دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

1مارچ2020:آج ڈیرہ اسماعیل خان میں کیا ہوا ؟

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ۔

انفینٹ فارمولہ دودھ تیار کرنے والی نجی کمپنیوں نے ڈیرہ اسماعیل خان ضلع بھر میں لوٹ مار کا بازار گرم کرلیا

ڈیرہ اسماعیل خان: انفینٹ فارمولہ دودھ تیار کرنے والی نجی کمپنیوں نے ڈیرہ اسماعیل خان ضلع بھر میں لوٹ مار کا بازار گرم کرلیا ،

سپریم کورٹ کے احکامات کی بھی دھجیاں اڑا کرر کھ دی گئیں، مہنگا ئی کی چکی میں پسے والدین شدید پریشانی اور اذیت میں مبتلا ہوکر رہ گئے ،بچوں کے والدین کا ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ،

سپریم کورٹ آف پاکستان نے بچوں کے لئے دودھ کے نام پر فراہم کئے جانے والے انفینٹ (دودھ پیتے بچے) فارمولہ کو فروخت کی اجازت دینے سے انکار کیا اور ہدایات جاری کیں کہ ڈبوں پر واضح لکھا جائے کہ یہ دودھ نہیں ہے ،

عدالت عظمی نے واضح کیا کہ جب تک یہ نہیں لکھا جائے گا ہم کسی صورت فروخت کی اجازت نہیں دیں گے ، جبکہ بچوں کے فارمولہ دودھ کے ڈبو ں پر نرخ بھی درج کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ،

لیکن انفینٹ فارمولہ دودھ تیار کرنے والی بااثر نجی کمپنیوںنے ان واضح احکامات پر کبھی بھی عمل درآمد نہیں کیا ۔

دوسری جانب انفینٹ فارمولہ کے معیار اور اس کی فروخت کے مشکوک انداز کے متعلق شکایات کے بعد کارروائی بھی کی گئی اور فوڈ اتھارٹی نے انفینٹ فارمولہ مارکیٹنگ ریگولیشنز نافذ کئے جس میں قانون کے تحت کوئی انفینٹ فارمولہ کمپنی ڈاکٹرز کو اپنی مصنوعات تجویز کرنے کا نہیں کہہ سکتی، جبکہ ڈبوں پر نرخ درج کرنا لازمی قراردیاگیا ۔

نئے ضابطے کا اطلاق ایک سال اور دو سال کے بچوں کے لئے دستیاب انفینٹ فارمولہ پر بھی کیا گیا۔خوراک کے معیار سے متعلق حکام یہ اعتراف بھی کر چکے ہیں کہ چند کمپنیوں کی دھو کہ دہی پر مبنی مارکیٹنگ کی وجہ سے مائیں اپنے دودھ کی بجائے انفینٹ فارمولے کو ترجیح دیتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ناقص معیارکے انفینٹ فارمولہ کا بڑھتا ہوا استعمال بچوں میں غذائی اجزاء کی کمی کے ساتھ ماو¿ں میں بریسٹ کینسرکے اضافے کا باعث بن رہا ہے۔

طبی ماہرین کی واضح ہدایات کے برخلاف ڈیرہ اسماعیل خان ضلع بھر میں انفینٹ فارمولہ کمپنیاں اپنے غذائی فارمولے کو ماں کے دودھ کے متبادل کے طور پر پیش کرتے ہوئے من مانے نرخوں پر انتہائی مہنگے داموں کررہی ہیں۔

اس مقصد کے لئے کچھ معالجین کو بھی مختلف سہولیات کا لالچ دے کر ساتھ ملا لیا جاتا ہے،ڈیرہ کے عوامی ،سماجی اور مذہبی حلقوں نے ڈراپ کے چیئر مین اور محکمہ صحت کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق بچوں کے انفینٹ فارمولہ دودھ کے ڈبوں پر ”یہ دودھ نہیں ہے “ کے علاوہ اس فارمولہ دودھ کے ڈبے کا نرخ بھی تحریر کی جائے ،

کیونکہ اس وقت مارکیٹ میں بچوں کے دودھ کے ڈبوں کی قیمتوں میں واضح فرق موجود ہے ، انفینٹ فارمولہ دودھ کے ڈبوں پر ریٹ درج نہ ہونے کی وجہ سے بازار میں ان کے مختلف ریٹ مقرر ہیں ج

س کی وجہ سے والدین کو شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،

ان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ پہلے ہی دودھ کے ڈبوں پر تحریر ” یہ دودھ نہیں بلکہ بچوں کی غذائی ضرورت پورا کرنے کے اجزاءپر مشتمل ہے جوکہ ماں کے دودھ کا نمول بدل نہیں ہے “ لکھنے کے احکامات جاری کررکھے ہیں لیکن اس کہیں عمل درآمد نہیں کیا جارہاہے
٭٭٭
معروف قانون دان صوبے بھر کے پہلے کم عمر سپریم کورٹ کا لائسنس حاصل کرنے میں کامیاب

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان ڈسٹرکٹ بار کا ایک اور بڑا اعزاز ،معروف قانون دان برہان لطیف خیسوری ایڈووکیٹ صوبے بھر کے پہلے کم عمر سپریم کورٹ کا لائسنس حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ،

صوبے بھر کے بیس امیدوار وکلاءمیں سے جنوبی اضلاع کے وہ واحد امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ انہوں نے صوبے بھر کے کم عمر ترین سپریم کورٹ کے لائسنس ہولڈر کا اعزاز بھی اپنے نام کرکے ڈیرہ کا نام ملک بھر میں فخر سے بلند کردیا ہے ،

انہوں نے سال 2004 میں گومل یونیورسٹی سے لاءکی ڈگری فسٹ ڈویژن سے حاصل کی اور سال 2005 کے دوران ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ اسماعیل خان میں لوئر کورٹس کا لائسنس حاصل کیا ، وہ اپنی بھر پور محنت سے سال 2008 میں ہائی کورٹ کا لائسنس حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ،

پھرانہوںنے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھااور ان کی کامیابیوں کا سفر آگے بڑھتا رہا ،اس دوران انہوںنے سینکڑوں اہم مقدمات میں اپنی بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کانام روشن کیا،

اس دوران انہوںنے سپریم کورٹ کا لائسنس حاصل کرنے کے لئے اپلائی کیا ، وکلاءکیلئے گرانٹ آف فٹنس سرٹیفکیٹ کیلئے ہائیکورٹ میں سات سالہ وکالت پریکٹس اور 30 کیسز ضروری قرار دیئے گئے ہیں ،

