ستمبر 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

5مارچ 2020:آج دن بھر پاکستان میں کیا ہوا؟

دن بھر پاکستان کے چاروں صوبوں،سرائیکی وسیب، گلگت بلتستان اور کشمیر کے کونے کونے سے آنے والی خبروں کا مختصر خلاصہ ڈیلی سویل کے قارئین کے لئے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اورقائد حزب اختلاف شہبازشریف کی ہدایت پر پارٹی وفد کراچی جارہا ہے،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سیکریٹری جنرل احسن اقبال وفد کی قیادت کررہے ہیں،مصدق ملک اور پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب زیب بھی چار رکنی وفد میں شامل ہیں  ،مریم اورنگزیب

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب فیصل چوہدری نے بھی عورت مارچ کی حمایت کر دی،  جس کا جسم اسکی کی مرضی نہ کسی مولوی کی مرضی نہ کسی اور کی، فیصل چوہدری

لاہور:سندر کے علاقے میں 33 سالہ شخص نے گھریلو ناچاقی پر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

لاہور: لاہور ہائی کورٹ، سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیئر کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت،عدالت نے سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کو فرد جرم کیلئے طلب کر لیا،عدالت کا سیکرٹری کو اپنے ذاتی وکیل کیساتھ 9 مارچ کو پیش ہونے کا حکم

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی، قائم مقام گورنر پرویز الٰہی کو 5 ہزار روپے جرمانے کا معاملہ،عدالت نے الیکشن کمشن سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

لاہور: سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کی بچوں  سے ملاقات کے لیے دائر درخواست پر سماعت ،شہباز تاثیر کی اہلیہ نے جواب جمع کرانے کی مہلت مانگ لی

عورت مارچ پر پابندی کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر، آئین پاکستان کہتا ہے کہ پاکستان کا ریاستی مذہب اسلام ہو گا،8 مارچ کو غیرآئینی، غیرقانونی، غیراسلامی اور غیراخلاقی عورت مارچ ہونے جا رہا ہے، عورت مارچ میں اٹھائے گئے پوسٹرز پر درج نعرے اسلام، آئین، قانون اور اخلاقیات کے خلاف ہیں، درخواست

پاکستان میں  ڈیوس کپ ٹائی  انٹرنیشنل ٹینس  کے مقابلے کل سے  شروع ہونگے ،سلووینیا سے ڈیوس کپ ٹائی مقابلے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کے گراس کورٹ میں کھیلے جائیں گے

لاہور: تعلیمی اداروں میں بچوں کو جسمانی سزا دینے اور تشدد کرنے کے خلاف متفرق درخواست پر سماعت , عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا

تفتان: آج چھٹے روز ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے بعد امیگریشن بند ہوگئی،  آج ایران سے 387 پاکستانی شہری  ایران سے واپس آیے جن میں 311 زائرین تھے ۔

وفاقی دارالحکومت میں چائلڈ لیبر قوانین پر عمل درآمد کے لئے دائر درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت انسانی حقوق، چیف کمشنر،ڈپٹی کمشنر سے 14 روز میں جواب طلب کر لیا

سینیٹر طلحہ محمود کے زیر صدارت  قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس،موبائل سگنلز کا معاملہ پی ٹی اے حکام کمیٹی اجلاس میں شریک ،ملک بھر میں موبائل کوریج کے مسائل ہیں یہ کیوں حل نہیں ہورہے۔ سینیٹر طلحہ محمود

سپریم کورٹ میں معذور افراد کے حقوق سے متعلق کیس کی سماعت، معذور افراد سے متعلق ہمارا فیصلہ موجود ہے،وفاقی حکومت نے 2 فیصد کوٹہ رکھا، صرف سندھ حکومت نے 5 فیصد کوٹہ رکھا ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرلمعذور افراد کے حوالے سے عدالت میں رپورٹ جمع کرا چکے ہیں، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب

صوابی تھانہ صوابی کی حدود سے نامعلوم شخصں کی قتل شدہ لاش برآمد ۔ پولیس

لاہور: حکومت سے 8 مارچ کو خواتین سے بھرپور طریقے سے منانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع,قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی راحیلہ نعیم کی جانب سے جمع کرائی گئی

