نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی ڈیفنس سے اغواء ہونےوالی دعا منگی اوربسمہ کےاغواء میں پولیس کاسابق افسرملوث نکلا

ماضی میں بھی اغوا کی کئی وارداتو ں میں اس کا ہاتھ تھا۔دعامنگی اوربسمہ کوجس فلیٹ میں رکھا گیا

کراچی کےپوش علاقے ڈیفنس سے دوہزارانیس میں اغواء ہونےوالی دعامنگی اوربسمہ کےاغواء میں پولیس کاسابق افسرملوث نکلاہے۔

ذرائع کے مطابق سابق سب انسپکٹر آغا منصور اے سی ایل سی میں تعینات تھا۔ ماضی میں بھی اغوا کی کئی وارداتو ں میں اس کا ہاتھ تھا۔دعامنگی اوربسمہ کوجس فلیٹ میں رکھا گیا

اس کی نشاندہی ہوگئی ۔ آغا منصور کے تین ملازمین گرفتار،، جنہوں نے لڑکیوں کے اغوا کی تصدیق کردی۔

دعا منگی اور بسمہ کے اغواء کی وارداتوں کی گتھی سلجھنے لگی۔ ذرائع کےمطابق اغواء کی دونوں وارداتوں میں سابق پولیس افسر آغا منصور ملوث ہے،،

جس کے گروہ میں سات سے آٹھ لوگ شامل ہیں۔ سابق سب انسپکٹر آغا منصور اینٹی کار لفٹنگ سیل میں تعینات تھا۔وہ اغوا برائے تاوان کی کئی وارداتوں میں بھی ملوث رہا

۔2012 میں وہ اداکار اور ماڈل کے اغوا میں بھی ملوث تھا،، جبکہ کچھ عرصے قبل بلڈر کے بیٹے کے اغوا میں بھی اس کا ہاتھ تھا۔

آغا منصور کے تین ملازمین کو بھی حراست میں لے لیا گیا،،جنہوں نےلڑکیوں کےاغواءکی تصدیق کی۔

دعامنگی اوربسمہ کوجس فلیٹ میں رکھا گیا اس کی نشاندہی ہوگئی۔ آغامنصورکی تلاش میں قانون نافذ کرنےوالے اداروں نےکلفٹن بلاک ون کےفلیٹ پرچھاپہ بھی مارا۔

جہاں دعامنگی اوربسمہ کورکھاگیاتھا ۔ فلیٹ کی تصاویر دیکھ کر لڑکیوں نے کمرے کو شناخت کرلیا۔پولیس نے فلیٹ سے شواہد اکھٹے کر لئے ۔ ملزموں نے فلیٹ کے عقبی حصے پر درواز بنا رکھا تھا۔

مرکزی دروازے کو استعمال نہیں کیا جاتا تھا۔قانون نافذکرنےوالےاداروں نےشیریں جناح کالونی میں بھی چھاپہ مارا ہے۔

30 نومبر 2019 کو ڈیفنس سے دعا منگی کو اغوا کیا گیا تھا،،اور مبینہ طورپربیس لاکھ روپے تاوان کی ادائیگی کےبعد7 دسمبرکو اس کی واپسی ممکن ہوئی۔11

مئی 2019 کو ڈیفنس میں کیفےسےواپسی پربسمہ کو اغوا کیا گیا تھا،، اور اس کی رہائی کے لئے ایک کروڑ اسی لاکھ روپے تاوان کی ادائیگی کی گئی تھی۔

لیکن دونوں لڑکیوں کے اہلخا نہ رہائی کے لئے تاوان کی ادائیگی کی تردید کرتے ہیں۔

About The Author