نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

2مارچ 2020:آج دن بھر پاکستان میں کیا ہوا؟

دن بھر پاکستان کے چاروں صوبوں،سرائیکی وسیب، گلگت بلتستان اور کشمیر کے کونے کونے سے آنے والی خبروں کا مختصر خلاصہ ڈیلی سویل کے قارئین کے لئے

احتساب عدالت اسلام آباد میں اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکوں کے ریفرنس پر سماعت ، احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ریفرنس پر سماعت کی، یوسف رضا گیلانی، انعام اکبر سمیت   ملزمان کی عدم حاضری پر فرد جرم عائد نہ کی جا سکی

ملک بھر کی طرح نصیر آباد میں آج بلوچ کلچر ڈے بھرپور جوش و خروش سے منایا جارہا ہے

سپریم کورٹ کے حکم پر الہ۔دین پارک سے متصل زیر تعمیر عمارت کا ایک حصہ گرا دیا گیا ، عمارت کو گرانے کا کام 25 فروری کو شروع کیا گیا تھا

لاہور ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک کی بندش کیلیے متفرق  درخواست پر سماعت 2ہفتوں کے لئے ملتوی ، پی ٹی اے سے جواب طلب

اسلام آباد کے پوش سیکٹر میں فلاحی پلاٹ الاٹ کرنے کا معاملہ ، سپریم کورٹ نے  چیئرمین سی ڈی اے کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا، آئندہ سماعت پر چیئرمین سی ڈی اے پلاٹ کی اصل فائل ساتھ لے کر پیش ہوں،عدالت

آٹا بحران کی انکوائری کے لئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پر سماعت ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا

چاغی ۔پدگی لجہے ایریا میں مسلح افراد نے لیویز فورس کی گشتی ٹیم پر فائرنگ  کر دی ۔فائرنگ سے دو لیویز اہلکار شدید زخمی ہو گئے ۔

ملتان،نشتر پاک اٹالین ماڈرن برن یونٹ کے ڈاکٹرز کا کارنامہ، ،سرجری کر کے جھنگ کے 35 سالہ شخص کا ٹوکہ مشین میں آ کر کٹا ہوا بازو جوڑ دیا

مری :کشمیری بازار کے قریب گاڑی پر فائرنگ  سے ایک شخص زخمی ،ریسکیو 1122مری

لاہور: ریلوے میں کروڑوں کی باضابطگیوں کی ایک اور رپورٹ منظر عام پر آگئی، ریلوے لائن میں استعمال ہونے والے سلیپرز ضرورت سے زائد خریدنے سے 42 کروڑ 24 لاکھ کی رقم کہیں اور استعمال ناں ہو سکی

لاہور: مانگا منڈی ملتان روڈ شامکی بھٹیاں کے قریب شاہ زور ڈالا اور کنٹینر میں تصادم، ڈالا کے ڈرائیور سمیت دو افراد موقع پر ہی جانبحق

چمن: کرونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں وفاقی حکومت کا پاک افغان بارڈر آج سے بند کرنےکا فیصلہ

جھنگ :وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے تعاون سے چینی ماہرین کی ٹیم کا دورہ ،
چینی ماہرین نے ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں میں انتظامات کا بغور جائزہ لیا

چنیوٹ کے علاقہ احمد نگر میں گھر کی چھت پر کام کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے 1 شخص جان بحق، ریسکیو

کراچی :كهارداد پولیس کی کاروائی ذخیرہ اندوزی میں ملوث 4 افراد گرفتار ، گرفتار افراد سے بیس ہزار سے زائد سرجیکل ماسک برآمد مقدمہ درج

چارسدہ میں قومی پرچم کی بے حرمتی ، چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی  برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا نوٹس، سیکریٹری داخلہ و آئی جی کے پی کو واقعہ پر3دن میں  رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

نیب سکھر نے خورشید شاہ کرپشن کیس میں مرحومین کو بلانا شروع کر دیا، نیب سکھر نے خورشید شاہ کے مرحوم بھائی علی نواز شاہ کو تین مارچ کو طلب کرلیا