لاہور: رانا ثناء اللہ نے نیب انکوائری میں ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر لاہور ہائیکورٹ میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت

کنوینئر راجہ ریاض کی سربراہی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ، وزارت مواصلات کے آڈٹ پیرازپر بحث ،کراچی لاہور موٹروے، پشاور کراچی موٹروے سیکشن 2 اور کے کے ایچ کے سکوپ میں کمی کے باوجود لاگت کم نہ کی گئی، آڈٹ حکام

سندھ ہائیکورٹ  نے ڈی جی نیب کو لاڑکانہ کے جیالے کو کراچی میں چار ایکڑ زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کی تحقیقات جلدی مکمل کرنے کا حکم دےدیا

پرسٹن یونیورسٹی کے لاہور کیمپس سے متعلق کیس کی سماعت ، عدالت نے اٹارنی جنرل اور تمام  ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹسز جاری کردیئے، سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ  کی جانب سے نیب انکوائری کے حکم کو بھی آئندہ سماعت تک معطل کردیا

لاہور ہائی کورٹ میں سرجیکل ماسک کی قیمتوں میں اضافےکیخلاف دائر  درخواست  پر سماعت ،عدالت نے سرجیکل ماسک کی قیمت کے تعین اور دستیابی کیلئے اقدامات کی رپورٹ طلب کرلی

لاہور.حکومت پنجاب کی جانب سے لٹریسی اینڈ اور غیر رسمی تعلیم کی پالیسی کے نکات سامنے آ گئے ,  نئی پالیسی کے تحت پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں تعلیم کی فراہمی کےلئے اقدامات کئے جائیں گے

چئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا اسلام آباد پولیس کو سرکاری فلیٹس سے بے دخلی پر سی ڈی اے کو نوٹس۔

کراچی : رضویہ تھانے کے قریب پانچ منزلہ رہائشی عمارت گر گئی ۔

لاہور: لیگی رہما رانا ثناء اللہ کی لاہور ہائیکورٹ میں گفتگو,  نیب بلاتا کسی اور کیس میں اور گرفتار کسی اور کیس میں کر لیتا ہے، رانا ثنا

سپریم کورٹ میں سابق اٹارنی سردار خان کے قتل سے متعلق کیس کی سماعت, سردار خان کا بیٹا درخواست گزار ابرار خان عدالت میں پیش, مقدمے میں کیا پیش رفت ہے،قاتل افغانستان بھاگ گیا ہے,

حیدرآباد: ٹندو الہیار میں 150 اسکولوں کی بندش، اساتذہ کے معاملات اور ائی بی اے ٹیسٹ میں ٹاپ کرنے والے امیدواروں کو بھرتی نہ کیے جانے کے خلاف دائر پٹیشن پر سماعت, صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی، چیف سیکریٹری سندھ، ایڈوکیٹ جنرل سندھ و دیگر پیش

ملتان، میرا جسم میری مرضی فحاشی ہے،آئین قانون ، تہذیب اسکی اجازت نہیں دیتا، ملتان، ق لیگ کے اس یقین دہانی کا کوئی اختیار نہیں ،پیچھے کوئی اور تھا اور سامنے ق لیگ تھی ، مولانا فضل الرحمان

ملتان،بہت جلد جنوری میں حکومت ختم کرنے کا وعدہ کرنیوالوں کا نام بتاؤں گا ، مولانا فضل الرحمان

شکارپور : سات مرتبہ پولیو سے بچائو کے قطرے پینے کے باوجود بهی ڈھائی سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق.

پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کو غیر آئینی قرار دینے کا معاملہ،پاکستان بار کونسل نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

کراچی میں رضویہ تھانے کے قریب تین منزلہ عمارت گرنے سے دو افراد جانبحق اور آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔۔ وزیر اعلی سندھ اور گورنر سندھ نے کمشنر کراچی کو فوری امدادی کارروائیوں کے بعد واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔۔

وفاقی حکومت نے سعدیہ خان کو کمیشنر ایس ای سی پی تعینات کردیا، سعدیہ خان کی بطور کمیشنر ایس ای سی پی تعیناتی تین سال کیلئے کی گئی

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے وفد کی چیف جسٹس گلزار احمد سے ملاقات،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی سربراہی میں وفد نے چیف جسٹس کو مسائل سے آگاہ کیا,اعلامیہ سپریم کورٹ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اوپن ڈیفیکشن فری پنجاب پراجیکٹ کا افتتاح کردیا

خیرپور :نواحی علائقہ بوزدار وڈا میں انیس نامی شخص  نے کبوتر کو پتھر مارنے پر معصوم بچے کو گولی مار دی.

