دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سعودی عرب میں کرونا وائرس کے ایک اورکیس کی تصدیق

متاثرہ شخص حال ہی میں براستہ بحرین، ایران سے آیا تھا

سعودی وزارت صحت نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ شخص حال ہی میں براستہ بحرین، ایران سے آیا تھا۔

دنیا بھر کی طرح سعودی عرب بھی کرونا وائرس کے خلاف برسر پیکار ہے۔ اس حوالے سے سعودی عرب نے غیرملکیوں کے بعد اپنے شہریوں کو بھی عمرہ ادائیگی سے روک دیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق زیارتِ مسجد نبویﷺ پر بھی عارضی طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ مہلک وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے یہ اقدام اٹھایا گیا۔

پاکستان سے عمرہ زائرین بھی سعودی عرب نہیں جاسکتے۔

سعودی حکومت کی جانب سے پابندی میں اکتیس مارچ تک توسیع کر دی گئی ہے۔

About The Author