سنیئر جسٹس سپریم کورٹ کی سربراہی میں 3 سینئرججز پر مشتمل انرولمنٹ کمیٹی قائم کی گئی جس میں وکلاءکو انٹرویوز کیلئے کال کی گئی ۔ کمیٹی نے سپریم کورٹ کا لائسنس حاصل کرنے کیلئے درخواستیں دینے والے وکلاءسے انٹرویو کیے اور وکالت لائسنس کیلئے گرانٹ آف فٹنس سرٹیفکیٹ کے اجراء کی منظوری دی ،

سال 2017 ءکے دوران انہوںنے فٹنس سرٹیفیکٹ حاصل کرلی ، فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے بعد وہ وکالت لائسنس کیلئے سپریم کورٹ کی انرولمنٹ کمیٹی کے روبرو پیش ہو ئے۔

سپریم کورٹ کے فاضل جج جسٹس جناب عمر عطاءبندیا ل کی سربراہی میں انرولمنٹ کمیٹی جس میں پاکستان بار کونسل کے دو ممبران بھی شامل تھے نے کامیابی پر انہیں سپریم کورٹ میں وکالت کیلئے انرولمنٹ جاری کردی ہے ،

سپریم کورٹ میں لائسنس کے حصول کے لئے صوبہ خیبر پختونخوا میں بیس وکلاءمیں آٹھ وکلاءانرولمنٹ حاصل کرسکے جبکہ جنوبی اضلاع میں سے صرف برہان لطیف خیسور ی ایڈووکیٹ ہی کامیاب قرار پائے جبکہ انہوںنے صوبہ بھر میں سب سے کم عمر سپریم کورٹ لائسنس ہولڈر ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا ہے ۔

ان کے تمام دوست احباب ،عزیز واقارب اورڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے وکلاءنے ان کی شاندار کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی مزید ترقی اور کامیابیوں کے لئے دعاکی ۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے لائسنس کے حصول کے لئے بڑی تعداد میں ڈیرہ کے وکلاءا ب تک کامیابی حاصل کرچکے ہیں

جو کہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ڈیرہ کے وکلاءکسی طور بھی دیگر شہروں کے وکلاءسے پیچھے نہیں ہیں اور ڈیرہ کے وکلاءنے اپنی ذہانت اور قابلیت سے سپریم کورٹ تک اپنا لوہا منوایا ہے۔
٭٭٭
نامعلوم نقاب پوش مسلح ملزمان فائرنگ سے 33 سالہ نوجوان کو قتل کرکے فرار ہوگئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) تھانہ کڑی خیسور کی حدود میں قتل کی سنگین واردات ، نامعلوم نقاب پوش مسلح ملزمان فائرنگ سے 33 سالہ نوجوان کو قتل کرکے فرار ہوگئے ،مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کردی گئی ،پولیس نے مقتول کے بھتیجے کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلا ف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق علاقہ جھوک وینس کا رہائشی 33 سالہ غلام ربانی ولد مہر داد قوم فقیر پنجاب کے علاقہ کندیا ں المصوم چوک سے کرایہ پر اسپیشل ٹیکسی کار میں سوار ہوکر گھر جانے کے لئے روانہ ہوا،

تھانہ کڑی خیسور کی حدود ڈیرہ چشمہ روڈ خان ریسٹ ہاﺅس چشمہ کے قریب پہنچنے پر سفید کار میں سوار دو نقاب پوش مسلح ملزمان نے ٹیکسی کار کو روک کر اس میں سوار غلام ربانی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ،

مسلح ملزمان ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،واقعہ کی اطلاع پر پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ہسپتال منتقل کیاگیا

جہاں لاش پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کردی گئی ،پولیس نے مقتول کے بھتیجے محمد اسماعیل ولد چن سرفراز قوم فقیر سکنہ جھوک وینس کی رپورٹ پر دو نامعلوم قاتلوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ،

مقتول کے بھتیجے کے مطابق ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی وغیرہ نہیں ہے ،پولیس نے مقدمہ درج ہونے پر ٹیکسی کار ڈرائیور کو شامل تفتیش کرکے واقعہ کی مذید تحقیقات شروع کردی ہیں ،
٭٭٭
پیٹرول پمپ مالکان اپنے اثرو رسوخ اور دولت کے بل بوتے پر ہم سے ہمارے بچوں کا رزق چھیننے کے درپے ہیں ،لیاقت اللہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ پریس کلب رجسٹرڈ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آل آئل پیٹرولیم ایجنسی اونرز کے صدر لیاقت اللہ نے کہا ہے کہ عرصہ دراز سے حکومت اور حکومتی ادارے ہمارے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کر رہے ہیں،

ہمیں بحیثیت شہری اپنا جائز کاروبار کرنے کا حق نہیں ہے، ہم ڈیزل و پیٹرول ایجنسی اونرز چھوٹے پیمانے پر محنت کرکے مزدوری کرتے ہوئے اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں جبکہ پیٹرول پمپ مالکان کا تعلق اشرافیہ سے ہے ، وہ اپنے اثرو رسوخ اور دولت کے بل بوتے پر ہم سے ہمارے بچوں کا رزق چھیننے کے درپے ہیں۔

اس موقع پر جنرل سیکرٹری اکبر جان بیٹنی، سینئر نائب صدر رافع خان، پریس سیکرٹری خاد خان کنڈی اور فنانس سیکرٹری فضل نور بھی موجود تھے۔ لیاقت کنڈی ایڈوکیٹ نے کہا کہ ہمارے مطالبات آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہیں

جس کا ثبوت سول کورٹ سے اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے ہیں جس کے ثبوت ہم پیش کرنے کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کاروبار کے حوالے سے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف توہین عدالت کی درخواست عدالت میں جمع کرینگے اور پولیس کو ہرجانے کے نوٹسز بھی بھجوائے جائیں گے۔
٭٭٭
بین الاقوامی صحافتی تنظیم گلوبل یونین آف جرنلسٹ کی کابینہ تشکیل پاگئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)بین الاقوامی صحافتی تنظیم گلوبل یونین آف جرنلسٹ کی کابینہ تشکیل دے دی گئی،

ڈسٹرکٹ صدر نثاربیٹنی ، جنرل سیکرٹری عمران کنڈی، انفارمیشن سیکرٹری عبد الرشید استرانہ منتخب ، تفصیلات کے مطابق گلوبل یونین آف جرنلسٹ ڈیرہ اسماعیل خان کی کابینہ کے حتمی انتخاب کے لیے اجلاس ڈسٹرکٹ صدر نثار بیٹنی کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا

جس کی سعادت نائب صدر خرم کٹی خیل نے حاصل کی، اجلاس میں کابینہ کے عہدے داروں کو نئی زمہ داریاں سونپی گئیں،

نو منتخب عہدیداران میں ڈسٹرکٹ صدر نثار بیٹنی، نائب صدر خرم کٹی خیل، چئیرمین ایس آر مدنی، جنرل سیکرٹری عمران کنڈی، انفارمیشن سیکرٹری عبد الرشید استرانہ، وائس چیئرمین سپورٹس فہیم نواز، ڈسٹرکٹ صدر ویمن ونگ بشری محسود کو بنایا گیا،

نو منتخب ڈسٹرکٹ صدر نثار بیٹنی اور چئیرمین ایس آر مدنی نے کہا کہ اپنے کابینہ کے ساتھ ملکر صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے تمام وسائل استعمال میں لائیں گے اور صحافیوں کی فلاح بہبود کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔

اجلاس میں 2 نئے ممبران عدنان مروت اور فیصل کو بھی گلوبل یونین آف جرنلسٹ کی ٹیم کا حصہ بنایا گیا
٭٭٭
ملزم نے مخالف کے دس سالہ بچے پر کتا چھوڑدیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)تھانہ صدر کی حدود علاقہ کوکار میں سابقہ لڑائی جھگڑے کی عداوت میں ملزم نے مخالف کے دس سالہ بچے پر کتا چھوڑدیا ،کتے نے بچے کو کاٹ کر شدید زخمی کردیا ،

بچے کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ،

ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کی حدود علاقہ گاﺅں میں سابقہ لڑائی جھگڑے اور مقدمہ بازی میں راضی نامہ نہ کرنے پر مخالف کے دس سالہ بچے ربائی ولد امان اللہ سکنہ کوکار پر اپنا پالتو کتا چھوڑ دیا

جس نے بچے کو کاٹ کر شدید زخمی کردیا ،بچے کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کردیا ہے۔
٭٭٭
خواتین کے تنازع پر گولیاں چل پڑیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)خواتین کے تنازع پر گولیاں چل پڑیں ،دو خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ،پولیس نے دونوں جانب کے ملزمان کے خلاف کراس مقدمہ درج کرلیا۔

ذرائع کے مطابق تھانہ یارک کی حدود روڈی خیل میں خواتین کے تنازع پر قریبی رشتہ دار آپس میں لڑ پڑے اور دونوں جانب سے ایک دوسرے کو اوپر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک جانب محمد اقبال ولد خادم حسین قوم پائی سکنہ روڈی خیل اور اسکی ماں میراں بی بی

جبکہ دوسری جانب رئیس ولد رانجھو قوم اتراءاور اس کی بہن نسرین بی بی زوجہ تاج محمد شدید زخمی ہوگئے ،زخمیوںکو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

وجہ عدوات خواتین کا گھریلو تنازع جبکہ فریقین ایک ہی خاندان کے بتائے گئے ہیں،پولیس نے دونوں جانب کے ملزمان محمد اقبال اور ذوالفقار کے خلاف کراس مقدمہ درج کرلیاہے۔
٭٭٭
مجمع خلاف قانون کو منتشر کرنے کی تربیتی مشقوں کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پولیس لائن ڈیرہ میں مجمع خلاف قانون کو منتشر کرنے کی تربیتی مشقوں کا انعقاد کیاگیا ۔

ڈی پی او ڈیرہ نے پولیس کی تربیتی مشقوں میں شریک پولیس اہلکاروں کو مختلف فارمیشن سیکھائے اور تربیتی مشقوں کے خلاف پر تشدد احتجاجی مظاہروں کو منتشر کرنے کی عملی کاروائی کے حوالے سے پولیس جوانوں کو مختلف ڈرل بھی کرائے گئے ۔ پو

لیس جوانوں کو عملی طور پر سکھایا گیا کہ کس قسم کی حکمت عملی سے فورس کا کم سے کم استعمال کرکے مجمع خلاف قانون کو منتشر کرنے کی ترکیب نکالی جائے ۔

مشقوں کے دوران پولیس جوانوں کو مزاحمت کرنے والے افراد کے ساتھ بھرپور طریقہ سے نمٹنے کے لیے ان کے خلاف طاقت کے استعمال اور ان کی گرفتاری عمل میں لانے کے علاوہ

پولیس کے ساتھ مذاحمت کے دوران زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد فراہم کرنے اور مذاحمت کاروں کے حملے سے خود کو محفوظ رکھنے موثر احتیاطی تدابیر بھی سکھائے گئے ۔

پولیس لائن ڈیر ہ میں منعقدہ تربیتی مشقوں میں پولیس جوانوں کی طرف سے پیش کردہ عملی مظاہرہ کا جائزہ لیتے ہوئے ڈی پی اوڈیرہ نے ان تربیتی مشقوں کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے بتایا

کہ زمانہ امن میں منعقد ہونے والے مشقیں ہی عملی میدان میں ریاست کی رٹ قائم رکھنے والی فورسز کی بلا نقصان کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام اور عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری صرف پولیس کی ہے۔ جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور حکومتی رٹ چیلنج کرنے والوں کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔
٭٭٭
ملک علی ڈیال کو میجر سے لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پرترقی پاگئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) فرزندے ڈیرہ ملک علی ڈیال کو میجر سے لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پرترقی دے دی گئی۔

لیفٹیننٹ کرنل ملک علی ڈیال ،ملک عثمان ڈیال، ونگ کمانڈر عاصم ڈیال کے بھائی اور ملک ساجد ڈیال مرحوم کے فرزند ہیں اور انہوں نے حال ہی میں پاکستان آرمی میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پائی ہے۔

لیفٹیننٹ کرنل ملک علی ڈیال نے اپنی ترقی و کامیابی کو اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاو¿ں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ مادر وطن کے دفاع کیلئے اپنی جان تک کا نذرانہ پیش کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار اور سبہ کفن ہیں۔ اس ترقی پر دوست احباب نے مبارک باد پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
٭٭٭
گومل یونیورسٹی جنسی ا سکینڈل کے اہم کردار پروفیسر حافظ صلاح الدین کے خلاف مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) کینٹ پولیس نے گومل یونیورسٹی جنسی ا سکینڈل کے اہم کردار پروفیسر حافظ صلاح الدین کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ،

پولیس ذرائع کے مطابق ڈیرہ کے رہائشی لیکچرار شہریار علیزئی نے تھانہ کینٹ میں رپورٹ درج کرائی کہ وہ گومل یونیورسٹی میں گریڈ اٹھارہ کے عہدے پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں ،