او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف ایلڈوبے کی وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے ملاقات

وفاقی حکومت اور سوئی ناردرن گیس کا گیس صارفین کے لیے اہم اعلان ،سوئی ناردرن گیس کا پریشر فیکٹر کی مد میں صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ، لاہورہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں گھریلو گیس صارفین کو تقریباً 3.7 ارب روپے کا عبوری ریلیف دیا جائے گا، ترجمان سوئی ناردرن گیس

نواب شاہ،تین مختلف حادثات میں ایک بچے اور خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے

سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا حکومت کی گورننس پر سوال اٹھا دیے ,عدالت نے سپیشل سیکرٹری کا عہدہ تخلیق کرنے کے کیس میں چیف سیکرٹری کو طلب کر لیا,چیف سیکرٹری صوبائی حکومت کے اختیارات کیسے استعمال کر سکتے ہیں؟من پسند افسران کو نوازنے کیلئے سپیشل سیکرٹری کا عہدہ بنایا گیا،بری گورننس کی یہ بدترین مثال ہے، جسٹس فائز عیسی

وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں دفتر خارجہ میں میڈیا سٹریٹجی کے حوالے سے دوسرا اہم اجلاس،اجلاس کی صدارت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کی،       میڈیا سٹریٹجی کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنا ہے،وزیرخارجہ

لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں بزرگ شہریوں کے علاج معالجے کے حقوق کے تحفظ کیلئے درخواست پر سماعت،عدالت نے کالج آف فزیشنز سے 9 مارچ کو جواب طلب کرلیا۔کالج انتظامیہ بتائے کہ بزرگ شہریوں کے علاج کو ڈاکٹرز کے نصاب میں شامل کیا گیا یا نہیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

لاہور۔ پی ایس ایل اور بارش کے پیش نظر شہر میں جاری جشن بہاراں میلہ کے آئندہ پروگرام عارضی طور پر ملتوی کرنے کا فیصلہ ،جیلانی پارک لاہور میں 29 فروری سے جشن بہاراں میلہ معمول کے مطابق جاری تھا

ملتان، میٹرو بس کرپشن کیس میں ملوث سابق کمشنر اور ڈی سی او سمیت 10 ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت 30 مارچ تک ملتوی کردی گئی

رویت ہلال کا تنازعہ حل کرنے کیلئے وزارت سائنس ٹیکنالوجی کی سائنٹفیک کمیٹی کا اجلاس , پاکستان علماء کونسل کے سربراہ مولانا طاہر اشرفی شریک  ہوئے۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی سائنٹفک کمیٹی کو چاند سے متعلق بریفنگ

پشاور:خیبرپختونخوا ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا ایڈیشنل چیف سیکرٹری شکیل قادر کی زیرصدارت اجلاس میں 20.44 ارب روپے  لاگت کے 20 ترقیاتی سکیموں کی منظوری

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ، ریاستی ملکیتی اداروں کی کارکردگی میں بہتری کےلیے اقدامات کا جائزہ

وزارت خارجہ میں جموں وکشمیر کی صورتِ حال پر مشاورتی اجلاس، اجلاس کی صدارت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کی، چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام، سینیٹرمشاہد حسین سید اور وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں جموں وکشمیر کے لیے خصوصی نمائندگان پر بھی تبادلہ خیال

سرگودھا خوشاب روڈ پر موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کا پولیس وین پر حملہ آوروں نے پولیس پر حملہ کر کے قاتل اور ڈکیت نذیر عرف نزیرو کو پولیس حراست سے چھڑوا لیا ، پولیس

لاہور: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا خواتین کنونشن سے خطاب ،میں پاکستان کی ہر والدہ کو اپنی والدہ سمجھتا ہوں، میں تمام ماوں کی خدمت کرنا چاہتا ہوں،  اسلام میں خواتین کے لیے سب سے زیادہ حقوق موجود ہیں، بلاول بھٹو

