دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور قلندرز کی پے در پے شکستوں پر فینز مایوس ہو گئے

لاہوریوں کی ٹیم کے سات میچز باقی ہیں، مگر اب تک کی کارکردگی نے شائقین کو ٹیم کا پوسٹ مارٹم کرنے پر مجبور کر دیا ہے

لاہور قلندرز کی پے در پے شکستوں پر فینز مایوس ہو گئے،،، احتجاج ریکارڈ کرایا،،، سوشل میڈیا پر بھی جم کر تنقید کی،، مداحوں نے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کے استعفے کا مطالبہ کر دیا،،

ایک، دو یا تین نہیں، مسلسل ساتویں ہار نے لاہور قلندرز کے فینز کا دل چکنا چور کر دیا، ویسے تو ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن فائیو میں لاہوریوں کی ٹیم کے سات میچز باقی ہیں، مگر اب تک کی کارکردگی نے شائقین کو ٹیم کا پوسٹ مارٹم کرنے پر مجبور کر دیا ہے

سوشل میڈیا پر مداح خوب بھڑاس نکال رہے ہیں، اکثر نے پانچ سال سے ٹیم کے ساتھ منسلک ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن عاقب جاوید کو ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرایا
عاقب جاوید اور کپتان کو تبدیل کرنا چاہیے ،،، ہمیں بہت مایوسی ہوئی ہے ،،، دل ٹوٹ گیا ہے ،، مگر اب بھی سپورٹ کرتے ہیں

تنقید کے برعکس ہیڈ کوچ لاہور قلندرز کہتے ہیں کہ جب پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے کھلاڑی پرفارم کرتے ہیں تو انہیں ٹیلنٹ قرار دیا جاتا ہے،

انہوں نے آئندہ میچز میں اچھی پرفارمنس کا دعوی کر دیا
عاقب جاوید، ہیڈکوچ لاہور قلندرز ،، ابھی ٹورنامنٹ ختم نہیں ہوا سات میچز پڑے ہیں ،، جب ایسے کھلاڑی پرفارم کرتے ہیں تو انہیں ٹیلنٹ کا نام دیا جاتا ہے

عاقب جاوید کی وضاحتیں اپنی جگہ،،، حقیقت یہ ہے کہ لاہور قلندرز کے فینز دلبرداشتہ ہیں اور نوبت یہاں تک آ پہنچی ہے کہ انہیں لبرٹی چوک میں احتجاج بھی ریکارڈ کرانا پڑا،

About The Author