اوچ شریف:سونے کی بالیوں کی لالچ میں 5سالہ کمسن بچی کا قتل,لالچی قاتل نے بچی کے کانوں سے سونے کی بالیاں اتار کر قتل کر دیا,, پولیس

سپریم کورٹ نے قتل اور اغوا کے سات ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری درخواستیں مسترد کر دیں

نوشہرہ :- نوشہرہ کے علاقہ ہوتی خیل خان کوہی میں گیس دھماکہ ، تین افراد بری طرح جھلس گئے

بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کے جرم سزا کے خلاف اپیل مسترد , عدالت کا مجرم شکیل احمد کی عمر قید کی سزا برقرار رکھنے کا حکم

وفاقی ادارہ شماریات نے فروری 2020ء کے مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے, فروری 2020ء کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.04 فیصد کمی ، ادارہ شماریات

پشاور۔ ہائی کورٹ کے ملازمین کو روایتی طریقے سے بغلگیر ہونے اور ہاتھ ملانے سے روک دیا گیا

شیخوپورہ کے علاقہ مانانوالہ جی ٹی روڈ پر سکول رکشے کو مسافر بس کی ٹکر 12 طالب علم اور رکشہ ڈرائیور زخمی ۔ریسکیو۔زرائع

سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 71  ملزمان کی بریت کے خلاف وزارت دفاع کی  اپیل پر سماعت ، جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی،عدالت نےمقدمہ تین ممبر بینچ کے سامنے مقرر کرنے کیلئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی

شیخوپورہ،ہاوسنگ کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک  شخص جاں بحق اور ایک زخمی۔شہریوں نے ایک حملہ آور پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

فردوس عاشق اعوان توہین عدالت کیس، مسلم لیگ ن کی درخواست پر الیکشن کمیشن میں سماعت ،فردوس عاشق اعوان نے جواب جمع کروا دیا ،اگر الیکشن کمیشن سمجھتا ہے کے توہین ہوئی تو غیر مشروط معافی مانگتی ہوں،فردوس عاشق اعوان

حسین لوائی کا ضمانت پر رہائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع ، اڈیالہ جیل میں قید حسین لوائی نے وکیل کے ذریعے درخواست ضمانت دائر کردی ، نیب کے الزامات بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں، درخواست

عدالت کا تمام ملزمان کو آئندہ سماعت تک ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کا حکم ، ملک ریاض، زین ملک کے دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری، 20 مارچ کو پیش ہونے کا حکم

الیکشن کمیشن میں پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کے خلاف نااہلی کی  درخواست پر سماعت، ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن کی سماعت،ہمیں سنے بغیر درخواست دوبارہ بحال کی گئی ،وکیل فریال تالپور،آپ گزشتہ سماعت پر پیش کیوں نہیں ہوئے، آپکو 24 جنوری کو نوٹس جاری کیا تھا، الیکشن کمیشن،ہمیں کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا تھا، وکیل فریال تالپور۔ فریال تالپور سے دوبارہ جواب طلب

الیکشن کمیشن میں بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی اور سالانہ گوشواروں میں تضاد کے معاملے پر سماعت 2اپریل تک ملتوی ،الیکشن کمیشن پولیٹیکل فنانس ونگ حکام کمیشن کے سامنے پیش، کاغذات نامزدگی اور سالانہ گوشواروں میں تضاد ہے اس تضاد کو ختم کریں،ممبر پنجاب الطاف ابراہیم کی ہدایت

رینالہ خورد:  فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل جاں بحق ۔پولیس

افراط زر کی حالیہ اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی گئی، فروری کے مہینے میں افراط زر کی شرح کم ہو کر 12اعشاریہ 4 فیصد پر آ گئی

الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ق اور مسلم لیگ فنکشنل کے انٹراپارٹی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت، پاکستان مسلم لیگ ق کی جانب سے کوئی بھی الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوا، الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت سے 26 مارچ تک جواب طلب کرلیا

کورونا وائرس کامعاملہ،اسلام آباد پولیس کی تمام ایس ایچ اوزکوہدایات ، تمام ایس ایچ اوزحال ہی میں ایران سےآئےزائرین سےخود ملاقات کرکے کہیں کہ وہ چند دن گھر سے نہ نکلیں ۔ ۔

بلدیاتی محکموں کے کام نہ کرنے کے خلاف شہری کی درخواست کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ، کے ایم سی نے جواب جمع کرانے کے لیے ایک بار پھر مہلت مانگ لی ، عدالت نے دو ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا

لاہور: سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کیخلاف ایل ڈی اے سٹی کرپشن سکینڈل  پر احتساب عدالت  میں سماعت ،  عدالت نے سماعت مزید کاروائی کے لیے 16 مارچ تک ملتوی کر دی۔

لاہور کی احتساب عدالت نمبر 3 میں 5 ماہ بعد جج تعینات ، احتساب عدالت نمبر 3 میں گزشتہ 5 ماہ سے فاضل جج محمد وسیم اختر کی ریٹائرمنٹ کے بعد جج کی تعیناتی نہ ہو سکی تھی، جج محمد خلیل ناز کو تعینات کیا گیاہے۔

تربیلا میں پانی کی آمد  23 ہزار400کیوسک اور اخراج  38 ہزار  کیوسک ہے،منگلا میں پانی کی آمد27   ہزار 500 کیوسک اور اخراج  35  ہزار 700 کیوسک ہے،چشمہ میں پانی کی آمد 51 ہزار  200کیوسک اور اخراج  41 ہزار  کیوسک ہے: ترجمان واپڈا

سکھر: اعجاز جکھرانی سمیت پانچ ملزمان پر 26 مارچ کو فرد جرم عائد کی جائے گی

اسلام آباد: او آئی سی سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی برائے کشمیر آج پاکستان آئیں گے،سفیر یوسف ال دوبیے 6مارچ تک پاکستان رکیں گے،آزاد کشمیر بھی جائیں گے،ترجمان دفتر خارجہ

لاہور::ترقی کے سفر میں پیچھے رہ جانے والے علاقوں کوان کا حق دیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کے کمپری ہینسیو ہائی اسکول و انگلش میڈیم اسکولز منصوبہ کے حوالے سے اجلاس

جس خاندان کی سالانہ آمدن45ہزار روپے سے کم ہوگی وہ تعلیمی وظیفہ حاصل کرسکے گا،ثانیہ نشتر

ڈیرہ بگٹی : بلوچ کلچر ڈے کے مناسبت سے نجی سکول   میں تقریب

گوجرانوالہ:ضلعی انتظامیہ اور وکلاء کے درمیان رجسٹریوں کا معاملہ شدت اختیار کر گیا, صدر بار نے ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگا لیا

سینیٹر شبلی فراز کی صدارت میں پی اے سی ذیلی کمیٹی کا اجلاس, وزارت داخلہ کے مالی سال 2010-11 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ, ہتھیاروں کے لائسنس کی فیس وصولی کا ریکارڈ فراہم نہ کرنے کا انکشاف

پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملہ کیس ,وزیر اعظم کا نوٹس وزیر اعلی کے دعوے اور وزراء کی شعلہ بیانی سب ہوا گئے , پی آئی سی میں ہنگامہ ارائی کرنے والے وکلا کے خلاف عداکتی کارروائی شروع ناں ہو سکی ,

نیب نے عبدالغنی مجید کے اثاثے منجمد کرنے کے لئے احتساب عدالت سے رجوع کر لیا، نیب کی کراچی میں عبدالغنی مجید کا 5145مربع گز کا پلاٹ منجمند کرنے کی استدعا

پشاور:خیبر پختونخوا ریسکیو 1122کے اہلکاروں میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی کیٹس تقسیم

پی اے سی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ،رینجرز، فرنٹیئر کانسٹیبلری کی صوبوں اور گلگت بلتستان میں تعیناتی کا معاملہ  ،صوبوں اور واپڈا  کے ذمہ 87کروڑ 83 لاکھ روپے کے واجبات ہیں،سندھ اور جی بی کے ذمہ 29 کروڑ روپے سے زائد اور بلوچستان کے ذمہ 54 کروڑ روپے سے زائد واجبات ہیں، آڈٹ حکام

احساس  اسکالرشپ میں 100 فیصدٹیوشن فیس کے ساتھ 4,000 روپے ماہانہ گزر بسر کا وظیفہ بھی شامل ہے ، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

کراچی مشتاق مہر سینٹرل پولیس آفس پہنچ گئے،نئے آئی جی سندھ کو سلامی پیش کی جارہی ہے,گریڈ 22 کے افسر مشتاق مہر 60 ویں آئی جی سندھ ہونگے

بلوچستان میں پولیو ورکرز کو کرونا وائرس کے خلاف میدان میں اتارنے کا فیصلہ، زرائع

لاہور: 8 ہفتے گزر چکے ہیں، نوز شریف کی رپورٹس کا انتظار ہے، میڈیکل بورڈ نے جو رپورٹس مانگی ہیں، وہ بھی تک نہیں  ملیں، اسلم اقبال

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  کی زیرصدارت ضلع شہید بینظیرآباد کی ترقیاتی کاموں سے متعلق اجلاس، شہید بینظیر آباد میں کل 145 ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا معاملہ ،پیپلز پارٹی نے حکومت کا فیصلہ مسترد کر دیا،حکومت نے پیٹرولیم لیوی 106 فیصد تک بڑھا دی ہے، شیری رحمان

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ  وقار احمد سیٹھ عدالتی ریکارڈ سے نوٹس غائب ہونے پر برہم،چیف جسٹس نے ایڈیشنل رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ کے خلاف انکوئری کے احکامات جاری کر دئیے

لاہور: مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا پیف کے دو سالہ ریکارڈ کا فرانزک کرانے کا مطالبہ

لاہور: ہیلتھ کارڈ سے تحریک انصاف کا جھنڈا ہٹانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع، قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن بشری انجم کی جانب سے جمع کرائی گئی

صادق آباد میں  ہائی ایس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے میں 6افراد زخمی ، ریسکیو ذرائع

آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کا چارج چھوڑنے سے قبل اعلی سطحی ویڈیو لنک خطاب،اچھا کام کرنے اور ایک ٹیم بنکر ساتھ دینے پر تمام افسران واہلکاروں کا مشکور و ممنون ہوں ، سابق آئی جی سندھ

سرگودھا: تحصیل بھیرہ کے قصبہ رتو کالا میں آورہ کتوں کے کاٹنے سے تیسری جماعت کے طالب علم کی موت کا معاملہ،کمشنر سرگودھا کی ہدایت پر بننے والی انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ جمع کروا دی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے آئی جی پولیس مشتاق مہر کی ملاقات

پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیراہتمام موسم بہار کی شجرکارمہم کا آغاز،  وزیر اعلی محمود خان اور سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے مہم کا افتتاح کیا

لاہور: شہباز تتلہ اغوا کیس میں اہم پیش رفت، فیصل ٹاؤن میں کرائے پر لئے جانے والے گھر کے مالک سے تفتیش مکمل کر لی گئی

لاہور: سول کورٹ نے سال 2020 کے پہلے ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی  ،  سال کے پہلے مینے میں 17 ہزار 1 سو 56 مختلف نوعیت کے کیسز پر فیصلہ سنایا گیا

لاہور :احتساب عدالت میں نیشنل بینک کے وائس پریزیڈنٹ عثمان سعید کیخلاف اربوں روپے کرپشن سکینڈل کیس کی سماعت،عدالت نے ملزم عثمان سعید کے مزید 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا علی خان جدون کی زیر صدارت اجلاس ، سوشل میڈیا قوانین کے حوالے سے حکام کی کمیٹی کو بریفنگ ،پی ٹی اے سائبر ونگ اور وزارت قانون سمیت دیگر شراکت داروں کی مشاورت سے قوانین مرتب کئے گئے ہیں ، سیکرٹری آئی ٹی

لاہور: چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کو واپس لانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع، قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی

سندھ میں گیس فیلڈ کے قریبی علاقوں میں  گیس کی عدم فراہمی کیس سے متعلق کیس کی سماعت، سپریم کورٹ  نے سندھ ہائی کورٹ کا حکم آئندہ سماعت تک عبوری طور پر معطل کر دیا، سندھ ہائی کورٹ نے وزارت پٹرولیم کو ایک ہفتے میں 4.9 بلین روپے جمع کرانے کا حکم دیا تها

‎پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کا بیان،‎چور حکومت کے چور اور جھوٹے وزیر ایک دوسرے کو چور، جھوٹا اور فراڈ قرار دے رہے ہیں ، یہ ملکی تاریخ کی پہلی حکومت ہے جو اپنی ہی حکومت کو چور اور فراڈ قرار دے رہے ہیں

‎پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کا بیان، ‎چور حکومت کے چور اور جھوٹے وزیر ایک دوسرے کو چور، جھوٹا اور فراڈ قرار دے رہے ہیں ، یہ ملکی تاریخ کی پہلی حکومت ہے جو اپنی ہی حکومت کو چور اور فراڈ قرار دے رہے ہیں

لاہور ہائیکورٹ ، سابق آرمی چیف کے بھائی کامران کیانی کی ڈی ایچ اے لاہور سٹی ریفرنس اور آشیانہ اقبال ریفرنس سے نام نکلوانے کیلئے درخواست پر سماعت,عدالت نے کامران کیانی کی درخواست پر ہائی کورٹ آفس کے اعتراض پر فیصلہ محفوظ کر لیا

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دو دن میں 128 مقدمات نمٹائے گئے،لاہور رجسٹری میں دو دن میں 148 مقدمات پر سماعت کی گئی

کراچی مشتاق مہر نے آئی جی سندھ کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا

ایف ایٹ فٹ بال گراؤنڈ پر وکلاء کے غیرقانونی قبضے کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ, اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں لارجر بنچ نے سماعت کی

توشہ خانہ ریفرنس احتساب عدالت میں دائر, ریفرنس میں سابق صدر نواز شریف آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی ملزم نامزد, نامزد ملزمان پر توشہ خانہ گاڑیاں حاصل کرنے کا الزام ہے، آصف زرداری اور نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی سے غیر قانونی طور پر گاڑیاں حاصل کیں، ریفرنس

حیدرآباد : ہندو برادری کا کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف احتجاج

افغان باشندے نے 60 ہزارروپے میں پاکستانی شہریت حاصل کرلی، ایف ائی اے پشاور ٹیم نے جعلی دستاویزات بنانے والے افغان باشندے کو گرفتار کرلیا، نادرا اورپاسپورٹ اہلکار افغان باشندوں کے لئے پاسپورٹ بنانے میں ملوث ہیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف ائی اے پشاور

بنوں :تھانہ صدر کی حدود میں موٹر سائیکل سوار وں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق

ملتان، بہاءالدین زکریا یونیورسٹی میں گاڑی روکنے پر ٹیچر نے گارڈ کو ٹکر ماردی

لاہور: بلاول بھٹو کی لاہور پریس  کلب آمد پر صدر ارشد انصاری اور دیگر عہدیداروں نے استقبال کیا

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائینسز کے باہر طلبا و طالبات کے احتجاج کا معاملہ ، یو ایچ ایس اور طلبہ کے درمیان مذاکرات طے پا گئے۔

لاہور: پی ایس ایل پانچ کے نئے گانے کی ریلیز رکوانے کے لیے سول کورٹ میں دعوی پر سماعت ، درخواستگزار وکیل نے سول کورٹ میں دائر کیا گیا دعوی واپس لے لیا

سوات۔مٹہ میں بے نظیر انکم سپورٹ کے مرکز میں خواتین پر گریل(جنگلہ) ٹوٹنے سے ایک بچے سمیت 24 خواتین زخمی،

پنجاب کے ٹھیکہ دار کو اغوا کرنے میں پشاور پولیس کے اہلکار ملوث نکلے ، تین پولیس اہلکاروں پر مشتمل 4 رکنی گروہ گرفتار ۔ پشاور پولیس

عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کا گھر منجمد کرنے کی کنفرمیشن دے دی، نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری کے کلفٹن والے گھر کو 12 فروری 2020 کو منجمد کیا تھا، نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری کے کلفٹن والے مکان کو منجمد کرنے کی کنفرمیشن کی درخواست دائر کر رکھی تھی

پشاور:کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کے لئے خیبرپختونخوا میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے اعلامیہ جاری کردیا

چونیاں:چھانگا مانگا ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کی زد میں آکر نوجوان جاں بحق

لاہور: پنجاب حکومت کا لاہور ہائی کورٹ بار، ڈویژنل بار، ڈسٹرکٹ بار اور تحصیل بار ایسوسی ایشنز کو گرانٹ ان ایڈ دینے کا فیصلہ

سپریم کورٹ میں نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ، جسٹس مشیر عالم نے درخواست پر ان چیمبر سماعت کی، کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

ملتان، مظفرآباد میں دو روز قبل جنرل سٹورمیں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات،فوٹیج منظر عام پر آگئی

لاہور. اگر آج پاکستان میں جمہوریت یے تو اس میں صحافی دوستوں کا خون پسینہ شامل ہے۔ جہاں بولنے کی آزادی نہ ہو وہ نیا پاکستان نہیں مانیں گے. بلاول بھٹو

کراچی :صدر سائیٹ ایسوسی ایشن سلیمان چاولہ کا خطاب ،سائیٹ ایریا میں 4ہزار سے زائد فیکٹریاں قائم ہیں ،ملکی برآمدات میں سائیٹ ایریا کا اہم کردار ہے، وزیراعظم کراچی کی ترقی کے لئے ہر دو ماہ کے بعد یہاں کا وزٹ کررھے ہیں ، خرم شیرزمان

قرارداد پاکستان کے 80 سال، قائد اعظم کو خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب، سینیٹر مشاہد حسین سید کا خطاب،قائداعظم کے پاس کردار، بہادری اور ایمان کی طاقت تھی،قائداعظم کے وژن نے بتا دیا تھا جو آج بھارت میں ہو رہا ہے ، مشاہد حسین سید

وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات، گورنر سندھ کی سندھ میں وفاقی حکومت کی جانب سے عوامی فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ

نیب راولپنڈی نے ایک اور نیا ریفرنس دائر کر دیا، نیب کی جانب سے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مبینہ کرپشن کا ریفرنس دائر کیا گیا، ریفرنس میں فرزانہ راجہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا

لودھراں:باراتیوں کے دو گروپوں کا ایک دوسرے کے ساتھ ہوائی فائرنگ کا مقابلہ

نوشہروفیروز: مرکزی ملزمان وقار کھوکھر اور اختر کھوکھر کو انسدادِ دہشتگردی عدالت پیش کیا گیا۔عدالت نے ملزمان کوسات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس

ٹویٹر اکاونٹس کی معطلی سے متعلق چیئرمین پی ٹی اے ٹویٹر انتظامیہ سے رابطے میں ہیں، سیکرٹری وزارت آئی ٹی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا پٹرولیم لیوی بڑھانے کی مذمت

قومی خواتین کرکٹ ٹیم میگا ایونٹ میں اپنے سفر کا اختتام جیت سے کرنے کی خواہشمند،آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2020 میں اپنا آخری گروپ میچ منگل کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی

پیپلز پارٹی کے گرفتار نوں رہنماوں کو باعزت بری کردیا گیا ، ایڈیشنل سیشن جج جھانگیر اعوان کی عدالت نے رہنماوں کی رہائی کا حکم دیا

کراچی ،فی تولہ سونےکی قیمت میں 700روپے اضافہ

پشاور،اسپیکرخیبر پختونخوااسمبلی مشتاق غنی کابی آرٹی بس میں سفر

پٹرولیم لیوی کےآڑمیں اضافی رقم لوٹنےکےمعاملےکی پارلیمنٹ میں تحقیقات ہونی چاہیئں،شہبازشریف

لاہورمیں پانی کےبلوں کی عدم ادائیگیوں کامعاملہ ، لاہورمیں لگے واسا کے پانی کے میٹرز ناکارہ ہوگئے، لاہورکےمختلف زون میں ایکویفائرچارجزکی مد میں بل ادا نہ کیےگئے،واسا

سینیٹ اجلاس میں افغان، امریکہ امن معاہدہ پر بیرسٹر سیف کا توجہ نقطہ اعتراض

سابق چئیرمین اسٹیل مل معین آفتاب شیخ و دیگر کو بری کرنے کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ، 90 کروڑ سے زائد کرپشن ریفرنس فیصلے کے خلاف چیئرمین نیب نے اپیل دائر کردی

کے پی اسمبلی : اپوزیشن اراکین نے اجلاس شروع ہونے سے پہلے ہی ڈیسک بجانا شروع کردیئے، اجلاس میں رکن اسمبلی نگہت اورکزئی پھر سے سیٹیاں بجانے لگیں۔ کئی ارکان ہتھوڑے لے آئے۔

سکھر:انڈیا سے آئے مرد اور خاتون کو پولیس نے طلب کر لیا، رمیش اور تلسی بائی کے ویزے 22 فروری کو پورے ہوگئے. پولیس

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو لاہور پریس کلب نے اعزازی رکنیت دے دی

ملک کے بالائی اور مرکزی علاقوں میں بدھ سے ہفتہ تک بارش کی پیشگوئی، جمعرات سے ہفتہ تک راولپنڈی اور لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل کے میچز متاثر ہوسکتے ہیں

لاہور: کرونا وائرس کے باعث سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا گیا, سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ 11 سے 18 اپریل تک ملائشیا میں کھیلا جانا تھا

سندھڑی :سندھڑی کے نواحی گاؤں حمیر درس میں اچانک آگ بھڑکنے سے 12جھگیاں جل کر خاکستر ہوگئیں

ظاہرپیر۔تھانہ رکن پور کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق ۔پولیس ذرائع

خیبرپختونخوا اسمبلی میں قومی پرچم کی بے حرمتی کے مبینہ واقعے کے خلاف قرارداد اکثریت رائے سے منظور،قرارداد پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی سمیرا شمس کی جانب سے پیش کی گئی

لاہور: پاکستان ہلال احمر کے چیرمین ابرار الحق کی پریس کانفرنس، ہمسایہ ملک چین میں کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، پاکستان میں کرونا وائرس کے حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے،ہم نے سات صوبائی ہلال احمر مراکز میں کرونا وائرس کے سینٹرز قائم کردیے ، ابرا ر الحق

سندھ اسمبلی کا اجلاس بلانے کےلیے اپوزیشن نے ریکوزیشن جمع کرادی

ڈسٹرکٹ ساوتھ صدر ایمپریس مارکیٹ رینبو سینٹر کے اطراف تجاوزات کے خلاف آپریشن

کیماڑی زہریلی گیس سے ہلاکتوں کا معاملہ ،متاثرہ شہری نے بحری جہاز ہرکولیس کے عملے کے خلاف مقدمہ کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا

نیب نے خورشید شاہ کے مرحوم بھائی کو جاری کیا نوٹس واپس لے لیا

افغان طالبان اپنی سرزمین پر دفاع کرنے کیلئے اپنا جائز حق استعمال کررہے ہیں، اسلامی، علاقائی اور قومی مسائل کے حل کیلئے ہماری تحریک جاری رہینگی،مولانا فضل الرحمان

نیب نے سابق چئیرمین اسٹیل مل معین آفتاب اور دیگر کو کرپشن کیس میں بری کرنے کا فیصلہ  سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ۔

بلاول کی پریس کانفرنس پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل , حادثاتی چیئرمین کیطرح انکا تقریر نویس بھی  حالات سے یکسر نے خبر ہے، مراد سعید

شکار پور: گڑهی یاسین میں نادرا آفیس کے باہر فائرنگ فائرنگ سے 3افراد زخمی،

بلاول کی پریس کانفرنس پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل ، حادثاتی چیئرمین کیطرح انکا تقریر نویس بھی  حالات سے یکسر نے خبر ہے، مراد سعید

شمالی وزیرستان، پبلک ہیلتھ کلاس فور ملازمینوں کا میران شاہ پرس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

عدالتی چیمبر میں خاتوں سلمی بروہی سے مبینہ  زیادتی کا معاملہ ،فاضل عدالت کے جانب سے معطل سول جج امتیاز بھٹو کو 13 مارچ تک ڈی این اے کروانے کا حکم، کیس کی آئندہ سماعت 13 مارچ تک ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن دفتر کے باہر اپوزیشن  کے احتجاجی مظاہرے پر درج مقدمے کا فیصلہ ،ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان نے پیپلزپارٹی کے 10 کارکنان کو بری کردیا

٭          گورنر سندھ عمران اسماعیل کی وزارت خارجہ آمد، گورنر سندھ کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات۔

کراچی:کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1312 پوائنٹس کی تیزی

کراچی: عالمی بازار میں سونا 20 ڈالر مہنگا ہوگیا، ..پاکستان میں ایک تولہ سونا 700 روپے مہنگا ہوکر 92300 روپے کا ہوگیا

کراچی: انٹر بینک میں ڈالر 14 پیسے مہنگا ہوگیا

نئے آئی جی سندھ مشتاق  مہر کو سابق  آئی جی ڈاکٹر کلیم امام نے ذمہ داریاں سونپ دیں، مشتاق احمد مہر نے انسپکٹرجنرل آف پولیس سندھ کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا، ڈاکٹرکلیم امام نے آئی جی سندھ کا چارج چھوڑ دیا

لاہور: وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار جیلانی پارک میں جشن بہاراں فیسٹیول کا افتتاح کردیا۔

قائم مقام گورنر چودھری پرویزالٰہی سے نومنتخب صدر لاہور ہائیکورٹ بار طاہر نصراللہ وڑائچ کی وفد کے ہمراہ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی موجودگی میں ملاقات

لاہور:پنجاب حکومت سرجیکل آلات کی درآمد پر ڈیوٹی کم کرنے کے لیے وفاقی حکومت کو خط لکھے گی، میاں اسلم اقبال

وزیراعظم عمران خان 7مارچ کو کراچی کا دورہ کریں گے،گورنرسندھ

اب صوبے بھرمیں 72 گھنٹوں کیلئےسی این جی دستیاب ہوگی،سوئی سدرن گیس کمپنی کے سٹم میں گیس کا پریشر بہتر ہوگیا،سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 72 گھنٹے کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد بار کا 2014 کے اسلام آباد کچہری میں خودکش حملے کے پیش نظر کل یوم سیاہ منانے کا اعلان

منڈی شاہ جیونہ:موٹرسائیکل اور گدھاگاڑی میں تصادم  سے ایک شخص جاں بحق

پاکستان نے امریکہ طالبان معاہدہ کے بعد بین الافغان مذاکرات کے لیے تیاریاں شروع کر دیں، ناروے اور انڈونیشیا کیجانب سے بین الافغان مزاکرات کی میزبانی کی پیشکش کی گئی تھی، ذرائع

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ریلوے کی تنظیم نو اور ریلوے سے متعلق معاملات کے حوالے سے جائزہ اجلاس

پنجاب میں پیپلز پارٹی ختم نہیں ہوئی آج بھی زندہ ہے  ,وزیر اعظم عمران خان غریبوں سے تو کیا اپنے ایم این اے کو ملنا بھی نہیں گوارا کرتےِ، مولا بخش چانڈیو

ٹھٹھہ: مکلی بائی پاس پر کار اور ٹرک میں تصادم،ایک شخص جاں بحق پانچ افراد زخمی، پولیس

اؔسلام آباد: پارلیمنٹ ہاوس میں چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام کی پریس کانفرنس، آج کشمیر کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا،او آئی سی کے نمائندہ اس کمیٹی میں موجود تھے، فخر امام

لاہور: طبعیت خراب ہونے پر معروف کامیڈن امان اللہ پھر ہسپتال داخل ،ر امان اللہ عرصہ دراز سے گردوں سمیت دیگر امراض میں مبتلا ہیں ، ڈاکٹروں  نے امان اللہ کو وینٹی لیٹر پر ڈال دیا ہے

لاہور: مارچ میں مہنگائی کے خلاف مارچ کیلئے مسلم لیگ ن بھی متحرک ہوگئی، ڈویژنل اور ضلعی صدور کو تیاریوں کا ٹاسک سونپ دیا گیا

لاہور: صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس، آئندہ رمضان المبارک کے دوران صوبے بھر میں رمضان بازاروں کے قیام کا جائزہ لیا گیا۔

About The Author