سابق پروفیسر گومل یونیورسٹی جوکہ کواڈنیٹرسٹی کیمپس تعینات رہا ہے نے گزشتہ ماہ مجھے دباﺅ ڈال کرغیر قانونی او رناجائز امور انجام دینے کے لئے مجبور کرتا تھا جبکہ میرے انکار پر اپنے اختیارات کا ناجائز اور غلط استعمال کرتے ہوئے توہین آمیز رویہ اپنا کر میری بے عزتی اور توہین کی جبکہ ٹانک کیمپس تبدیل کرنے کی دھمکیاں دی

اور اعلانیہ طور پر کہا کہ اب اس کی ذاتیات شروع ہوگئی اور وہ اسے سنگین نقصان پہنچائے گا،پولیس نے لیکچرار کی رپورٹ پر پروفیسر صلاح الدین کے خلاف مقدمہ جرم زیر دفعات 506.500.166 ت پ اور 25 ٹیلی گراف ایکٹ درج کرکے اسے گرفتارکرلیاہے۔
٭٭٭
بارہ سولیٹر ڈیزل اور اکیس ٹن سیب برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ پولیس نے رمک چیک پوسٹ پر غیر قانونی 1200لیٹر ڈیزل اور 21ٹن سیب برآمد کرلیے ، انچارج چیک پوسٹ رمک شاہ نواز نے 300لیٹر ایرانی ڈیزل قبضہ کر کے کسٹم حکام کے حوالے کیا۔

اسی طرح ڈیرہ پولیس نے گزشتہ 3 ماہ کے دوران 18نان کسٹم پیڈ گاڑیاں،13ٹرک ٹینکر ،01کوسٹر، 1284کلو چائے ،133029لیٹر ایرانی ڈیزل ،40ہزارلیٹر ایرانی آئل،2555لیٹر ایرانی پٹرول،24کاٹن تھرماس ،کوکونٹ12200کلو گرام،950کلو گرام بادام، 1134کلو گرام کشمش ،

54بوری چلغوزہ ،55 ٹائر ، 4ہزارکلوگرام سیب،199کلو گرام کوکنگ آئل،2200کلو تازہ انار،16کاٹن سگریٹ،27بیگ خشک میوہ جات،175کلو چائنہ نمک ،6کاٹن سرجیکل میڈیکل آلات،6کاٹن سپیئر پارٹس ،1750کلو گلیسرین ،20کاٹن موبل آئل ،

1گٹو کپڑا،9گٹو شاپر ،51678کلو گرام مونگ پھلی ،6گٹو چھلی، 4انورٹر،11ہیٹر ،4 ہیٹر شمسی انورٹر ،89 موبائلز،9 واٹر پمپ سمیت متفرق سامان جس کی مالیت اربوں روپے بنتی ہے ۔

جو کہ ملکی خزانے کو نقصان پہنچاتے ہوئے کسٹم ڈیوٹی ادا کیے بغیر سمگل کیا جا رہا تھا ۔کسٹم حکام کو موقع پر ان کے حوالے کر دیا گیا۔

٭٭٭
حکومت صوبے میں سائیکاٹرسٹ ڈاکٹرز کے مسائل ترجیہی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے اقدامات کرے ،ڈاکٹر عمران خان

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سائیکاٹری سوسائٹی خیبر پختونخوا کے صدر ڈاکٹر عمران خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے میں سائیکاٹرسٹ ڈاکٹرز کے مسائل ترجیہی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے اقدامات کریں ،

پاکستان صرف چار سو قریب سائیکاٹرسٹ ڈاکٹر خدمات سرانجام دے رہے ہیں ،ملک بھر میں صرف تین چار چائلڈسائیکاٹرسٹ ہیں جبکہ پورے صوبہ خیبر پختونخوا میں کوئی ایک بھی چائلڈ سائیکاٹرسٹ ڈاکٹر موجود نہیں ہے ،

انہوںنے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں سائیکاٹرسٹ ڈاکٹرز کو مواقع ہی نہیں دیئے جاتے ،سائیکاٹری وارڈز میں سٹاف کی کمی کو دور کیا جاتاہے اور نہ ہی وارڈز کی حقیقی معنوں میں تزئین وآرائش اور بیڈز وغیرہ کی مرموت دیکھ بال کی طرف توجہ دی جاتی ہے،

مردان میڈیکل کمپلیکس اور کبھی ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ کے سائیکاٹری وارڈ کو تبدیل کرکے ان سے وارڈز ہی چھینے جارہے ہیں ،ان کا کہناتھا کہ موجودہ حالات میں پاکستان بھر کی کثیر آبادی مختلف نفسیاتی بیماریوں کا شکار ہورہی ہے اور ذہنی مریضوں کی تعداد میں روز بروز بڑھ رہی ہے ،ا

نہوںنے مطالبہ کیا ہے کہ ذہنی مریضوں کی تعداد میں اضافے کے باعث ہسپتالوں کے اندر وارڈ میں اضافہ اور سائیکاٹرسٹ ڈاکٹر کی کمی کو دور کیا جائے ،سائیکاٹرسٹ ڈاکٹر زکی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ مذید ڈاکٹرز سائیکاٹرسٹ بن کر ملک وقوم کی خدمت کرسکیں حالانکہ دنیا بھر میں سائیکاٹرسٹ ڈاکٹرز کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے۔
٭٭٭
ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی فیس ماسک کی شدید قلت پیدا ہوگئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ملک کے دیگر علاقوں کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لئے فیس ماسک کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے ،

سرجیکل سٹور مالکان نے ماسک انتہائی مہنگے داموں فروخت کرنا شروع کردیئے ہیں ،ڈراپ نے اس سلسلے میں پاکستان بھر کے محکمہ صحت کے اعلی حکام ،ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایات پہلے ہی جاری کررکھی ہیں کہ وہ چین میں کوروناوائرس کی وباءپھیلنے کی پیش نظر پاکستان میں سرجیکل آلات خصوصا ًفیس ماسک کی نایابی نہ ہونے دی جائے

،اور نہ ہی فیس ماسک سمیت دیگر اشیاءمہنگے داموں فروخت کی جائے ، لیکن عمل طور پر اس ضمن میں کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ،ڈیرہ شہر میں فیس ماسک کو سرجیکل سٹور مالکان بلیک میں فروخت رہے ہیں

جس کی وجہ سے ڈیرہ میں فیس ماسک کی نایابی کا مسئلہ پید ا ہوگیا ہے ،شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس سلسلے میں تمام ڈرگ انسپکٹرز اور محکمہ صحت کے حکام فوری طور پر ماسک کی فراہمی کو یقینی بنائیں ،
٭٭٭
حلف برداری کی تقریب میں شرکت پر اظہار تشکر

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ پریس کلب کے جائنٹ سیکرٹری لطیف الرحمٰن خان نے اپنے بیان میں ضلعی انتظامیہ ،مقامی صحافیوں ،ڈیرہ اسماعیل خان کے مقامی اخبارات کے مدیرران،انجمن تاجران کے عہدیداران ،سیاسی پارٹیوں کے عہدیداران ،معززین علاقہ ،عمائدین ،سرکاری افسران کا خصوصی شکریہ ادا کیا

جنہوں نے ڈیرہ پریس کلب کے پچاس سال مکمل ہونے کے موقع پر کابینہ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگادیئے ،ا

نہوں نے کہا کہ ڈیرہ پریس کلب نے ہمیشہ ڈیرہ کی پسماندگی ،علاقہ کے مسائل کے لئے حل کے لئے کوشاں رہاہے،ڈیرہ پریس کلب کے تمام ممبران بلاامتیاز ہر سیاسی پارٹی ،تاجر برداری کے مسائل کے لئے آواز بلند کرتے رہیں گے اور ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دیں گے
٭٭٭
پروموشن کوٹہ میں س فیصد کوٹہ دے کر ہمارے حقوق کو پامال کردیاگیاہے سیکرٹریز ایسوسی ایشن ڈیرہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سیکرٹریز دیہات ومحلہ کونسلر ایسوسی ایشن ڈیرہ کے ضلعی رہنماﺅںعبدالستار،ملک رستم ،محمد نواز اورزبیر گل نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک بھر میں مہنگائی کا جو گراف بڑھ رہا ہے ،اسے غریب محنت کشوں کے ساتھ ساتھ نان گزیٹیڈ ایمپلائز بھی متاثر ہورہے ہیں ،

ان کا کہناتھا کہ گزشتہ سال کے بجٹ میںماہوار تنخواہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف بڑھائی گئی تھی ،سکیل 3 کانائب قاصد کنبہ کے افراد کو دووقت کا کھانا نہیں کھلا سکتا ،چہ چائیکہ بچوں کے تعلیمی اخراجات ،علاج معالجہ اور تن ڈھانپنے کے لئے کپڑے خریدے ،کم آمدنی والے اہلکار معاشی بحران کی وجہ سے ذہنی پریشانیوں کا شکار ہیں

،اور کسی بھی وقت قانونی اور بنیادی ضروریات زندگی کے حصول کے لئے دستور کے مطابق مرحلہ وار احتجاجی تحریک کا لائحہ عمل شکیل دے کر صوبائی سطح تک اپنے حقوق تحریک کا حق محفوظ رکھتے ہیں ،انہوںنے مزید کہا کہ سیکرٹریز کو سکیل14،سپروائزر کو سکیل 16 پر کرکے سروس سٹرکچر کا اجراءکیا جائے

،ٹائم سکیلز سے بھی مسلسل نظر انداز کیاگیا ہے جو عدم مساوات اور حقوق استحصال پر مبنی اقداما ت ہیں

انہوںنے کہاکہ ہمارے سابقہ سروس سٹرکچر میں اسٹینو گرافراور آفس اسسٹنٹ کو بحثیت اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کا کوٹہ مقرر نہیں تھا ،اب سروس سٹرکچر میں مبینہ طور پر ڈنڈی پھیر کر ہمارے پروموشن کوٹہ میں انہیں تقریباًدس فیصد کوٹہ دے کر ہمارے حقوق کو پامال کردیاگیاہے جسے صوبائی حکومت فی الفور ختم کرکے ہمارے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے ۔
٭٭٭
پاکستان میں سالانہ3کروڑ40 لاکھ موبائل فونز فروخت

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) پاکستان میں سالانہ3کروڑ40 لاکھ موبائل فونز فروخت کئے جاتے ہیں۔ موبائل فونز کی فروخت کے حوالے سے پاکستان دنیا کا ساتواں بڑا ملک ہے۔

انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ(ای ڈی بی) کے حکام نے کہا ہے کہ اندورن ملک موبائل فونز کی تیاری سے روزگار کے 2 لاکھ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھرکی کئی معروف کمپنیاں پاکستان میں موبائل فونز کی تیاری میں دلچسپی رکھتی ہیں اور اس حوالے سے متعارف کرائی گئی مینوفیکچرنگ پالیسی سے برآمدات کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں موبائل فونز کی تیاری سے پاکستان سپلائی چین کے ذریعہ عالمی مارکیٹ سے منسلک ہوگا اور قومی معیشت کی ترقی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سال2019ءکے دوران 3 کروڑ40 لاکھ سے زیادہ فون سیٹ فروخت کے گئے اور پاکستان موبائل فونز کی فروخت کے حوالے سے دنیا کا ساتواں بڑا ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موبائل تیار کرنے والی صنعت کے فروغ سے قومی معیشت کی ترقی کے ساتھ ساتھ بے روزگاری کی شرح کوبھی کم کرنے میں مدد ملے گی۔
٭٭٭
پاکستان میں سالانہ3کروڑ40 لاکھ موبائل فونز فروخت

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) پاکستان میں سالانہ3کروڑ40 لاکھ موبائل فونز فروخت کئے جاتے ہیں۔ موبائل فونز کی فروخت کے حوالے سے پاکستان دنیا کا ساتواں بڑا ملک ہے۔

انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ(ای ڈی بی) کے حکام نے کہا ہے کہ اندورن ملک موبائل فونز کی تیاری سے روزگار کے 2 لاکھ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھرکی کئی معروف کمپنیاں پاکستان میں موبائل فونز کی تیاری میں دلچسپی رکھتی ہیں اور اس حوالے سے متعارف کرائی گئی مینوفیکچرنگ پالیسی سے برآمدات کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں موبائل فونز کی تیاری سے پاکستان سپلائی چین کے ذریعہ عالمی مارکیٹ سے منسلک ہوگا اور قومی معیشت کی ترقی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سال2019ءکے دوران 3 کروڑ40 لاکھ سے زیادہ فون سیٹ فروخت کے گئے اور پاکستان موبائل فونز کی فروخت کے حوالے سے دنیا کا ساتواں بڑا ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موبائل تیار کرنے والی صنعت کے فروغ سے قومی معیشت کی ترقی کے ساتھ ساتھ بے روزگاری کی شرح کوبھی کم کرنے میں مدد ملے گی۔
٭٭٭
کاغذی لیموں کی کاشت شروع کرکے مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ زراعت نے باغبانوں کو فوری طورپر کاغذی لیموں کی کاشت شروع کرکے مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ کاغذی لیموں کی مارچ میں کاشت کیلئے معتدل آب و ہواانتہائی اہمیت کی حامل ہے

