کوٹ ادو(تحصیل رورٹر)
پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات سینیٹرروبینہ خالد نے کہاہے کہ کٹھ پتلی حکومت نے ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے عوام پر ٹیکسوں کی بھرمار ہے
جبکہ مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی ہے،آٹا اور شوگرمافیا نے موجودہ بحران میں اربوں روپے کمائے اور حکومت کی چھتری تلے عوام کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلزپارٹی تحصیل کوٹ ادو کے انفارمیشن سیکرٹری رائے ثاقب پرہاڑ سے ملاقات کے دوران کیا،
انہوں نے کہاکہ پی ٹی ائی کی صورت میں ملک پر کرونا وائرس مسلط ہے،شوگر اور آٹا مافیا صوبائی ووفاقی کابینہ میں براجمان ہیں،
ملکی بھاگ دوڑ ماہرین معاشیات کے بجائے ماہرین منشیات چلارہے ہیں جب کہ غریب عوام سے ٹیکس کے نام پر بھتہ بٹورا جارہا ہے۔روبینہ خالد نے کہاکہ
گورنر اور وزیراعظم ہاﺅس کویونیورسٹیوں میں تبدیل کرنے کے دعوے کرنے والوں نے غریب عوام پر مہنگائی،بجلی و گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کی صورت میں مزید بوجھ ڈال کران سے جینے کا حق بھی چھین لیاعوام پی ٹی آئی کی تبدیلی سے اکتا چکی ہے
اور وہ ایسی تبدیلی چاہتی ہے کہ جس میں انھیں بنیادی ضروریات کی اشیاءارزاں نرخوں کے ساتھ ساتھ روزگارکے مواقع میسر ہوں۔انہوں نے مزید کہاکہ
پی ٹی آئی حکومت سے لگائی گئی عوام کی تمام امیدیں اور توقعات دم توڑ چکی ہیں ۔ مایوسی اور ناامیدی نے ہر طرف ڈیرے ڈال رکھے ہیں ۔
آئی ایم ایف نے ملک کے پورے معاشی نظام پر قبضہ کر رکھاہے پیپلزپارٹی مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ملک گیر مہم کے ذریعے حکومتی ناکامی پر عوام کو متحد کرے گی۔
کوٹ ادو
صوبائی وزیر برائے لیبرویلفیئر و افرادی قوت انصر مجیدخان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں صوبائی حکومت نے تعلیم اور صحت کے شعبہ پر اپنی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے،
حکومت صوبہ کی عوام کو صحت اور تعلیم کی سہولیات مفت فراہم کرنے کا عزم کیا ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب غریب طبقہ با لخصوص صنعتی کارکنان کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے،
یہ بات انہوں نے کیپکو کوٹ ادو میں صنعتی کارکنا ن کے بچوں کے تعلیمی وظائف کے چیک تقسیم کرنے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی،
اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی اشرف رند، ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر غلام شبیر کلیار بھی موجود تھے، صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت صنعتی کارکنان کی بہتری اور ترقی کیلئے کوشاں ہے، مزدوروں کے حقوق کی تحفظ کیلئے قانوں سازی پر کام کیا جارہا ہے،
انہوں نے کہا کہ کارکن خوشحال ہوگا تو صنعتیں ترقی کریں گے اور صنعتیں ترقی کریں گی تو ملک خوشحال ہوگا، انہوں نے کہا کہ
صنعتی ترقی کیلئے صنعتی کارکن ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے غریبوں کو صحت کی سہولیات مفت فراہم کرنے کیلئے صحت کارڈ تقسیم کیے جس سے مزدور طبقہ زیادہ مستفید ہورہا ہے، انہوں نے کہا کہ
صنعتی کارکنوں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کیلئے ان کو وظائف فراہم کرنا پی ٹی آئی حکومت کا ایک احسن اقدام ہے،انہوں نے مزید کہا کہ
صنعتی کارکنان کو گھر سے مل اور مل سے گھر بحفاظت گھر پہنچانے کیلئے محکمہ لیبر ویلفیئر کام کررہا ہے،
بعد ازاں صوبائی وزیر برائے لیبر ویلفیئر و افرادی قوت انصر مجیدخان نے صنعتی کارکنا ن میں 7کروڑ 37لاکھ روپے کے وظائف کے چیک تقسیم کئے۔
کوٹ ادو
مستحقین غریب بیوہ لاچارخواتین کی امدادی رقوم سے کٹوتی کرنے والے ریٹیلروں کی شامت آگئی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظر انکم سپورٹ پروگرام فرخ حسین ملغانی کی بینظیر کارڈ کی قسط میں کٹوتی کرنے والے رٹیلروں کے خلاف کارروائی کا آغاز،
36سے زاید شاپ کی ایچ بی ایل رٹیلر مشین بند کرا دی،کاروائی کیلئے استغاثے بھی بھجوادیے،مستحقین غریب بیوہ لاچارخواتین کی کٹوتی کرنے والے ریٹیلرز کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے،
اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرخ ملغانی،اس بارے تفصیل کے مطابق حالیہ دنوں میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقم جو کہ 9ہزار دی جا رہی تھی
حبیب بنک کی جانب سے بنائے گئے ریٹلروں نے 3سو روپے سے5سوروپے تک کٹوتی کی جا رہی تھی جنکی 3روز قبل تمام اخبارات نے شہ درخیوں کے ساتھ خبر شائع کی تھی،
خبروں کی اشاعت کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحصیل کوٹ ادو فرخ حسین ملغانی نے تحصیل بھر میں قائم 70سے زائد ریٹلروں کی دکانوں پر چھاپے مارے اور خواتین کی شکایات پرمیاں عزیز ہنجرا موبائل شاپ،
نعیم موبائل شاپ، عامر شہزاد موبائل شاپ، الفلاح موبائل شاپ محمود کوٹ، اپنا موبائل شاپ گجرات ،حمید موبائل شاپ گجرات ،پاکستان موبائل شاپ سنانواں،پیرس موبائل شاپ سنانواں ،
حسنین موبائل شاپ سنانواں،
صادق کریانہ سٹور پل 88،
شوکت موبائل شاپ سلطان کالونی،
خان موبائل شاپ پیر جگی موڑ ،
جیو موبائل شاپ شیخ عمر ،
بلال جنرل سٹور شیخ عمر ،
اسد انٹرنیٹ شاپ کوٹ ادو درانی آٹوز ،پاکستان موبائل شاپ کوٹ ادو سٹی نزد لاری اڈا ،مہر موبائل شاپ نور شاہ روڑ،صابر موبائل شاپ کوٹ ادو سٹی ،
مجید پی سی او تونسہ موڑسمیت 36سے زاید شاپ کی ایچ بی ایل رٹیلر مشین بند کرا دی،اس بارے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرخ حسین ملغانی نے کہا ہے کہ
مستحقین غریب بیوہ لاچارخواتین کی امدادی رقوم کہ کٹوتی کرنے والے ریٹیلرز کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے
جن کی شاپ کی ایچ بی ایل رٹیلر مشین بند کرانے کے علاوہ ان کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے جائیں گے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون