کھادیں اپنے ڈیلرز کے نیٹ ورک کے ذریعے ملک کے کونے کونے میں پہنچانے کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کی عملی تربیت بھی کر رہی ہے،

انہوں نے ڈیلرز پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ کاروباری معاملات کو طے کرتے وقت بنیاد ی کاروباری اصولوں کومدنظر رکھیں اورکاشتکاروں کی ضرورت کے مطابق کھادوں کی بروقت دستیابی کویقینی بنائیں، ایف ایف سی اس سلسلے میں ان کے ساتھ بھرپورتعاون کرے گی،

ورکشاپ سے ایف ایف سی کے زونل منیجر محمد علی جنجوعہ نے کہا کہ فوجی فرٹیلائزر کمپنی ملک میں کھاد بنانے والا سب سے بڑاادارہ ہے جونہ صرف اپنے ڈیلرز کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے ملک کے کونے کونے کھادوں کی دستیابی کویقینی بنا رہا ہے

بلکہ ان کھادوں کے بہتر استعمال اور کاشتکاری کے جدید طریقوں کے متعلق شعور اجاگر کرنے کیلئے کوشاں ہے،ملکی زرعی ترقی میں ہمارے ڈیلرز اور ایف ایف سی کمپنی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، انہوں نے کہا کہ ایف ایف سی اپنی تیارکردہ یوریا اور ڈی اے پی کھادوں کے ساتھ ساتھ فصلوں کی ضروریات کومدنظر رکھتے ہوئے پوٹاش،

زنک اور بوران والی کھادیں بھی درآمد کرکے کسانوں تک پہنچارہی ہے،اس کے علاوہ اپنے زرعی شعبہ کے ذریعے فصلوں کی فی ایکڑ پیداواراور آمدن میں بہتری کیلئے کوشاں ہے،انہوں نے ڈیلرز پر زور دیا کے وہ ایف ایف سی زرعی خدمات کے شعبہ سے بھرپور فائدہ اٹھایں اور اپنے علاقے کے آبادکاروں کی زمینوں اور پانی کے مفت تجزیہ کرواکر ان کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کریں،

قبل ازیں ورکشاپ سے ایف ایف سی ملتان کے ریجنل مینجر محمد عنصر جاویدنے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے پروگرام اعراض ومقاصد بیان کئے جبکہ فنانس آفیسرنے شرکاء کو مالیاتی دستاویزات ومعاملات کے بارے میں تفصیلاً آگاہ کیا

اور ان غلطیوں کی نشاندہی کی جو مالیاتی دستاویزات بناتے ہوئے کی جاتی ہیں،پروگرام کے آخر میں ایف ایف سی کے فارم ایڈوائزری سنٹرملتان کے انچارج طارق جاوید نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ

ایف ایف سی کمپنی اپنے ڈیلرز کی تعلیم و تربیت اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے اسے پروگرام منعقد کرتی رہے گی،

بعدازاں پروگرام میں اعلی کارکردگی کے حامل ڈیلرز میں بیش قیمت انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔


کوٹ ادو

صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی کے حامل ملک کے معروف گلوکار پٹھانے خان کی 20ویں برسی 9مارچ کو منائی جائے گی، پیپلز کلچرل ونگ کے اہتمام رائل پیلس میرج ہال کوٹ ادو میں بعد نماز عشاء ایک تقریب منعقد ہوگی،

تقریب میں معروف فنکار،شعراء کرام اور ادکار اور سیاسی وسماجی شخصیات شرکت کریں گئیں جبکہ برسی کے موقع پر گھر میں قرآن خوانی بھی کی جائے گی،پیپلز سیکرٹریٹ دستی ہاؤس میں اکٹھ، مشاورت کے بعدپروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی،

اس بارے تفصیل کے مطابق صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی کے حامل ملک کے معروف گلوکار پٹھانے خان کی 20ویں برسی 9مارچ کو منائی جائے گی،

صدارتی ایوارڈ یافتہ برصغیر پاک و ہند کے عظیم گلوکار پٹھانے خان کی 20 برسی کے حوالے سے امیدوار صوبائی اسمبلی 279 ڈویژنل جنرل سیکریٹری ڈیرہ غازی خان ڈویژن میر آصف خان دستی کی قیادت میں پیپلز کلچرل ونگ کے زیر اہتمام رائل پیلس میرج ہال کوٹ ادو میں

بعد نماز عشاء ایک تقریب منعقد ہوگی جس میں جس میں معروف فنکار،شعراء کرام اور اداکار اور سیاسی وسماجی شخصیات شرکت کریں گے، اس موقع پر پٹھانے خان کی فنی زندگی کے حوالے انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا

جبکہ صبح کے وقت ان کے گھر میں قرآن خوانی کی جائے گی، پٹھانے خان 1926ء کو کوٹ ادو کی بستی تمبو والی میں پیدا ہوئے تھے اور انکا اصل نام غلام محمد تھا،انہیں غزل، کافی،

لوک گیتوں پر بے حد کمال حاصل تھا، پٹھانے خان نے کئی دہائیوں تک اپنی سریلی آواز کا جادو جگایا اور خواجہ غلام فرید، بابا بلھے شاہ، مہر علی شاہ سمیت کئی شاعروں کے عارفانہ کلام کو گایا، جس پر حکومت نے اس نامور گلوکار کو 1979ء میں صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا،

پٹھانے خان نے 79 مختلف ایوارڈز حاصل کیے اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو بھی لوک گلوکار کی دل میں اترنے والی آواز کے معترف تھے جن کے فن کلام کو ان کے دیرینہ دوست اور بیٹے زندہ رکھے ہوئے ہیں،

پٹھانے خان کی آواز میں درد کے ساتھ بے پناہ کشش بھی تھی اور اسی لیے ان کا عارفانہ کلام سنتے ہی سامعین پر رقت طاری ہو جاتی ہے،ان کے مشہور صوفیانہ کلام میں ”میڈا عشق وی توں میڈا یار وی توں“ الف اللہ چنبے دی بوٹی مرشد من وچ لائی ہو“

ان کی دنیا بھر میں شہرت کا باعث بنا،اس کے علاوہ ”جندڑی لئی تاں یار سجن، کدی موڑ مہاراں تے ول آوطن“آ مل آج کل سوہنا سائیں“ وجے اللہ والی تار“ کیا حال سناواں“میرا رنجھنا میں کوئی ہور“

اور دیگر ان کے مشہور گیتوں میں شامل ہیں،پٹھانے خان 74سال کی عمر میں مختصر علالت کے بعد 9مارچ 2000میں انتقال کرگئے

لیکن ان کے فن کے سحر میں مبتلا مداحوں نے کوٹ ادو کے تاریخی بازار کو پٹھانے خان چوک کے نام سے منسوب کر دیا،جہاں انکی یادگار بھی بنائی گئی ہے۔

About The Author