کیونکہ اس سے قبل درجہ حرارت کم ہونے کے باعث کاغذی لیموں کی فصل کو شدیدنقصان پہنچنے کا احتمال رہتاہے تاہم عام فصلوں اور پھلوں کی کاشت کیلئے موزوں زمین کاغذی لیموں کی کاشت کیلئے مناسب ہے۔

ایک ملاقات کے دوران ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ میدانی علاقے کاغذی لیموں کی کاشت کیلئے خصوصی اہمیت کے حامل ہیں جبکہ خیبر پختوخواہ کے علاوہ پنجاب اور سندھ میں بھی لیموں کامیابی سے کاشت کیاجارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قدرت نے اس میں سڑک ایسڈ ‘کیلشیم‘ پوٹاشیم‘ فولاد‘ فاسفورس‘ وٹامن اے‘ بی اور سی پیداکئے ہیں جبکہ اس کا چھلکا رس اور بیج غذائی اور ادویاتی اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گرم موسم اور خشک علاقے جہاں درجہ حرارت 40سی47ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپرچلاجائے وہاں لیموں کی کاشت کامیابی سے نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے بتایا کہ لیموں کے پودے لگانے کا بہترین وقت فروری تا مارچ ہے۔
٭٭٭
مویشی پال حضرات جانوروں کو حفاظتی ویکسین کے ٹیکے لگوانے میں کسی تساہل کامظاہرہ نہ کریں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کے ترجمان نے کہاہے کہ مویشی پال حضرات جانوروںکو حفاظتی ویکسین کے ٹیکے لگوانے میں کسی تساہل کامظاہرہ نہ کریں

تاکہ مویشیوں وجانوروں کی دودھ و گوشت کی صلاحیت متاثر نہ ہوسکے اور عوام الناس کو حفظا ن صحت کے اصولوں کے مطابق صحت مند دودھ و گوشت کی فراہمی بھی ممکن ہو سکے نیز گائے وبھینس سمیت دودھ دینے والے دیگر مویشیوں و جانوروں کو متوازن غذا اور تازہ پانی فراہم کرکے دودھ کی یومیہ پیداوار میں 20فیصد تک اضافہ کیاجا سکتاہے۔

مویشی پال حضرات کے نام اپنے پیغام میں انہوںنے کہا کہ مویشیوں کی جس قدر بہتر نگہداشت کی جائے وہ اسی قدر بہتر افزائش پاتے اور زیادہ پیداوار فراہم کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ جس طرح عام انسان کیلئے تازہ پانی انتہائی اکسیر کی حیثیت رکھتاہے بالکل اسی طرح مویشیوں و جانوروں میں بھی پانی کی اہمیت و افادیت سے انکار ممکن نہیں۔

انہوںنے کہاکہ اگر دودھ دینے والی گائے و بھینس کو روزانہ 45 لیٹر ، خشک گائے و بھینس کو بھی 45لیٹر پینے کاتازہ پانی فراہم کیا جائے تو اس کی روزانہ دودھ و گوشت کی پیداوار20فیصد تک بڑھ سکتی ہے۔

انہوںنے کہا کہ بھیڑ بکریوں کیلئے بھی دن میں کم از کم 7لیٹر پینے کاپانی فراہم کرنا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر ممکن ہو تو مویشی پال حضرات دن میں 4مرتبہ باڑوں کے اندر مویشیوں و جانوروں کو تازہ پانی و افر مقدارمیں فراہم کریں تاکہ دودھ اور گوشت کی پیداوارمیں خاطر خواہ اضافہ یقینی ہوسکے۔
٭٭٭
ٹنل فارمنگ کرنے والے کاشتکاروں کو سبزیوں کی خصوصی دیکھ بھال کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ زراعت نے ٹنل فارمنگ کرنے والے کاشتکاروں کو سبزیوں کی خصوصی دیکھ بھال کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ٹنل کے اندر درجہ حرارت و نمی کے اتار چڑھاﺅ کا خصوصی خیال رکھا جائے اور اگر نمی کا تناسب زیادہ محسوس ہو تو دونوں اطراف سے پلاسٹک شیٹ کو دن کے وقت صبح 10بجے سے لے دوپہر 3بجے تک کھلا چھوڑ دیا جائے۔

محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتا یا کہ نمی کا تناسب بڑھ جانے سے سبزیوں پر بیماریوں کے حملہ کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ کاشتکار روزانہ کی بنیاد پر فصل کا معائنہ کریں اور بیماری کے حملہ کی صورت میں سفارش کردہ زہر کا سپرے کیا جائے۔

انہوںنے کہا کہ سپرے اور کھاد ڈالنے کے بعد ٹنل کا منہ کھلا رکھا جائے تاکہ گیس پیدا ہونے سے بھی نقصان کا خدشہ نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار کسی بھی مسئلہ ، مشاورت ، معاونت ، رہنمائی کیلئے فری ہیلپ لائن سے -صبح 8سے رات 8بجے تک رابطہ کر سکتے ہیں۔
٭٭٭
بھوری یا خاکی کنگی کا حملہ تقریباًتمام اضلاع میں یکساں طور پر ہوتا ہے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)بھوری یا خاکی کنگی کا حملہ تقریباًتمام اضلاع میں یکساں طور پر ہوتا ہے اور بیماری کی وبائی صورت پیدا ہونے پر پیداوار میں کمی کا باعث بنتی ہے، بھوری کنگی بالحاظ نقصان خطرناک ہے۔

ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ گندم ہمارے ملک کی ایک اہم فصل ہے۔پچھلے برس گندم کی پیداوار میں کمی کی وجوہات میں کنگی یا رسٹ کی بیماری شامل ہے۔یہ مشاہدہ میں آیا ہے کہ بارشوں کے بعد رسٹ یا کنگی کا حملہ ہو سکتا ہے۔تر

جمان نے مزید بتایا کہ بھوری کنگی کے پھیلاو¿کیلئے موزوں ترین درجہ حرارت20 تا25 ،زرد کنگی کیلئی10 تا20اورسیاہ کنگی کیلئی20 تا35ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ بیماری کا حملہ عام طور پر پودے کے پتوں پر ہوتا ہے جس کی وجہ سے خاکی رنگ کے دھبے لائنوں کی بجائے بے ترتیب اور منتشر ہوتے ہیں۔

بڑھوتری کی اگیتی حالت میں حملہ ہونے پر پودے کمزور ہو جاتے ہیں اور پودے کا خوراک بنانے کا عمل متاثر ہوتا ہے۔ بعض اوقات پیداوار میں 50 فیصد تک کمی ہو سکتی ہے۔ گندم پر حملے کی صورت میں فی ایکڑپیداوار میں 10 سے 30 فیصد تک کمی واقع ہوتی ہے۔

وبائی حملے کی صورت میں ناقص قوت مدافعت کی اقسام گندم مزید کنگی پھیلا کر بہتر قوت مدافعت کی حامل اقسام گندم پر اثر انداز ہوکر پیداوار میں کمی کا باعث بنتی ہیں۔۔عام طور پر اس کا حملہ پتوں پر ہی ہوتا ہے جبکہ انتہائی شدید حملے کی صورت میں سٹے بھی متاثر ہوتے ہیں۔

اس کی پہچان یہ ہے کہ پودے کے پتوں پر زرد رنگ کے چھوٹے چھوٹے دھبے متوازی قطاروں میں یا لائنوں میں صف بستہ ہوتے ہیں۔ وبائی حملے کی صورت میں اس کا نقصان بھوری کنگی سے کہیں زیادہ ہوتا ہے۔

سیاہ کنگی کے حملے کی صورت میں عموماً بھورے یا کالے رنگ کے دھبے پتوں کی ڈنڈیوں یا تنے پر ظاہر ہوتے ہیں جو کہ بعد میں پھٹ جاتے ہیں اور سیاہ رنگ کا سفوف باہر نمودار ہوتا ہے۔

کاشتکار گندم کی فصل کا باقاعدگی سے معائنہ کریں اور فصل پرکنگی کے حملہ کی صورت میںٹیبوکونازول،پیروپی کونازول،ٹرایا ڈیمی فان اور ٹرائی فلوکسی سٹروبن+ٹیبو کونازول میں سے کسی ایک پھپھوندک±ش زہر کا استعمال محکمہ زراعت (توسیع و پیسٹ وارننگ) کے مقامی فیلڈ عملہ کے مشورہ سے کریں۔
٭٭٭
پاکستان میں پیسٹی سائیڈز کاکاروباری حجم 67ارب روپے ہے ،زرعی ماہرین

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)زرعی ماہرین نے کہاہے کہ پاکستان میں پیسٹی سائیڈز کاکاروباری حجم 67ارب روپے ہے۔زرعی ترجمان نے بتایاکہ پیسٹی سائیڈز (زرعی زہروں)کا استعمال پاکستان میں 1954میں شروع ہوا جبکہ پیسٹی سائیڈز کے استعمال کی شرح پنجاب میں 88.3فیصد،

سندھ میں 8.2فیصد اور خیبر پختونخواہ ا ور بلوچستان میں 2.8فیصد ہے۔

ترجمان نے کہاکہ جہاںزرعی زہروں کے استعمال سے فصلوں کے پیداواری نقصانات کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے وہاں زرعی زہروں کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی، کیڑوں بیماریوں میں قوت مدافعت،

خوردنی اجناس پر زہروں کی باقیات، دوست کیڑوں میں کمی، نئے کیڑے و بیماریوں کا ظاہر ہونا وغیرہ جیسے مسائل نے بھی جنم لیاہے۔

ان مسائل کے حل کیلئے کسانوں کی تربیت و رہنمائی محکمہ زراعت اور پیسٹی سائیڈز انڈسٹری کی ذمہ داری ہے۔
٭٭٭
تمباکو نوشی کے باعث پاکستان میں سالانہ ایک لاکھ 66ہزارافراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ تمباکو نوشی کے باعث پاکستان میں سالانہ ایک لاکھ 66ہزارافراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جبکہ ان امراض پر اٹھنے والے ا خراجات ایک سو 43 ارب روپے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کی 37فیصد آبادی تمباکو نوشی کی لت میں مبتلا ہے جو کہ انتہائی تشویشناک ہے۔تمباکو نوشی دل کی بیماریوں کی ایک اہم وجہ ہے اور دل کی بیماریوں کا علاج کافی مہنگا ہے جسے غریب اور متوست طبقہ برداشت نہیں کر سکتا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ تمبا کو کی تمام تر صورتحال کا خطرناک ترین پہلو ملک پر پڑنے والا صحت کے مسائل کا بوجھ ہے جو ایک سو 43 ارب روپے ہے جبکہ ان مصنوعات سے حاصل ہونے والی آمدنی 90 ارب روپے ہے جس سے صاف ظاہر ہے کہ قومی خزانے کو نقصان کا سامنا ہے۔
٭٭٭
وہیکل ٹرانسفر کے لیے بائیومیٹرک نظام پیر دومارچ سے نافذ ہوگا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) وہیکل ٹرانسفر کے لیے بائیومیٹرک نظام پیر دومارچ سے نافذ ہوگا۔
محکمہ ایکسائز کے ذرائع نے بتایاکہ پنجاب بھر میں گاڑیوں کی ملکیت منتقلی کے لیے بائیو میٹرک نظام کے نفاذ کی حتمی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ا

یکسائز ذرائع نے بتایاکہ گاڑی ٹرانسفر کے حوالے سے بائیو میٹرک تصدیقی عمل پر عمل در آمد کے لیے گذشتہ کافی عرصہ سے اقدامات جاری تھے جن کا بنیادی مقصد گاڑیوں کی ملکیت کے انتقال میں ہر قسم کی جعلسازی کا خاتمہ تھا۔

ذرائع نے بتایاکہ اس حوالے سے بائیو میٹرک نظام کے اطلاق کے لیے محکمہ نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور اس مقصد کے لیے مطلوبہ بائیو میٹرک مشینوں کی خریداری اور ان کی آن لائن نظام سے منسلک کرنے کے دیگر انتظامات کو حتمی شکل بھی دے دی گئی ہے۔

پنجاب بھر میں گاڑی ملکیت کا نیا نظام نافذ ہونے کے بعد کسی بھی گاڑی کی ملکیت خریدار اور فروخت کنندہ کی موقع پر بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر ممکن نہیں رہے گی۔
٭٭٭
بارشوں میں حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ضرور ت پر زوردیا گیا ہے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پیسکو نے بارشوں میں حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ضرور ت پر زوردیا ہے اور واضح کیا ہے کہ اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی کو بجلی حادثات سے محفوظ بنانے کیلئے تمام تر تدابیر اختیار کی جائیں ، خاص کر بارش کے دنوں میں بجلی پولوں اور برقی تنصیبات کو چھونے سے اجتناب کریں اور بچوں کو بھی اس کی تاکید کریں تاکہ کوئی جان لیوا حادثہ رونما نہ ہوجائے ،بجلی کی گری ہوئی تاروں کے قریب نہ جائیں اوراس کی فوری اطلاع پیسکو کے شکایات مرکز کو دیں۔پیسکو کے مطابق صارفین کی آگاہی کے لئے واضح کیا جاتا ہے کہ گھروں کے اندر بجلی کے تمام برقی آلات کو باقاعدہ طورپرارتھ کریں ,کپڑوں پراستری کرتے وقت پیروں تلے خشک قالین یا لکڑی کا کوئی ٹکڑا ضروررکھیںاسی طرح بجلی کی ناقص گھریلووائرنگ کی طرف خصوصی توجہ دیں اور ننگی تاروں کو جلد ازجلد تبدیل کرلیں یا ان کو مناسب اور محفوظ طریقے سے ٹیپ کروائیں۔پیسکو نے زور دیکر کہا کہ تمام بچوں کو سمجھایاجائے کہ وہ گیلے ہاتھوںیا گیلے کپڑوں یاجوتے گیلے ہونے کی صورت میں برقی آلات کو ہاتھ مت لگائیں اور بجلی آلات وغیرہ کو بچوں کی رسائی سے دور رکھیں تاکہ وہ ان کو ہاتھ نہ لگا سکیں، ہماری ذرا سی توجہ اور احتیاط سے بہت سے حادثات سے بچا جاسکتا ہے ،پانی کی موٹروں, کپڑے د ھو نے کی مشین / استری/ سلا ئی مشین اوردیگربرقی االات کو وقتا فوقتا ماہر الیکٹریشن سے چیک کراتے رہیں تاکہ وہ شارٹ نہ ہوں کیونکہ استعمال سے یہ کئی دفعہ شارٹ ہوجاتیں ہیں ، جس سے ہروقت کسی بڑے حادثے کا احتمال رہتا ہے ۔کپڑے دھوتے وقت اور استری کرتے وقت اس بات کی یقین دھانی ضروری ہے کہ وہ شارٹ نہیں ہیں،عام طورپر مشاہدہ ہے کہ بچے خاص طور پر چھوٹے بچے ان برقی آلات کو پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں جو کہ جان لیوا حادثے کا باعث ہوتا ہے کئی مرتبہ قیمتی جان ضائع ہوجاتی ہے یامستقل معذوری ہوجاتی ہے جس کا مداوا عمر بھر نہیں ہوسکتا پیسکو کی صارفین سے التماس ہے کہ وہ تمام ایسی اشیاء جو کہ حادثات کا باعث ہوسکتی ہیں کو فوری طور
پر ماہر سے ٹھیک کروائیں اور اپنی اور اپنے پیاروں کی قیمتی زندگی کو محفوظ بنائیں۔ اسی طرح وہ تمام عورتیں ,بچے اور نوجوان جو اپنے مال مویشی چراتے ہیں ان کو مویشی چراتے ہوئے بڑی احتیاط کرنی چاہیے اور اپنے مال مویشی کو بجلی کے کھمبوں سے نہ باندھیں، آپ اور آپ کے پیاروں کی جانوں کی حفاظت آپ کی اولین ذمہ داری ہے
٭٭٭
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد 45فیصد زائد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں امسال 45فیصد زائدرہی جبکہ رواں مالی سال کے 8 ماہ میں ٹیکس وصولیوں میں ساڑھے 16فیصدکااضافہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد کے حوالے سے اعدادوشمارجاری کردیئے ہیں جس میں بتایا گیا ایف بی آر نے سال 2019ءمیں ساڑھے 24لاکھ گوشوارے وصول کئے جو اس سے گزشتہ سال 16لاکھ 87ہزار تھے۔اعدادوشمارکے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد میں 45 فیصداضافہ ہوا، گوشوارے جمع کرانے والوںمیں 23 لاکھ ٹیکس افراد، 62 ہزار 403 ایسوسی ایشن آف پرسنز اور40 ہزار 998کمپنیاں شامل ہیں۔ابتدائی اعدادوشمار کے مطابق جولائی تافروری ٹیکس وصولیوں کاحجم 2720 ارب روپے رہا جبکہ ٹیکس وصولیوں کا حجم گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں ساڑھے 16فیصد زائد ہے۔
٭٭٭
بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث شہری اذیت میں مبتلا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث شہری اذیت میں مبتلا، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے روز مرہ کا کام اور کاروبار بند ہو کر رہ گیا

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر اور گرد و نواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ عروج پر ہے،مختلف علاقوں میں گھنٹوں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث خواتین، بزرگ، نوجوان اور بچے سبھی اذیت کا شکار ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے جبکہ لوڈشیڈنگ میں اضافے سے عام شہریوں کے معاملات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے

کہ بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے نکا کاروبار تباہ ہو کر رہ گیا۔شہریوں نے متعلقہ حکام اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ لوڈشیڈنگ کے جن پر قابو پانے کے لیے زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدامات کیے جائیں
٭٭٭
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ڈیرہ اسماعیل خان میںاکثر مستحقین تاحال محروم

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) سابقہ حکومتوں کے دور میں شروع کیے جانے والے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ڈیرہ اسماعیل خان میں اکثریمستحقین تاحال محروم ہیں جوکہ سابقہ وموجود حکومتوں کی عدم مساوات پالیسیوں کا نتیجہ ہے ،

مستحقین نے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے غریب کش اقدام قرار دیا ہے ۔ان کا کہنا کہ انتہائی غریب وپسے ہوئے طبقات سمیت بیواﺅں ،مساکینوں ،یتیموں اور بے سہارا مستحقین نے سابق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی حکومتوں میں شدید تگودو کے بعد بی آئی ایس پی فارمز حاصل کیے

اور انہیں مکمل کرکے متعلقہ دفتر اور اپنے حلقہ کے ایم این ایز وایم پی ایز ،سینٹرز کے پاس جمع کرائے لیکن ایک طویل عرصہ گزرنے کے باوجود بھی وہ اس امداد سے محروم رہے ،ان کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں متعلقہ دفاتر ،چیئر مین بی آئی ایس پی اور صوبائی حکام کو درخواستیں بھی گزاریں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔

ان کا کہنا ہے کہ موجودہ پی ٹی آئی حکومت میں بھی مالی امداد ،صحت کارڈ ،سلائی مشین ،روزگار پسند وناپسند کی بنیاد پر دے کر مستحقین کو نظر انداز کیا جارہاہے۔انہوںنے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سلسلے میں نوٹس لے کر انہیں بھی مالی امداد میں شامل کیا جائے ۔
٭٭٭٭٭

About The Author