دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان میں بیوی نے گھریلو جھگڑے پر شوہر کو زہر دےکرقتل کردیا

پولیس نے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اہسپتال منتقل کر دیا

ڈیرہ غازی خان میں بیوی نے گھریلو جھگڑے پر شوہر کو زہر دےکرقتل کردیا –بیوی فرار– پولیس نے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اہسپتال منتقل کر دیا

ترجمان پولیس کے مطابق واقعہ ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقہ کوٹ چھٹہ میں پیش آیا جہاں بیوی نے گھریلو جھگڑے پر شوہر کو زہر دے کر قتل کر دیا اورفرار ہوگئی..

پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملنے پرمقتول محمدجاویدکی لاش کوقبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا

دوسری جانب تھانہ کوٹ چھٹہ پولیس نےمقتول کی والدہ کی مدعیت میں مقتول کی بیوی اورسسر سمیت سالے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

اورملزمان کی تلاش شروع کردی..مقتول کی والدہ کے مطابق مقتول سےاکثراوقات بیوی کالڑائی جھگڑا ہوتارہتاتھا

تاہم گزشتہ روز اسکی بہو نے اپنے والداوربھائی کیساتھ مل کر اسکے بیٹے کوکالاپتھر پلادیاجسے تشویشناک حالت میں اہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

About The Author