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد،ایف آئی اے سائبر کرائم کی کاروائی خاتون کو بلیک میل اور حراساں کرنے والا ملزم گرفتار،ایف آئی اے نے ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کندی کی عدالت میں پیش کیا ۔عدالت نے ملزم سبیل احمد کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا

پارلیمنٹ لاجز کی خراب حالت پر ارکان اسمبلی ایک بار پھر بول اٹھے ، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی براے قوائد و ضوابط کا رانا قاسم نون کی زیر صدارت اجلاس ،پارلیمنٹ لاجز کے چوہوں کا کوئی علاج کیا جاے، محسن شاہ نواز رانجھا ،ہمارے لاجز کی چھتیں تک لیک ہو رہی ہیں، غلام بی بی بھروانہ

سوات :تحصیل بریکوٹ میں  پرائیمری سکول کی دیوار گر گئی ،حادثے میں  ایک طالبہ جان بحق جبکہ دو شدید ذخمی ہو گئی

پاکستان پوسٹ میں سال 2017 – 18 کے دوران 5 کروڑ 31 لاکھ روپے کی بے ضابطگیوں اور ڈکیتیوں کا انکشاف،ایک سال کے دوران 52 کیسز سامنے آئے, اسلحہ لائسنسز پر جعلی مہریں لگائی گئیں, آڈٹ حکام

جتوئی:  بستی اللہ بخش میں سکول کے بچوں پر آسمانی بجلی گرگئی،آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق.ہسپتال ذرائع

چترال میں پرانے درختوں کو محفوظ رکھنے کی مہم کا آغاز ،درختوں پر اشتہار لگانا یا کیل ٹھوکنے پر پابندی ، خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے کے ساتھ جیل کی ہوا بھی کھانی پڑسکتی ہے  ، ڈائریکٹر آثار قدیمہُ ڈاکٹر عبدالصمد

اسلام آباد تھانہ کھنہ پولیس کی حراست میں نوجوان کی پراسرا ہلاکت،عثمان پسند کی شادی کے لئیے  لڑکی کو اپنے گھر لے گیا ؛ لڑکی کے لواحقین کی درخواست پر پولیس لڑکی ، کو تھانہ کھنہ لے آئی

لاہور:سندر کے علاقے میں 33 سالہ شخص نے گھریلو ناچاقی پر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

خان پور۔تھانہ صدر کی حدود لڑی امیر دین سےنامعلوم 45سالہ شخص کی لاش برآمد۔پولیس

ٹیکس سال 2018 اور 2019 کے ٹیکس گوشواروں کی تعداد سے متعلق ایف بی آر کی وضاحت ٹیکس سال 2018 میں 28 فروری تک 1695560 ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے۔

چمن: کرونا وائرس کی ممکنہ پھیلاو کو روکنے کےلئے پاک افغان بارڈر آج چوتھے روز بھی بند،سیکورٹی حکام

صحافی عزیزمیمن کےقتل کےلیےجے آئی ٹی قائم کرنےکافیصلہ، محکمہ داخلہ کی جانب سے جے آئی ٹی کی تشکیل کےلیےسمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سروسز اسپتال آمد،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینئر صحافی اور کالم نگار محمد سعید اظہر کی عیادت

مسلم لیگی وفد نے ایم کیو ایم قیادت کو میاں نواز شریف کی طرف سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا،پرانی شکایتیں اور رنجشیں بھول جائیں مل کرکام کرتے ہیں،  شاہد خاقان عباسی کا ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے بات چیت آپ سندھ کی بڑی سیاسی جماعت ہیں آپ کا بڑا ووٹ بینک ہے ، احسن اقبال چاہتے ہیں مل جل کر عوام دشمن حکمرانوں اور ان کی عوام دشمن پالیسیوں سے عوام کو نجات دلائیں،شاہد خاقان عباسی

ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت اسلام آباد کو ہیلتھ سٹی بنانے سے متعلق اجلاس میں ڈی جی ہیلتھ اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور دیگر افسران کی شرکت، صحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جارھی ہیں ڈاکٹر ظفر مرزا

About The Author