دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امن معاہدے کے بعد امریکہ کا افغان طالبان پر پہلا فضائی حملہ

افغانستان میں امن دوبارہ خطرے میں پڑ گیا

دوحہ امن معاہدے کے بعد امریکہ نے صوبہ ہلمند میں طالبان کے ٹھکانوں پر پہلا فضائی حملہ کردیا

امریکی فوج کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 11 دنوں میں طالبان کے خلاف کیا گیا یہ پہلا حملہ ہے دوسری جانب افغان طالبان نے امن معاہدے کی شرائط پر عملدرآمد کا یقین دلا دیا ۔ اپنے بیان میں افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا کہ ہم امن معاہدے کی شرائط پر عملدرآمد کریں گے ۔ لیکن دوسرے فریق کو بھی معاہدے پر عملدرآمد میں درپیش رکاوٹیں دور کرنی چاہیں۔

رائٹرز کے مطابق ترجمان امریکی فوج کا کہنا ہے کہ افغان امن عمل کے شراکت داروں کا دفاع کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔

امریکہ نے مطالبہ کیا ہے کہ طالبان افغان فوجیوں پر حملے فوری بند کریں۔ اس سے پہلے طالبان نے افغان افواج پر حملے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد طالبان نے 16 صوبوں کی چیک پوائنٹس پر متعدد حملے کیے۔

افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کہتے ہیں کہ ہم امن معاہدے کی شرائط پر عملدرآمد کریں گے ۔ لیکن دوسرے فریق کو بھی معاہدے پر عملدرآمد میں درپیش رکاوٹیں دور کرنی چاہیں ۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ افغانستان سے14ماہ میں امریکی افواج کا مکمل انخلا ہوگا، طالبان نےبھی امریکہ کوباورکرایاکہ افغان سرزمین کسی کےخلاف استعمال نہیں ہوگی، قیدیوں کی رہائی یکطرفہ نہیں دوطرفہ ہے۔

About The Author