ڈیرہ غازی خان
ڈپٹی کمشنر ڈیر ہ غازیخان طاہر فاروق نے کہا ہے کہ آئندہ پولیو مہم میں کسی قسم کی کوتاہی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی.
مائیکروپلان کے مطابق ٹارگٹ بچوں کو حفاظتی ویکسین پلائی جائے. انہوں نے یہ ضلعی ادارہ ترقی صحت میں پولیو ٹیموں کی ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ ضلع کے داخلی و خارجی مقامات کو فوکس کر کے آنے والے بچو ں کو پولیو کی ویکسین پلائی جائے.
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بتایاکہ خصوصی پولیو مہم سولہ مارچ سے شروع ہو گی جس کیلئے تمام ممکنہ انتظامات کیے جا رہے ہیں.
ڈیرہ غازی خان
ڈیرہ غازی خان میں کوہ سلیمان پر موسلادھار بارش– برساتی نالہ سخی سرور میں تغیانی — سیلابی ریلہ میں چھ بسیں ڈوب گئیں جبکہ پانی کے تیز بہاو زائرین کی بس بہا کرلےگیا..ایک شخص جاں بحق جبکہ سات زائرین کوزندہ حالت میں بچالیاگیا–سیلابی ریلےمیں بہہ جانےوالےشخص کی لاش نکال لی گئی
ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق الصبح کوہ سلیمان پر ہونے والی موسلادھار بارش سےبرساتی نالہ سخی سرور میں بغل چور روڈ پر تغیانی آگئی سیلابی ریلہ عرس حضرت سلطان سخی سرور پر آئے زائرین کی بس کو بہا کر لے گیا
جس میں ڈرائیور سمیت سات افراد سو رہے تھے اطلاع ملنے پر بی ایم پی پنجاب پولیس اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے علاقہ مکینوں کی مدد سے زائرین کو زندہ بچا لیا
جبکہ لا پتہ شخص جو کہ جاں بر نہ ہوسکا کو ریسکیو آپریشن کے بعد اسکی ڈیڈ باڈی بھی پانی سے نکال لی گئی جو بس کا ڈرائیور بتایا جارہا
جس کی شناخت صابر کے نام سے بتائی گئی ہے جو سیالکوٹ کا رہائشی ہے اور دیگر زائرین بھی فیصل آباد اور سمندری کے رہائش پذیر ہیں۔
جبکہ سیلابی ریلہ میں چھ بسیں ڈوب گئیں تاہم ان بسوں میں کوئی بھی سوار نہیں تھا تمام افراد زیارت کےلئے دربار میں موجود تھے۔۔ ریسکیو کی جانب سے آپریشن ابھی تک جاری ہے۔
علاقہ میکنوں کا کہنا ہے کہ فلڈ کنٹرول سنٹر سے جانب سے سیلابی ریلہ سے متعلق کوئی بھی الرٹ جاری نہیں کیا گیاتھا۔۔ جبکہ محکمہ موسمیات نے ہفتہ تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔
ڈیرہ غازی خان میں بیوی نے گھریلو جھگڑے پر شوہر کو زہر دےکرقتل کردیا –بیوی فرار– پولیس نے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اہسپتال منتقل کر دیا
ترجمان پولیس کے مطابق واقعہ ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقہ کوٹ چھٹہ میں پیش آیا جہاں بیوی نے گھریلو جھگڑے پر شوہر کو زہر دے کر قتل کر دیا اورفرار ہوگئی..
پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملنے پرمقتول محمدجاویدکی لاش کوقبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا
دوسری جانب تھانہ کوٹ چھٹہ پولیس نےمقتول کی والدہ کی مدعیت میں مقتول کی بیوی اورسسر سمیت سالے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
اورملزمان کی تلاش شروع کردی..مقتول کی والدہ کے مطابق مقتول سےاکثراوقات بیوی کالڑائی جھگڑا ہوتارہتاتھا
تاہم گزشتہ روز اسکی بہو نے اپنے والداوربھائی کیساتھ مل کر اسکے بیٹے کوکالاپتھر پلادیاجسے تشویشناک حالت میں اہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون