دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جنسی ہراسانی ثابت:گومل یونیورسٹی کے 4 پروفیسر برطرف

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے گومل یونیورسٹی کے شعبہ عربی و اسلامیات کے سربراہ پروفیسر صلاح الدین کو بھی طالبات کے ساتھ جنسی ہراسیگی کے شواہد ملنے پر برطرف کیا گیا تھا۔

گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان میں جنسی ہراسمنٹ میں ملوث چار پروفیسرز پر الزامات ثابت ہونے پر ملازمت سے فارغ کردیا گیا

گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان میں طالبات کو جنسی ہراساں کئے جانے کے انکشاف پر چار پروفیسر بختیار خٹک ، عمران قریشی ، حکمت اللہ ، حفیظ اللہ کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کرکے انکوائری شروع کی گئی ،

تحقیقات کے دوران الزامات ثابت ہونے پر چاروں پروفیسرز کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے ،

گومل  یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق نکالے جانے والے پروفیسرز پر یونیورسٹی میں داخلے پر پابندی بھی لگادی گئی ہے جبکہ یونیورسٹی ذرائع کے مطابق جنسی ہراسیگی میں ملوث دیگر پروفیسرز اور عملے کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جنہیں جلد بے نقاب کیا جائے گا ،

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے گومل یونیورسٹی کے شعبہ عربی و اسلامیات کے سربراہ پروفیسر صلاح الدین کو بھی طالبات کے ساتھ جنسی ہراسیگی کے شواہد ملنے پر برطرف کیا گیا تھا۔

About The Author