دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان نے خلیل الرحمان قمر کو بیمار شخص قرار دے دیا

عفت عمر نے بھی عوام سے خلیل الرحمان کا ڈرامہ کرنے پر معزرت کرتے ہوئے ان کے خلاف پیٹیشن سائن کرنے کا اعلان کیا

ایک خاتون کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر خلیل الرحمان قمر کے خلاف کئی نام ور لوگ میدان میں آگئے

پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان نے خلیل الرحمان قمر کو بیمار شخص قرار دے دیا،

ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ سنا اور دیکھا اس پر افسوس ہے کہ کیسے اس آدمی کو بار بار ٹی وی پر کام دیا جا رہا ہے ،

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ اگر اب اسے نہیں روکا گیا تو قصوروار ہم ہوں گے ،،

عفت عمر نے بھی عوام سے خلیل الرحمان کا ڈرامہ کرنے پر معزرت کرتے ہوئے ان کے خلاف پیٹیشن سائن کرنے کا اعلان کیا

سیاستدان فیصل سبزواری نے کہا کہ ایک آدمی مسلسل عورت کی کی تذلیل کر رہا ہمیں

خود خواتین کی عزت اور حفاظت کے لیے کھڑا ہونا ہوگا

ہدایت کار نبیل قریشی نے جون ایلیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بہت سے لوگ جن کو پڑھنا چاہیے وہ لکھ رہے ہیں

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے کہا ہے خلیل الرحمن قمر! تم نے مَردوں کے سر شرم سے جھکادیے اور تکبر سے معاشرے کو تقسیم کردیا کہ “طاقت، دولت، شہرت اور اختیار (یا اقتدار)
انسان کو بدلتے نہیں،بے نقاب کردیتے ہیں

About The Author