مئی 7, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں کرونا کا ایک اور مریض سامنے آگیا

متاثرہ شخص کا تعلق کراچی سے ہے، اور وہ دس دن قبل ایران سے ہوکر آیا تھا

اسلام آباد:

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ملک میں کرونا کیسز کی تعداد چھ ہونے کی تصدیق کردی۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق متاثرہ شخص کو پہلے ہی قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔

معاون خصوصی صحت ظفر مرزا نے کہا کہ مریض کی حالت مستحکم ہے۔ اسے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، ملتان اور شوکت خانم اسپتال میں کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کٹس فراہم کردی ہیں۔

دوسری طرف پنجاب حکومت نے وائرس سے نمٹنے کےلیے تئیس کروڑ سے زائد کی رقم جاری کردی۔

موذی کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی کتابچہ تیار کر لیا گیا۔

کرونا سے آگاہی کے لئےمساجد میں اعلانات بھی کرائے جائیں گے۔

%d bloggers like this: