دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان میں کوہ سلیمان پر موسلا دھار بارش،برساتی نالہ سخی سرور میں تغیانی

سیلابی ریلہ میں چھ بسیں ڈوب گئیں جبکہ پانی کے تیز بہاو زائرین کی بس بہا کرلےگیا.

ڈیرہ غازی خان میں کوہ سلیمان پر موسلادھار بارش– برساتی نالہ سخی سرور میں تغیانی — سیلابی ریلہ میں چھ بسیں ڈوب گئیں جبکہ پانی کے تیز بہاو زائرین کی بس بہا کرلےگیا..ایک شخص جاں بحق جبکہ سات زائرین کوزندہ حالت میں بچالیاگیا–سیلابی ریلےمیں بہہ جانےوالےشخص کی لاش نکال لی گئی

ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق الصبح کوہ سلیمان پر ہونے والی موسلادھار بارش سےبرساتی نالہ سخی سرور میں بغل چور روڈ پر تغیانی آگئی سیلابی ریلہ عرس حضرت سلطان سخی سرور پر آئے زائرین کی بس کو بہا کر لے گیا

جس میں ڈرائیور سمیت سات افراد سو رہے تھے اطلاع ملنے پر بی ایم پی پنجاب پولیس اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے علاقہ مکینوں کی مدد سے زائرین کو زندہ بچا لیا جبکہ لا پتہ شخص جو کہ جاں بر نہ ہوسکا کو ریسکیو آپریشن کے بعد اسکی ڈیڈ باڈی بھی پانی سے نکال لی گئی

جو بس کا ڈرائیور بتایا جارہا جس کی شناخت صابر کے نام سے بتائی گئی ہے جو سیالکوٹ کا رہائشی ہے اور دیگر زائرین بھی فیصل آباد اور سمندری کے رہائش پذیر ہیں۔

جبکہ سیلابی ریلہ میں چھ بسیں ڈوب گئیں تاہم ان بسوں میں کوئی بھی سوار نہیں تھا تمام افراد زیارت کےلئے دربار میں موجود تھے۔۔

ریسکیو کی جانب سے آپریشن ابھی تک جاری ہے۔علاقہ میکنوں کا کہنا ہے کہ فلڈ کنٹرول سنٹر سے جانب سے سیلابی ریلہ سے متعلق کوئی بھی الرٹ جاری نہیں کیا گیاتھا۔۔

جبکہ محکمہ موسمیات نے ہفتہ تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

About The Author