سندھ ہائی کورٹ نے رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کی ضمانت پر رہائی کا حکم کالعدم قرار دے دیا ۔ ضمانت کے خلاف نیب کی درخواست نمٹا دی،
سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے خورشید شاہ کی رہائی کے حکم کے خلاف درخواست کی سماعت کی ۔ خورشید شاہ کے وکیل مکیش کمار نے بتایا کہ خورشید شاہ کی ضمانت کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں بھی درخواست دائر کررکھی ہے اب تک نیب ملزم پر الزام ثابت نہیں کر سکی ۔ عدالت نے خورشید شاہ کو پچاس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عیوض دی گئی ضمانت کے حکم کو کالعدم قرار دے دیا اور نیب کی درخواست نمٹا دی
واضح رہے کہ پیپلزپارٹی رہنما کو سکھر کی احتساب عدالت نے 17 دسمبر کو سماعت کے دوران ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا لیکن ان کو رہائی نصیب نہ ہوسکی اور نیب نے ان کی ضمانت پر رہائی کے حکم کو سندھ ہائی کورٹ کراچی میں چیلنج کیا اور اس کے خلاف درخواست دائر کی تھی جسے سندھ ہائی کورٹ کراچی نے سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کو شفٹ کردیا تھا جس پر آج عدالت عالیہ نے فیصلہ سنا دیا پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر سکھر کی این آئی سی وی ڈی اسپتال میں زیر علاج ہے
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور