دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی کے علاقے سرجانی میں گھر میں پانی کے ٹینک میں گیس بھرنے سے دھماکہ

جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقے سرجانی میں گھر میں پانی کے ٹینک میں گیس بھرنے سے دھماکہ ہوا،، جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقے سرجانی سیکٹر فور جی میں مزدور ایک مکان میں پانی کے ٹینک کی صفائی کررہے تھے۔ ٹینک میں گیس بھری ہوئی تھی۔

ایک مزدور نے جیسے ہی ماچس کی تیلی جلائی تو زور دار دھماکہ ہوا،، جس کے نتیجے میں مالک مکان اور دو مزدور زخمی ہوئے۔

انہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

About The Author